
دعوتِ اسلامی کے تحت 5 دسمبر 2024ء کو نیکی کی دعوت عام کرنے والی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں
اقبال ٹاؤن، لاہور سٹی کی اسلامی
بہنیں بذریعہ انٹرنیٹ شریک ہوئیں۔
اس دوران نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے ابتداءً ماہانہ 8 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیااور اسلامی بہنوں کو
ذمہ داران کی تقرریاں مکمل کرنے کی ترغیب دلائی۔علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مجلسِ
مشاورت نے دینی کاموں میں درپیش مسائل کا حل بھی پیش کیا۔

دعوتِ اسلامی کے تحت 5 دسمبر 2024ء کو شعبہ علا قائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد
ہوا جس میں ملک ، صوبہ و ڈویژن سطح کی ذمہ داران اور صوبہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ذمہ دار اسلامی بہنوں سے گفتگو کرتے ہوئے نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے محارم مدنی قافلہ مہم کے حوالے سے کارکردگی کا جائزہ لیا اور شعبے کے کام کو مزید
بہتر انداز سے کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

4 دسمبر 2024ء کو عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت صوبہ سندھ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مختلف دینی کاموں کے حوالے سے آن لائن مدنی
مشورہ منعقد کیا گیا جس میں صوبہ سندھ سطح کی
فنانس ڈیپارٹمنٹ ذمہ داراور صوبہ سندھ کی نگران اسلامی بہنوں نے
بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے دینی کاموں کے متعلق گفتگو
کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں سے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں
دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے لئے مدنی پھولوں سے نوازا۔

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
1 دسمبر 2024ء کو صوبۂ پنجاب کے شہر
ملتان میں ایک میٹ اپ ہوا جس میں فیضانِ
صحابیات ملتان کے اسٹاف کی ذمہ دار اسلامی
بہنیں شریک ہوئیں۔
دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نےابتداءً دینی کاموں کا جائزہ لیا نیز فیضانِ صحابیات کو آباد کرنے اور اس کو
خود کفیل بنانے کے لئے مدنی پھول بیان کئے جس پر وہاں موجود اسلامی بہنوں نے اچھی
اچھی نیتیں کیں۔

پاکستان کے شہر ملتان میں دعوتِ اسلامی کے تحت 1
دسمبر 2024ء کو ملتان کی ڈویژن نگران، ڈویژن سطح کی شعبہ ذمہ
داران، ڈسٹرکٹ و میٹروپولیٹن نگران اور تحصیل و ٹاؤن نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا
۔
ابتداءً صوبہ پنجاب کی نگران اسلامی بہن نے ذمہ
دار اسلامی بہنوں سے گفتگو کرتے ہوئےتقرری اور سالانہ اہداف کا جائزہ لیا جس کے
بعد نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ داران کی تقرری کے بارے میں
اہم مدنی پھول بیان کئے نیز دینی کاموں کے سلسلے میں ذمہ داران کی جانب سے کئے
جانے والے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔
آخر میں
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ٹیلی تھون کی نمایاں کارکردگی پر ذمہ دار اسلامی
بہنوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تحائف تقسیم کئے اور اُن سے ملاقات بھی کی۔

مسلمانوں کے عقائد و نظریات کی حفاظت کرنے والی
عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 28 نومبر 2024ء کو کراچی شہر میں واقع جامعۃ المدینہ گرلز حبیبیہ
میں ایک سیشن منعقد ہوا جس میں تخصص فی الفقہ اور تخصص فی الدعوہ کی طالبات شریک ہوئیں۔
سیشن کے دوران نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نےطالبات کے درمیان سنتوں بھرا
بیان کرتے ہوئے اُن کی ذہن سازی کی اور انہیں مدنی پھولوں سے
نوازا نیز طالبات کی جانب سے ہونے والے
سوالات کے جوابات بھی دیئے ۔
کراچی میں اسلامی بہنوں کا ہفتہ وار اجتماع،
صاحبزادیِ عطار سلمہا
الغفار نے اختتامی دعا
کروائی

