الحمد للہ عزوجل دعوت اسلامی
اپنے دیگر دینی کاموں کے ساتھ ساتھ غیر
مسلموں کو بھی اسلام کی دعوت پیش کرنے میں
مصروف عمل ہے یہی وجہ ہے نیکی کی دعوت کی بدولت آئے دن کتنے ہی غیر مسلم اسلام کے
دامن سے وابستہ ہورہے ہیں۔ دعوت اسلامی کی
ایک خصوصیت یہ بھی ہے اسلام کے دامن سے وابستہ ہونے والے
لوگوں کو اسلام کی بنیادی تعلیمات سے روشناس کروانے کے لئے نیو مسلم کورس کرواتیں ہے اور
اس حوالے سے ایک شعبہ بنام فیضان اسلام قائم ہے۔
شعبہ فیضان اسلام کی فروری 2022ء کی کارکردگی
ملاحظہ ہوں:
شعبہ فیضان اسلام کے تحت ملک و بیرون ملک
میں فروری 2022ء میں دی گئی نیکی کی دعوت کی بدولت 3 غیر مسلم خواتین نے اسلام قبول
کیا نیز94 غیر مسلم عورتوں نے ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کی جبکہ 191
نیو مسلم دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے
وابستہ رہتے ہوئے مختلف دینی کاموں میں حصہ لے رہی ہے۔