دعوتِ اسلامی کے تحت   9جون 2022ء بروز جمعرات کامرہ کینٹ میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ فیضان مرشد کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے ’’سادگی سنت رسول ﷺ ہے‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی نیز کارکردگی شیڈول پر عمل کرنے اور اپنے ماتحتوں سے بروقت کارکردگی شیڈول وصول کرنے کی ترغیب دلائی۔ اس کے ساتھ ہی سابقہ اہداف کا فالو اپ بھی کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِاہتمام 7 جون 2022ء  بروزمنگل شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلزکی صوبائی سٹی وڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا۔

دورانِ مدنی مشورہ رکن عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کے دینی کام کرنے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو تربیت کے نکات بتائے اور صراط الجنان فی تفسیرالقراٰن ناظمات کو پڑھنے کا ذہن دیا نیز ماتحتوں سے رابطے میں رہنے او ر انہیں بروقت رپلائےکا ذہن دیا۔ مزید تکمیلی کارکردگی فارم میں بہتری لانے پر مدنی پھول دیئے۔

علاوہ ازیں تمام صوبوں اور سٹی میں ناظمات کی تعداد بڑھانے نیز صوبہ سندھ میں فائنل امتحان لینے والی ناظمات کی ٹریننگ وشارٹ ٹائم مدرسۃ المدینہ کی ناظمات کے اوقات بڑھانے پر مدنی مشورہ ہوا۔ اسی طرح اسلامی بہنوں کو بروقت اہداف مکمل کرنے اور ذیلی سطح تک یہ نکات بروقت بڑھانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 8جون2022ء  بروز بدھ میمن نگر میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا جبکہ صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار نے اجتماع کے آخر میں دعا کروائی اور اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کی۔ بعد اجتماع صاحبزادِی عطار و نگران عالمی مجلس مشاورت نے ایک ذمہ دار اسلامی بہن کے گھر جاکر ان کی عیادت کی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 8جون2022ء کو  کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں علاقائی دورے کا انعقاد ہوا جس میں نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ گھر گھر جا کر اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت   7جون 2022ء بروز منگل اسلام آباد سٹی میں مدنی مشورے کا انعقاد ہو اجس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگران ِ پاکستان اسلامی بہن نے ’’سادگی سنت رسول ﷺ‘‘ اس موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی نیز اس حوالے سے اسلامی بہنوں کی طرف سے کئے جانے والے سوالات کے جوابات دیئے۔ علاوہ ازیں کارکردگی شیڈول پر عمل کرنے اور ماتحتوں سے بروقت وصول کرنے کی ترغیب دلائی نیز تقرریوں کا جائزہ لیکر سابقہ اہداف کا فالو اپ کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت   5جون 2022 ءبروز اتوار صوبہ خیبر پختونخواہ پشاور ڈویژن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے ’’دین کی خاطر قربانی دینا ‘‘ اس موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور رہائشی ذمہ داران کو اپنے ڈویژن میں دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی نیز کارکردگی شیڈول پر عمل کرنے اور ماتحتوں سے بر وقت وصول کرنے کا ذہن دیا۔ اس کے علاوہ تقرریوں کا جائزہ لیکر اہداف بھی دیئے۔


5 جون  2022ء کو نگران عالمی مجلس مشاورت نے کراچی کے علاقے pib گھانچی ہال میں ڈسٹرکٹ نگران کی صاحبزادی کی شادی کے سلسلے میں ہونے والی محفل نعت میں شرکت کی۔

محفل نعت میں ’’اللہ پاک کی نعمتوں کا شکر‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو اپنی زندگی اللہ پاک کا شکر ادا کرتے ہوئے اس کی نافرمانیوں سے بچتے ہوئے گزارنے کی نیتیں کروائیں اور انہیں مدنی مذاکرہ دیکھنے اور ہفتہ وار اجتماع میں آنے کی دعوت دی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  5 جون 2022ء کو صاحبزادیِ عطار اور نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نےلیاقت آباد کی ایک سینئر اسلامی بہن کے انتقال پر اُن کے گھر جاکر ان کے گھر کی خواتین سے تعزیت کی اور انہیں صبر کی تلقین کرتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی دعوت دی۔

٭دوسری جانب جمشید روڈ کی ایک پرانی اسلامی بہن کے گھر جاکر سوئم کی محفل میں شرکت کی اور وہاں موجود اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں دینی کام کرنے کا ذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے  زیر اہتمام پچھلے دنوں نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے شعبہ ماہنامہ خواتین ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذ ریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ لیا ۔

اس مشورے میں شعبے کے دینی کام سے متعلق بات ہوئی اور آئندہ کے لئے اہداف دیئے گئے نیز زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنیں ماہنامہ خواتین کا مطالعہ کریں اس حوالے سے مدنی پھول پیش کئے گئے۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے تحت کلفٹن کابینہ کراچی  میں حج تربیتی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ نگرانِ عالمی مجلس مشاورت نے ’’ حج ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا جس میں عازمین مدینہ خواتین کو گناہوں سے بچ کر سفر مدینہ اختیار کرنے اور حج و عمرہ کا کورس کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے ان کی تربیت کی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت   3جون 2022ء بروز جمعہ خیبر پختونخواہ کی مردان اور ہزارہ ڈویژنز میں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشوروں کا انعقاد ہوا جن میں صوبہ نگران ، سرکاری ڈویژن و ضلع نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشوروں میں اسلامی بہنوں کی دینی کام کرنےکے حوالے سے تربیت کی گئی۔ اسلامی بہنوں کی طرف سے کئے جانے والے سوالات کے جوابات دیئے گئے نیز سابقہ اہداف کا فا لو اپ ہوا ۔ اس کے علاوہ تقرریاں مکمل کرنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کی ترغیب دلائی گئی ۔ 


دعوتِ اسلامی کی طرف سے  2 جون 2022ء بروز جمعرات خیبر پختونخواہ کی مالاکنڈ ڈویژن میں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبہ نگران، مالاکنڈ سرکاری ڈویژن و ضلع نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی دینی کام کے حوالے سے تربیت کی۔ ساتھ ساتھ سابقہ کاموں کے اہداف کا فالو اپ لیا اور تقرریاں مکمل کرنے کا ہدف دیا نیز ذمہ داران کو ہفتہ وار رسالہ پڑھنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی ۔

٭اسی طرح دعوتِ اسلامی کے تحت 2 جون 2022ء بروز جمعرات خیبر پختونخواہ کی پشاور، کوہاٹ، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژ نز کے ساتھ دینی کام کو بڑھانے کے متعلق بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشوروں کا سلسلہ ہوا۔جبکہ پاکستان نگران اسلامی بہن نے بنوں میں ہونے والے مدنی مشورے میں ’’سادگی سنت رسول ہے ‘‘اس موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کی تربیت کی۔