13 نومبر 2024ء کو کراچی میں دعوتِ اسلامی کے
تحت اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و
جوار کی کثیر اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
اجتماع کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قراٰن و نعتِ
شریف سے ہوا جس کے بعد نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”راہِ خدا میں
خرچ کے فضائل“ کے موضوع پر بیان کیاجبکہ صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے اختتامی دعا کروائی۔
علاوہ ازیں تمام اسلامی بہنوں نے صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سے ملاقات کی ۔بعدِ اجتماع صاحبزادیِ عطار
سلمہا الغفار نے دیگر اسلامی بہنوں کے ہمراہ لیاقت آباد میں ایک ذمہ
دار اسلامی بہن سے اُن کی رہائش گاہ پر
جاکر ملاقات کی۔
پی آئی بی کالونی، کراچی سے ایک شخصیت اسلامی
بہن کے عمرے پر جانے کی خوشی میں 9 نومبر 2024ء کو محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس
میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
محفلِ نعت کا آغاز تلاوتِ قراٰن اور نعت شریف سے
ہوا جس کے بعد نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے عشقِ مدینہ و آدابِ مدینہ
کے متعلق بیان کیا اور اجتماعی دعا
کروائی۔
اختتام پر محفلِ نعت میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت
سے ملاقات کی جبکہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش
کرتے ہوئے انہیں دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔
دعوتِ اسلامی کے تحت بیرونِ ملک کی اسلامی بہنوں
کے لئے کراچی میں ہونے والے اورسیز اجتماع
کے سلسلے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے مختلف شعبہ جات کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کے ہمراہ اجتماع کے مقام کا دورہ کیا۔
اس دوران نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن
نے اورسیز اجتماع کے لئے ہونے والے انتظامات کا جائزہ لیا اور جن چیزوں کی ضرورت
ہے اس کے حوالے سے وہاں موجود ذمہ دار اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی۔
اس موقع
پر نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کے ہمراہ شعبہ فیضانِ صحابیات کی ذمہ داران،
دارالمدینہ کی ذمہ دار اور جامعۃ المدینہ گرلز کی ذمہ دار اسلامی بہنیں موجود تھیں۔
دعوتِ اسلامی کے تحت بیرونِ ملک کی اسلامی بہنوں
کے لئے کراچی میں ہونے والے اورسیز اجتماع
کے سلسلے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے مختلف شعبہ جات کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کے ہمراہ اجتماع کے مقام کا دورہ کیا۔
اس دوران نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن
نے اورسیز اجتماع کے لئے ہونے والے انتظامات کا جائزہ لیا اور جن چیزوں کی ضرورت
ہے اس کے حوالے سے وہاں موجود ذمہ دار اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی۔
اس موقع
پر نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کے ہمراہ شعبہ فیضانِ صحابیات کی ذمہ داران،
دارالمدینہ کی ذمہ دار اور جامعۃ المدینہ گرلز کی ذمہ دار اسلامی بہنیں موجود تھیں۔

دعوتِ اسلامی تبلیغِ دین کرنے، دینی احکام لوگوں
تک پہنچانے اور انہیں دینِ اسلام کی تعلیمات سے آگاہ کرنے والی عالمی سطح کی دینی
تحریک ہے جو کئی سالوں سے خدمتِ دین میں مصروفِ عمل ہے۔
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
اکتوبر 2024ء میں پاکستان بھر کی خواتین کے درمیان ہونے والے 8 دینی کاموں کی
کارکردگی مندرجہ ذیل ہے:
٭روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:10 لاکھ 82 ہزار 876 (10,82,876)۔
٭روزانہ امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ
کا بیان / مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:1 لاکھ 33 ہزار 305 (1,33,305)۔
٭بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کے لئے لگنے والے
مدرسۃ المدینہ بالغات کی تعداد:12 ہزار 58
(12،058)۔
٭ان مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد:1 لاکھ 4 ہزار 664 (1،04،664)۔
٭اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات
کی تعداد:11 ہزار 49 (11,049)۔
٭ان اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں
کی تعداد:4 لاکھ 7 ہزار 800 (4,07,800)۔
٭علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شریک ہونے
والی اسلامی بہنوں کی تعداد:41 ہزار 394 (41,394)۔
٭ہفتہ وار رسالہ پڑھنے / سننے والی اسلامی بہنوں
کی تعداد:7 لاکھ 28 ہزار 710 (7,28,710)۔
٭اسلامی بہنوں سے وصول ہونے والے نیک اعمال کے
رسائل کی تعداد:97 ہزار 424 (97,424)۔
٭اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے مدنی
کورسز کی تعداد:1 ہزار 385 (1385)۔
٭ان مدنی کورسز میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں
کی تعداد:18 ہزار 866 (18,866)۔
شعبہ فیضانِ صحابیات اڈیالہ کی اسٹاف اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ

عالمی سطح پر دینِ متین کی خدمت کرنے والی
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 10 نومبر 2024ء کو راولپنڈی شہر کے علاقے اڈیالہ میں شعبہ فیضانِ
صحابیات کی اسٹاف اور ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔
شعبے کے دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسٹاف و ذمہ داران کی رہنمائی کی اور رہائشی کورسز میں ایڈمیشن بڑھانے کی ترغیب دلائی
تاکہ زیادہ سے زیادہ دینی کاموں کو ترقی ملے۔
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اسٹاف و ذمہ دار
اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن بھی
دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