گذشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت دارُ المدینہ کے مختلف کیمپسز میں عرس اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کے موقع پر یومِ رضا منایا گیا جس میں طلبہ کو اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کی سیرت اور دینی خدمات کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی اور ان کی تربیت کی گئی۔(رپورٹ،محمد علی عطاری،مجلس دار المدینہ )
دعوت
ِاسلامی کی مجلس دارالمدینہ کے ہیڈ آفس میں جامعہ کراچی کے پروفیسرڈاکٹر اشتیاق احمد خان کی
آمد ہوئی۔ ذمّہ داران نے مہمان کوخوش
آمدید کہا اور انہیں دارالمدینہ کے مختلف
شعبہ جات کاوزٹ کروایا ۔علاوہ ازیں پروفیسر صاحب نے دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی
پریس کی شائع کردہ کتابوں کا جائزہ بھی لیا۔(محمد علی رضاعطاری، مجلس دارالمدینہ)
دعوتِ اسلامی کی مجلس دارُ المدینہ کے تحت
کراچی میں کے علاقے گلشنِ اقبال میں قائم دارالمدینہ
کے ہیڈ آفس میں ذمّہ داران کا مدنی مشورہ
ہوا جس میں ریجنل ڈائریکٹرز اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس
نے شرکت کی۔ اس مدنی مشورے میں دار المدینہ کے تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے
اور بہت سے اہم امور پر گفتگو کی گئی۔ (رپورٹ، محمد
علی عطاری، دارالمدینہ کراچی)
گزشتہ دنوں رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری کی
دارالمدینہ ہیڈآفس تشریف آوری ہوئی۔ اس موقع پرCEO
دارالمدینہ اور اراکینِ مجلس دارالمدینہ
نے رکن شوریٰ کا استقبال کیا اور انہیں دارالمدینہ کے مختلف شعبہ جات کاوزٹ کروایا۔
علاوہ ازیں اراکینِ مجلس دارالمدینہ نےرکن
شوریٰ کودارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی پریس کے تحت ہونے والے کاموں کے متعلق
تفصیلی بریفنگ دی جس پر رکن شوریٰ نے دارالمدینہ ہیڈ آفس کے مختلف شعبہ جات میں
ہونے والے کاموں کو خوب سراہا اور مزید
ترقی کے لئے دعا بھی فرمائی۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس دارالمدینہ کے تحت مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ لاہور میں اجلاس ہوا جس میں نگران و اراکینِ مجلس دارالمدینہ
، نگرانِ زون،نگرانِ کابینہ اور عبوری مجلس کے اراکین نے شرکت کی۔رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے
شرکا کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں نئے دارالمدینہ کے قیام کے حوالے سے ترغیب
دلائی۔
٭ذمّہ
داران نے لاہور کے مختلف شہروں میں دارالمدینہ کیمپسزکا دورہ کیااور مختلف انتظامی و تعلیمی امور کا جائزہ لیتے ہوئے دارالمدینہ
کا معیارِ تعلیم بلند کرنے کے حوالے سے
پرنسپلزاور اساتذہ کی تربیت کی۔
جشنِ آزادی کے سلسلے میں دارالمدینہ میں پروگرامز
دعوتِ اسلامی کی مجلس دارالمدینہ کے تحت
کراچی،حیدرآباد،ملتان اور لاہور سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں قائم دارالمدینہ
انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے کیمپسز
میں جشن آزادی کے سلسلے میں پروگرامز منعقد
کئےگئے جن میں دارالمدینہ کے طلبہ نے حبّ
الوطنی سے لبریز ملی نغموں،قومی ترانوں،کوئیز پروگرامز اور تقاریر میں بڑھ چڑھ کر
حصّہ لیا۔طلبہ و طالبات نے اپنی تقاریر میں قیامِ پاکستان کے لئے قُربانیاں دینے
والےمسلمانوں کی کوششوں پر انہیں خراج
تحسین بھی پیش کیا۔
مختلف شہروں کے دارالمدینہ میں حج ڈے منایا گیا
دعوتِ اسلامی کی مجلس دارالمدینہ کے تحت پاکستان کے مختلف شہروں میں قائم دارالمدینہ
انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے کیمپسز
میں حج ڈے منایا گیاجس میں طلبہ کو حج
کاتاریخی پس منظر اور اس کی اہمیت کے
حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی، انہیں مختلف ایکٹیوٹیز کے ذریعے حج کے
ارکان اور تلبیہ پڑھنے کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔
دارالمدینہ کے طلبہ کا شاندار رزلٹ
پاکستان کے مختلف تعلیمی بورڈز کے تحت ہونے والےمیٹرک کے
امتحانات میں دعوتِ اسلامی کے دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم سے 146 اسٹوڈنٹس
نے شرکت کی۔ اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ 21 اسٹوڈنٹس نے
A+1گریڈ،40اسٹوڈنٹس
نے Aگریڈ جب کہ 43
اسٹوڈنٹس نے Bگریڈ میں کامیابی حاصل کی۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس دارالمدینہ کے تحت وفاقی وزیرتعلیم کے سیکریٹری نے دارالمدینہ کے
ہیڈآفس کے کادورہ کیا۔ذمّہ داران اور نگرانِ مجلس نے ان کا استقبال کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی اور بالخصوص دارالمدینہ کا تعارف پیش کیا، سیکریٹری وفاقی وزیرتعلیم نے دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی پریس کی شائع
کردہ کتابوں کا جائزہ بھی لیا۔