گزشتہ دنوں رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری کی دارالمدینہ ہیڈآفس تشریف آوری ہوئی۔ اس موقع پرCEO دارالمدینہ اور اراکینِ مجلس دارالمدینہ نے رکن شوریٰ کا استقبال کیا اور انہیں دارالمدینہ کے مختلف شعبہ جات کاوزٹ کروایا۔ علاوہ ازیں اراکینِ مجلس دارالمدینہ نےرکن شوریٰ کودارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی پریس کے تحت ہونے والے کاموں کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جس پر رکن شوریٰ نے دارالمدینہ ہیڈ آفس کے مختلف شعبہ جات میں ہونے والے کاموں کو خوب سراہا اور مزید ترقی کے لئے دعا بھی فرمائی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس دارالمدینہ کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ لاہور میں اجلاس ہوا جس میں نگران و اراکینِ مجلس دارالمدینہ ، نگرانِ زون،نگرانِ کابینہ اور عبوری مجلس کے اراکین نے شرکت کی۔رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکا کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں نئے دارالمدینہ کے قیام کے حوالے سے ترغیب دلائی۔

٭ذمّہ داران نے لاہور کے مختلف شہروں میں دارالمدینہ کیمپسزکا دورہ کیااور مختلف انتظامی و تعلیمی امور کا جائزہ لیتے ہوئے دارالمدینہ کا معیارِ تعلیم بلند کرنے کے حوالے سے پرنسپلزاور اساتذہ کی تربیت کی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس دارالمدینہ کے تحت کراچی،حیدرآباد،ملتان اور لاہور سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں قائم دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے کیمپسز میں جشن آزادی کے سلسلے میں پروگرامز منعقد کئےگئے جن میں دارالمدینہ کے طلبہ نے حبّ الوطنی سے لبریز ملی نغموں،قومی ترانوں،کوئیز پروگرامز اور تقاریر میں بڑھ چڑھ کر حصّہ لیا۔طلبہ و طالبات نے اپنی تقاریر میں قیامِ پاکستان کے لئے قُربانیاں دینے والےمسلمانوں کی کوششوں پر انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس دارالمدینہ کے تحت پاکستان کے مختلف شہروں میں قائم دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے کیمپسز میں حج ڈے منایا گیاجس میں طلبہ کو حج کاتاریخی پس منظر اور اس کی اہمیت کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی، انہیں مختلف ایکٹیوٹیز کے ذریعے حج کے ارکان اور تلبیہ پڑھنے کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔


پاکستان کے مختلف تعلیمی بورڈز کے تحت ہونے والےمیٹرک کے امتحانات میں دعوتِ اسلامی کے دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم سے 146 اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ 21 اسