دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے  شخصیات کے تحت 17 فروری 2022ء بروز جمعرات شاہ رکن عالم ملتان میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے’’ کامیاب کون؟‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور فقہ میں وضو کا طریقہ سمجھایا۔ بعدازاں فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت آن لائن کورسز کرنے کا ذہن دیا۔ علاوہ ازیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے ڈونیشن کے حوالے سے ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 17 فروری2022ء  بروز جمعرات ملتان شہر میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہواجس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے وہاں ڈونیشن کیسے جمع کریں اس حوالے سے ترغیبی بیان کیا اور دینی کاموں کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 17 فروری 2022ءبروز جمعرات پاکستان مجلس  مشاورت نگران اسلامی بہن نے ملتان میں فیضان آن لائن اکیڈمی کی برانچ کا وزٹ کیا اور وہاں کےا سٹاف سے ملاقات کی۔ فیضان آن لائن اکیڈمی کی بہتری کے حوالے سے اسٹاف کو مدنی پھول و تجاویز پیش کیں اور دینی کام میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔

٭دوسری جانب دعوت اسلامی کے تحت 17 فروری2022ء بروز جمعرات ملتان شہر میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ڈویژن نگران و مشاورت ،میٹرو پولیٹن نگران ،ضلع نگران اور کابینہ نگران ا سلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان مشاورت نگران اسلامی بہن نے تربیتی بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو مختلف دینی کاموں کو کرنے کے اہداف دیئے نیز کارکردگی شیڈول پر 100 ٪ عمل کی ترغیب دلائی۔ مزید ماتحت کے مشورے لینے کے نظام کو مضبوط بنانے کا ذہن دیا۔ اس کے علاوہ مسائل کے حل کے لئے تجاویز پیش کیں اور اچھی کارکردگی پر ذمہ داراسلامی بہنوں کی دلجوئی بھی کی ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام17 فروری  2022ء کو ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکھنے سکھانے کے ماہانہ دینی حلقے کا انعقاد ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو ’’چندہ کیسے جمع کریں ‘‘اس حوالے سے شرعی اور تنظیمی تربیت نکات بتائے۔ مزیدانہیں ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کی پابندی کرنے کاذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ دارالمدینہ کےتحت  17 فروری 2022ءبروز جمعرات لاہور ریجن میں بذریعہ انٹر نیٹ تربیتی سیشن کا انعقاد ہوا جس میں V ، Class,VII & VI کی طالبات نے شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت کی رکن اسلامی بہن نے ’’ اللہ کی دی ہوئی نعمتیں اور ان کا شکر ادا کرنا ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا ۔ مزیداس سیشن میں طالبات کو اللہ کی دی ہوئی بے شمار نعمتیں یاد دلانے کے ساتھ ساتھ ان کا بہترین استعمال بھی بتایا گیا ۔ علاوہ ازیں طالبات کو آخر میں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والےآن لائن شارٹ کورسز کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم(اسلامی بہنیں) کے تحت 17 فروری2022 ء بروز جمعرات کراچی سٹی میں آن لائن مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ تعلیم کراچی سٹی کی صوبہ ذمہ دار اورڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں نئی تقررذمہ دار اسلامی بہنوں کو شعبے میں بہتری لانے کے حوالے سے مدنی پھول بیان کئے اورانہیں آئندہ کے لئے اہداف بھی دیئے۔ اس کے علاوہ دینی کاموں میں پیش آنے والی کمزوریوں کو تلاش کرکےان کا حل تلاش کرنے اور شعبہ کے دینی کام بڑھانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلزکے زیر اہتمام17 فروری 2022ءبروز جمعرات ملک بھرمیں کابینہ وائز کابینہ سطح پرمدنی مشوروں  کا انعقاد ہوا جن میں مدرسۃ المدینہ گرلزکے اسٹاف کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ان مدنی مشوروں میں اسلامی بہنوں کو نئی ذمہ داریاں تقسیم ہوئیں اور انہیں شعبے کے دینی کام کرنے سے متعلق تربیت کے مدنی پھول دیئے گئے۔ بعدازاں تعلیمی و اخلاقی معیار،انتظامی امور و متفرق نکات سمجھائے گئے۔ 


