دعوتِ
اسلامی کےتحت 16جولائی 2022 بروز ہفتہ خیبر پختونخواہ کی ڈویژن مالاکنڈ میں محفلِ
نعت کا
انعقاد ہواجس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ
دعوت اسلامی و نگران پاکستان اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں دعوتِ اسلامی کا تعارف بیان کر
کے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ ملانے اور اپنے یہاں ہونے
والے اجتماعات میں پابندی سے شرکت کرنے کا
ذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں
کا اظہار کیا۔
٭اسی طرح 17جولائی 2022 ء بروز اتوار پاکستان کے شہر ہزارہ میں مدنی مشورے کا سلسلہ ہواجس میں
ڈویژن نگران و شعبہ ذمہ دار ، ضلع نگران اور
دیگر ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
نگران پاکستان اسلامی بہن نے ذمہ
داراسلامی بہنوں کو تربیت کے مدنی پھول بیان کئے اور ان کی
جانب سے کئے جانے والے سوالات کے
جوابات دیئے۔مزید کارکردگی شیڈول پر عمل
کرنے ، وقت پر جمع کروانے، ماہانہ کارکردگی
وقت پر درست دینے نیزطے شدہ مدنی مشورے لینے
اور ان میں شرکت کرنے مزید تمام اجتماعات میں 4 رکنی مجلس مکمل کرنے کے
اہداف دیئے۔
دعوتِ
اسلامی کےتحت 15جولائی 2022 ء بروز جمعہ ضلع ٹوپی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں نگران پاکستان اسلامی بہن نے ’’شکر کے فضائل ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرابیان کیا اور اجتماع
پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے ساتھ شرکت
کرنے کی ترغیب دلائی ۔
٭علاوہ ازیں دعوتِ اسلامی کےتحت 16جولائی 2022ء بروز ہفتہ پاکستان کے شہر مالاکنڈ میں نگران پاکستان مجلس
مشاورت اسلامی بہن نے مالاکنڈ کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا
مدنی مشورہ لیا۔
نگران
پاکستان اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی دینی کام کرنے
کے حوالے سے تربیت کی اور انہیں دینی کاموں کو مضبوط کرنے کی ترغیب دلائی نیز معلمات و مبلغات
بڑھا کر نیو اجتماعات شروع کروانے کے
اہداف دیئے۔
دعوتِ
اسلامی کےتحت 16جولائی 2022ء بروز جمعرات پاکستان کے شہر راولپنڈی میں پاک سطح شعبہ فیضان مرشد ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ آن لائن محرم الحرم کے مدنی پھولوں پر مدنی
مشورہ ہوا۔
پاکستان
مجلس مشاورت ذمہ دار اور نگران پاکستان اسلامی
بہنوں نے محرم الحرم کے مدنی پھولوں پر نکات بتاتے ہوئے اسلامی بہنوں کو محرم الحرام کے اسپیشل دینی کام جن میں اجتماع ذکر شہادت منعقدکرنے کی بھرپور ترغیب دلائی۔
٭دوسری
طرف دعوتِ اسلامی کےتحت 15جولائی 2022 ءبروز
جمعہ پاکستان کے شہر مردان میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ڈویژن نگران و شعبہ ذمہ
داران ، ضلع نگران و جملہ ذمہ داراسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
نگران پاکستان اسلامی بہن نے
8 دینی کاموں کی کمزوریاں دور کرنے اور دینی کاموں کو مضبوط کرنے کی ترغیب دلائی نیز معلمات و مبلغات بڑھا کر نیو مقامات پر اجتماعات شروع کروانے اور اپنے یہاں
رہائشی کورس کروانے کے اہداف دیئے۔ آخر میں ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں تحائف بھی دیئے جس پر ذمہ دران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 13جولائی 2022ء کو پی آئی
بی میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کاانعقاد ہوا جس میں نگران
عالمی مجلس مشاورت سمیت مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
نگران
عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے
’’سیرتِ عثمان غنی رضی
اللہ عنہ‘‘ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع
پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو ان کی سیرت
کو اپناتے ہوئے شرم و حیا کو اختیار کرنے کا ذہن
دیتے ہوئے شرعی پردہ کرنے کی ترغیب دلائی ۔
٭
علاوہ ازیں نگران عالمی مجلس مشاورت
اسلامی بہن نے اجتماع سے قبل پی آئی بی میں گھر گھر جا کر اسلا می بہنوں پر
انفرادی کوشش کرتےہوئے انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کا ذہن دیا اور
اسلامی بہنوں سے نیتیں کروائیں ۔
٭اجتماع
کے بعد پاکستان چوک کی ایک ذمہ دار اسلامی بہن کے بیٹے کی شادی کے سلسلے میں ان کو
گھر جاکر مبارک بادیتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع
میں آنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں ۔
دعوت
اسلامی کے تحت ملک و بیرون ملک میں اسلامی کی دعوت عام کرنے اور مسلمانوں کو دینی کاموں سے وابستہ رکھنے کے سلسلے میں پاکستان بھر میں جون 2022ء کو ہونے والے اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کا
اجمالی جائزہ ایک نظر میں ملاحظہ ہوں:
آٹھ دینی
کام کی ماہانہ کارکردگی
اس
ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 5 ہزار 345
روزانہ
گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد: 73 ہزار 457
امیراہل
سنت دامت برکاتہم
العالیہ
کا بیان/ مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی
بہنوں کی: 98 ہزار 205
مدرسۃ
المدینہ بالغات کی تعداد:5 ہزار19
ان میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:60 ہزار 132
ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد: 9 ہزار 499
ان میں
شرکت کرنے والی والی اسلامی بہنوں کی
تعداد :3 لاکھ ،14 ہزار،765
ہفتہ
وار علاقائی دوروں میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 22 ہزار929
ہفتہ
وار رسالہ پڑھنے / سننے والی اسلامی بہنوں
کی تعداد:17 لاکھ، 56 ہزار،839
وصول
ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد:65 ہزار926
دعوتِ
اسلامی کےتحت 8جولائی 2022ء بروز جمعہ شعبہ دارالسنہ مظفر آباد ڈویژن کا بذریعہ
آن لائن مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں
شعبہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
نگرانِ پاکستان اسلامی بہن نے ”اندازِ گفتگو کیسا ہونا چاہئے‘‘ اس موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا ۔ دارالسنہ کی تقرری مکمل کرنے اور کورسز میں داخلوں کی تعداد بڑھانے کے اہداف دیئے نیز اسلامی
بہنوں کی طرف سے کئے جانےوالے سوالات کے
جوابات دیئے اور تربیت نکات پر مشتمل مدنی پھول بتائے۔
پاکستان
کے شہر راولپنڈی سے شعبہ فیضان مرشد کے ساتھ آن لائن مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کےتحت 8جولائی 2022ء بروز جمعہ شعبہ فیضان مرشد کی اسلامی بہنوں کے مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں نگران پاکستان اسلامی
بہن نے ”اندازِ گفتگو کیسا ہونا چاہئے‘‘ اس
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا ۔ مزید کارکردگی
سافٹ ویئر کا جائزہ
