16مارچ
2022ء کو موسمیات کراچی میں ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں سمیت صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار اور نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی
بہن نے شرکت کی۔
مبلغہ
دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا بعدازاں نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی
بہنوں کو اعلان کے ذریعے دینی کاموں کی اپڈیٹ دی نیز صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار نے دعا
فرمائی اور آخر میں اسلامی بہنوں سے
ملاقات کرتے ہوئے انہیں انفرادی کوشش کے ذریعے دینی کام کرنے کاذہن دیا۔
٭دوسری جانب صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار اور نگران عالمی
مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے موسمیات کے قریب گلشن ٹاؤن میں ایک شخصیت اسلامی بہن کے گھر جا کر ملاقات کی جس میں آپس کی
گفتگو میں سالانہ ڈونیشن دینے اور درس
نظامی کرنے کی نیتیں کروائیں۔
٭اسی طرح ڈسٹرکٹ
سطح پر اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن کے گھر جا کر ان کی عیادت کی ۔