دعوتِ اسلامی کے تحت 20 فروری 2022ء  بروز اتوار عالمی و پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے ملتان شہر میں صوبہ نگران و سرکاری ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا ۔

مدنی مشورے میں نیو نظام کے تحت ڈسٹرکٹ نگران کے کارکردگی شیڈول اور ڈویژن نگران کے اپڈیٹ نکات کو سمجھایا گیا نیز انہیں آئندہ کے لئے اہداف دیئے گئے۔ 


دعوتِ  اسلامی کے تحت 19 فروری 2022ءبروز ہفتہ ملتان شہر میں پاکستان مجلس مشاورت ذمہ دار و پاکستان سطح کی ادارتی و غیر ادارتی شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں کے مدنی مشورےکا انعقاد ہوا ۔

عالمی و پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن کے مدنی مشورے میں دفتر پاکستان مجلس مشاورت آفس اسلامی بہنوں کی ناظمہ، پاکستان سطح سافٹ ویئر ذمہ داراسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔

پاکستان مجلس مشاورت آفس کی ناظمہ نے شعبے کا مختصراً تعارف پیش کیا جبکہ سافٹ ویئر ذمہ دار اسلامی بہن نے سافٹ ویئر کا تعارف، فوائد اور سافٹ ویئر کی مختلف کارکردگیاں بھی بیان کیں ۔

علاوہ ازیں نیو نظام کے تحت عالمی و پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے کارکردگی شیڈول کو سمجھایا اور صوبہ سطح شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں کے جملہ دینی کاموں کے سوالات کے جوابات دیئے۔ مزید سابقہ دینی کاموں کی مختلف ماہانہ و متفرق کارکردگی کا تقابل کیا۔ علاوہ ازیں فیضان ِ صحابیات و گلی گلی مدارس کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور اہداف کو پورا کرنے کے حوالے سے ترغیب دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 16 فروری 2022ء  بروز بدھ ملتان میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے

شرکت کی ۔

پاکستان مشاورت نگران اسلامی بہن نے وہاں ’’صدقے کے فضائل‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور اسلامی بہنوں کو صدقہ و خیرات کرنے کا ذہن دیتے ہوئے راہِ خدا عزوجل میں خرچ کرنے کے فضائل بیان کئے نیز دعوت اسلامی کے لئے ڈونیشن اکٹھے کرنے کی ترغیب بھی دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ  اسلامی کے تحت 16 فروری 2022ء بروز بدھ پاکستان کے شہر ملتان میں قائم دارالسنہ للبنات میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں وہاں کی ناظمہ مفتشہ اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان مشاورت نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دارالسنہ کی بہتری کے لئے مدنی پھول بتائے مزید مختلف تجاویز پیش کیں۔ اس کے علاوہ کورسز کروانے کے حوالے سے اہداف بھی دیئے۔


دعوتِ  اسلامی کے تحت 16 فروری 2022ء بروز بدھ ملتان دارالمدینہ کی برانچ میں تربیتی سیشن کا سلسلہ ہوا جس میں وہاں موجود ا سٹاف کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اس موقع پر پاکستان مشاورت نگران اسلامی بہن نے دارالمدینہ کے انتظامات کا جائزہ لیا نیز دارالمدینہ کے نظام کی بہتری کے لئے مختلف تجاویز اور مدنی پھول پیش کئے۔ ساتھ ساتھ ہی پاکستان نگران نے مختلف کلاسز میں جاکر بچوں کی تعلیم و تربیت کا جائزہ لیا اور پڑھائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے مفید نکات سے آگاہی دی۔