5 دسمبر 2024ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت  شعبہ علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت للبنات کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک وصوبائی اور ڈویژن سطح کی ذمہ داران و نگران اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے محارم قافلہ مہم کے حوالے سے کارکردگی کا جائزہ لیا اور شعبے کے کام کو مزید بہتر انداز سے کرنے کی ترغیب دلائی ۔آخر میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی لانے کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


دنیا بھر میں خدمتِ دین کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 4 دسمبر 2024ء کو آن لائن میٹنگ ہوئی جس میں ملک و صوبہ سندھ سطح کی فنانس ڈیپارٹمنٹ گرلز ذمہ داران اور نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دورانِ میٹنگ پاکستان مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں سے دینی کاموں کے بارے میں کلام کیا اور بجٹ سمیت دینی کاموں میں درپیش مسائل کا جائزہ لیا نیز اُن کا حل بھی بتایا۔بعدازاں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


خدمتِ دین میں مصروفِ عمل عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 4 دسمبر  2024ء کو پاکستان مجلسِ مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد کیا گیا۔

دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ دار کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے ٹیلی تھون 2024ء کے مسائل اور سالانہ ڈونیشن کے طریقۂ کار پر گفتگو کی۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ داران کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے مدنی پھول بیان کئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

ٹاؤن سوسائٹی اسلام آباد میں 14 دسمبر 2024ء کو نیوسوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ گرلز دعوتِ اسلامی کے تحت  ایک لرننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں اسلام آباد سٹی نگران، صوبائی سطح و راولپنڈی ڈیژن نگران، میٹروپولیٹن نگران، شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات، شعبہ شارٹ کورسز للبنات، شعبہ علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت للبنات اور شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات کی ذمہ داران سمیت دیگر سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق سیشن کے دوران ڈیپارٹمنٹ کی عالمی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت عام کرنے کا جذبہ دلاتے ہوئے دینی کام بڑھانے کا ذہن دیا جس کے بعد نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ڈیپارٹمنٹ کی اہمیت و افادیت پر سنتوں بھرا بیان کیا جبکہ پاکستان سطح کی نیوسوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار اسلامی بہن نے سوسائٹیز کے مدنی پھول بیان کئے اور دینی کام بڑھانے کے طریقے بتائے۔

علاوہ ازیں نیوسوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ گرلز اسلام آباد کے تحت ٹیلی تھون 2024ء اور دینی کاموں کی کارکردگی پریزنٹیشن کے ذریعے پیش کی گئی نیز آئندہ کے اہداف پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔بعدازاں پروفیشنل ٹرینر اسلامی بہنوں نے ”سیلف گرومنگ“ کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو ٹریننگ دی جبکہ اُن کی حوصلہ افزائی کے لئے تحائف تقسیم کئے گئے۔


دعوتِ اسلامی اصلاحِ معاشرہ میں نمایاں کردار ادا کرنے اور لوگوں کے عقائد و نظریات کی حفاظت کرنے والی عالمی سطح کی دینی تحریک ہے جس کے تحت ملک و بیرونِ ملک میں نیکی کی دعوت کا کام احسن انداز سے کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نومبر 2024ء میں دعوتِ اسلامی کےتحت پاکستان بھر کی اسلامی بہنوں کے درمیان جو جو دینی کاموں ہوئے اُن کی کارکردگی درج ذیل ہے:

٭روزانہ گھر دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:10 لاکھ 29 ہزار 289 (1029,289)۔

٭روزانہ امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا بیان/ مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:1 لاکھ 36 ہزار 841 (136,841)۔

٭بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کے لئے لگنے والے مدرسۃ المدینہ بالغات کی تعداد:12 ہزار 479 (12,479)۔

٭ان مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:1 لاکھ 9 ہزار 399 (109,399)۔

٭اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد:11 ہزار 115 (11,115)۔

٭ان اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:4 لاکھ 17 ہزار 577 (417,577)۔

٭علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:36 ہزار 935 (36,935)۔

٭ہفتہ وار رسالہ پڑھنے سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:7 لاکھ 49 ہزار 244 (749,244)۔

٭اسلامی بہنوں سے وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد:1 لاکھ 3 ہزار 333 (103,333)۔