لیا اور قربانی کی کھالوں کی نیتوں کا فالو اپ کرتے ہوئے مدنی مذاکرہ دیکھنے نیز ہفتہ وار اجتماع کی پابندی کرنے کا ذہن دیا جس
پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔
دعوتِ
اسلامی کےتحت 5جولائی 2022 ء بروز منگل پاکستان
کے شہر راولپنڈی سے کراچی
شہر کی ڈویژن ون کی ملیر ون ڈسٹرکٹ کے ساتھ آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس
میں کراچی سٹی نگران، کراچی ڈویژن ون نگران اور کراچی ڈویژن ون کی ملیر ون
ڈسٹرکٹ نگران اور ڈسٹرکٹ کی تمام ٹاؤن
نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
نگران پاکستان مشاورت اسلامی بہن نے”اندازِ گفتگو کیسا ہونا چاہئے‘‘
اس موضوع پر سنتوں بھرابیان کیا۔ اس کے بعد سافٹ ویئر کارکردگیوں کا جائزہ لیتے ہوئےقربانی کی کھالوں کی نیتوں کا فالو اپ
اور
آٹھ دینی کام کارکردگی کا تقابل کیا۔
٭اسی
طرح پاکستان کے شہر راولپنڈی سے دعوتِ اسلامی کےتحت 6جولائی2022 ء بروز بدھ نگران پاکستان مشاورت اسلامی بہن نے کراچی شہر کی ڈویژن ون کی
ملیر 2 ڈسٹرکٹ کے ساتھ آن لائن مدنی مشورہ
لیا جس میں کراچی سٹی نگران ، کراچی ڈویژن
ون نگران اور کراچی ڈویژن ون کی ملیر 2 ڈسٹرکٹ نگران اور ڈسٹرکٹ کی تمام ٹاؤن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
٭دوسری
جانب 6جولائی 2022ء بروز بدھ نگران پاکستان اسلامی بہن نے کراچی شہر کی ڈویژن ون کی سینٹرل ڈسٹرکٹ کے ساتھ آن لائن مدنی مشورہ لیا جس
میں کراچی سٹی نگران، کراچی ڈویژن ون نگران اور کراچی ڈویژن ون کی سینٹرل ڈسٹرکٹ نگران اور تمام ٹاؤن نگران اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
٭اس کے علاوہ دعوتِ اسلامی کےتحت 7جولائی 2022ء بروز جمعرات پاکستان کے شہر راولپنڈی سے نگران پاکستان مشاورت اسلامی بہن نے پاکستان مشاورت ذمہ دار، پاک سطح ادارتی و غیر ادارتی شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ لیا۔
مدنی
مشورے میں کمزوریوں کو کیسے دور کیا جائے؟ اس پر رہنمائی کے اہم نکات بیان کئے اور
اسلامی بہنوں کی طرف سے کئے گئے سوالات کے جوابات دیئے نیز دارالمدینہ کے Expansion
Department کا
تعارف پیش کیا گیا اوراہداف بھی دئیے گئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔
18 جولائی سے پاکستان بھر میں ”معلمہ مدنی
قاعدہ کورس“ شروع ہونے جارہا ہے
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام اسلامی بہنوں کے لئے شعبہ قاعدہ ناظرہ کورسزکے تحت 18جولائی
2022ء سے پاکستان بھر میں غیر رہائشی 12
دن کا ”معلمہ مدنی قاعدہ کورس“شروع ہونے جارہا ہے۔
کورس کی
خصوصیات: ٭قرآن
پاک پڑھانے کا طریقہ سکھایا جائے گا ٭فرض علوم اور اسلام کی بنیادی باتیں بیان
ہوں گی ٭دعوت اسلامی کے دینی کام کرنے کے طریقوں سے آگاہ کیا جائے گا۔
کورس میں داخلے
کی شرائط: ٭مدنی
قاعدہ تجوید کے ساتھ پڑھا ہوا ہو ٭عمر کم از کم 15 سال ہو ٭درست
مخارج کے ساتھ قرآن پاک پڑھا ہوا ہو ٭تدریس کرنے کا جذبہ رکھتی ہوں ٭اردو
لکھنا پڑھنا جانتی ہوں۔
مزید
معلومات کے لئے اس ای میل ایڈریس پر رابطہ کریں:
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 4 جولائی 2022ء کو دار
السنہ گلشن 13 D
میں ہونے والے رہائشی اصلاحِ اعمال کورس میں تربیتی سیشن منعقد ہواجس میں صاحبزادیِ
عطار سلمھا الغفار اور
نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے
شرکت کی۔
صاحبزادیِ عطار نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے مطابق زندگی
گزارنے کا ذہن دیا نیز اپنے علاقوں میں
دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کام کی ذمہ داریاں لیکر دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اشکباری کے ساتھ صاحبزادیِ
عطار کی بارگاہ میں اچھی اچھی نیتیں پیش کیں
۔
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 2 جولائی 2022ء کو عالمی و ملک سطح شعبہ تعلیم ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ
مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ
تعلیم عالمی و ملک سطح اور صوبہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے
جو شعبہ تعلیم پر ذمہ دار ہوں حتٰی الامکان انہیں کسی اور شعبے پر نہ لیا جائے اور
شعبہ تعلیم کی تقرریاں جلد مکمل کرلی جائیں ان امور پر بات چیت اسلامی بہنوں کو
نکات فراہم کئے۔
٭اسی
طرح صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار نے کراچی شیڈول
کے متعلق متعلقہ اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں نظام کو مضبوط کرنے سے متعلق
بات چیت ہوئی نیز تنظیمی فوائد زیادہ سے زیادہ
حاصل کئے جا سکے اس پر بھی غور وفکر کیا گیا۔
٭علاوہ
ازیں نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے
اوورسیز ریجن نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ لیا جس میں انہیں نگران کی تقریاں مکمل
کرنے اور ذمہ داریاں تبدیلی کرنے کےحوالے
سے نکات بتائے۔ مزید ماتحت کی دینی و اخلاقی
تربیت کرنے پر مدنی پھول دیئے۔
27جون
2022ء کو دعوت اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں
کے مدنی مرکز فیضان صحابیا ت کراچی میں مدنی مشورہ کا انعقاد ہوا جس میں اراکین
عالمی مجلس اور مجلس بین الاقوامی امور کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
بیرون
شہر یعنی اسلام آباد ،گجرات،پنڈی،واہ کینٹ اور بیرون ملک سے ہند ،بنگلہ دیش ،یوکے،یورپ،آسٹریلیا،ساؤتھ
افریقہ،امریکہ اور کوریا کی اسلامی بہنوں
نے بذریعہ انٹر نیٹ شرکت کی۔
مدنی
مشورے میں نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی
بہن نے امیر اہل سنت دامت برکاتھم العالیہ
کے مسلمانوں کے لئے جذبہ ایثار اور ہمدردی
کے بارے میں بتاتے ہوئے نگران اسلامی بہن
نے تمام اراکین کو اپنے اندر مسلمانوں کی خیر خواہی کا جذبہ رکھنے پرتربیت کی۔
٭دوسری جانب نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے اس مشورے میں ماہانہ کارکردگی کا
فالواپ کیا اور جن ممالک میں دعوت اسلامی
کا دینی کام جاری ہے ان ممالک کے نام بتائے۔ان میں سے بعض یہ ہیں:(عرب
شریف،بحرین ،کویت،قطر،عمان،اُردن،آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، چائنہ، ہانگ کانگ،ساؤتھ
کوریا،جاپان،تھائی لینڈ، ہند،نیپال،ملائیشیا،انڈونیشیا،برونائی،سری لنکا،سنگاپور،تنزانیہ،کینیا،
یوگنڈا ملاوی۔ موریشس، موزمبیق، بوٹسوانا، زمباوے،زمبیا،مصر،سوڈان،یوکے،ترکی،کرغستان،بنگلہ
دیش،ساؤتھ افریقہ، لیسوتھو، ایران، نائجیریا، اٹلی، اسپین، جرمنی، ناروے، فرانس، سوئیڈن،
آسٹریا، ہالینڈ، ڈنمارک، بیلجیم، پرتگال، امریکہ، کینیڈا، سرنیم، چلی اور یوروگوئے)۔ اس کے علاوی دنیا کے دیگر
ممالک میں بھی دینی کام بڑھانے کی کوشش
جاری ہے۔
Dawateislami