27جون
2022ء کو دعوت اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں
کے مدنی مرکز فیضان صحابیا ت کراچی میں مدنی مشورہ کا انعقاد ہوا جس میں اراکین
عالمی مجلس اور مجلس بین الاقوامی امور کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
بیرون
شہر یعنی اسلام آباد ،گجرات،پنڈی،واہ کینٹ اور بیرون ملک سے ہند ،بنگلہ دیش ،یوکے،یورپ،آسٹریلیا،ساؤتھ
افریقہ،امریکہ اور کوریا کی اسلامی بہنوں
نے بذریعہ انٹر نیٹ شرکت کی۔
مدنی
مشورے میں نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی
بہن نے امیر اہل سنت دامت برکاتھم العالیہ
کے مسلمانوں کے لئے جذبہ ایثار اور ہمدردی
کے بارے میں بتاتے ہوئے نگران اسلامی بہن
نے تمام اراکین کو اپنے اندر مسلمانوں کی خیر خواہی کا جذبہ رکھنے پرتربیت کی۔
٭دوسری جانب نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے اس مشورے میں ماہانہ کارکردگی کا
فالواپ کیا اور جن ممالک میں دعوت اسلامی
کا دینی کام جاری ہے ان ممالک کے نام بتائے۔ان میں سے بعض یہ ہیں:(عرب
شریف،بحرین ،کویت،قطر،عمان،اُردن،آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، چائنہ، ہانگ کانگ،ساؤتھ
کوریا،جاپان،تھائی لینڈ، ہند،نیپال،ملائیشیا،انڈونیشیا،برونائی،سری لنکا،سنگاپور،تنزانیہ،کینیا،
یوگنڈا ملاوی۔ موریشس، موزمبیق، بوٹسوانا، زمباوے،زمبیا،مصر،سوڈان،یوکے،ترکی،کرغستان،بنگلہ
دیش،ساؤتھ افریقہ، لیسوتھو، ایران، نائجیریا، اٹلی، اسپین، جرمنی، ناروے، فرانس، سوئیڈن،
آسٹریا، ہالینڈ، ڈنمارک، بیلجیم، پرتگال، امریکہ، کینیڈا، سرنیم، چلی اور یوروگوئے)۔ اس کے علاوی دنیا کے دیگر
ممالک میں بھی دینی کام بڑھانے کی کوشش
جاری ہے۔