٭اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے کورسز کی تعداد:1 ہزار 700 (1,700)۔

٭ان کورسز میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:23 ہزار 366 (23,366)۔

5 دسمبر 2024ء کو فیضانِ صحابیات عطائے عطار کراچی میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں ڈویژن 2 کی ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ تا ٹاؤن نگران اور شعبہ مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے کی ابتدا میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”کوشش کامیابی کی کنجی ہے“ کے موضوع پر بیان کیا جبکہ صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے ٹیلی تھون 2024ء کے اہداف میں نمایاں کارکردگی کی حامل اسلامی بہنوں کو تحائف دیئے۔

مدنی مشورے کے اختتام پر تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سے ملاقات بھی کی۔ 


کراچی کے علاقے کلفٹن میں دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے لئے 4 دسمبر 2024ء کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اسلامی بہنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی جبکہ خصوصی طور پر صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کی آمد ہوئی۔

اجتماع کے آغاز میں معمول کے مطابق تلاوتِ قراٰن کی گئی اور نعت خوں اسلامی بہن نے پیارے آقا حضور خاتم النبیین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہِ اقدس میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے حاضرین کی مختلف امور پر تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے نیکی کی دعوت عام کرنے اور مزید اجتماعات شروع کروانے کی ترغیب دلائی۔ بعدازاں صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے دعا کروائی اور اسلامی بہنوں سے ملاقات بھی کی۔


عمان سے آئی ہوئی ایک اسلامی بہن کے اہل خانہ کے ایصالِ ثواب کے لئے 2 دسمبر 2024ء کو محفلِ نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں قرب و جوار کی اسلامی بہنوں بالخصوص صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے شرکت کی۔

محفلِ نعت میں تلاوت و نعت اور بیان کے بعد صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے فاتحہ خوانی کی جبکہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے مرحوم کے لئے دعا کروائی۔آخر میں وہاں موجود تمام اسلامی بہنوں نے صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سے ملاقات کی۔


کراچی کے علاقے لیاری ٹاؤن 1 میں دعوتِ اسلامی کے تحت 29 نومبر 2024ء کو سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیا گیا  جس میں مقامی تمام ذمہ داران اور دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی جبکہ خصوصی طور پر صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کی بھی آمد ہوئی۔

اجتماع کا آغاز معمول کے مطابق تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیا گیا جس کے بعد نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیااور اسلامی بہنوں کو اپنی اصلاح کرنے، نیکی کے کاموں میں حصہ لینے، دینی کام بڑھانے سمیت دیگر اہم امور پر اُن کی تربیت کی۔آخر میں صاحبزدایِ عطار نے دعا کروائی اور وہاں موجود اسلامی بہنوں نے اُن سے ملاقات بھی کی۔ 


پاکستان مجلسِ مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کے لئے 4 دسمبر 2024ء کو آن لائن ایک میٹنگ ہوئی جس میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتےہوئے نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ٹیلی تھون 2024ء کے بارے میں اسلامی بہنوں سے کارکردگی کا جائزہ لیا نیز سالانہ ڈونیشن کے طریقۂ کار پر بھی مشاورت کی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 6 دسمبر 2024ء  کو نیکی کی دعوت عام کرنے والی لاہور سٹی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں عزیز بھٹی ٹاؤن اور سمن آباد ٹاؤن کی اسلامی بہنیں بذریعہ انٹرنیٹ شریک ہوئیں۔

اس دوران نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ابتداءً ماہانہ 8 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیااور اسلامی بہنوں کو ذمہ داران کی تقرریاں مکمل کرنے کی ترغیب دلائی۔علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دینی کاموں میں درپیش مسائل کا حل بھی بتایا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ قرآن ٹیچر ٹریننگ کورسز کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا  6 دسمبر 2024ء کو آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک ، صوبہ و ڈویژن سطح کی قرآن ٹیچر ٹریننگ کورسز ذمہ داران اور صوبائی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اس موقع پر اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے نگرانِ پاکستان مجلس مشاورت اسلامی بہن نے مدنی قاعدہ مہم کے حوالے سے کارکردگی کا جائزہ لیا اور شعبے کے کام کو مزید بہتر انداز سے کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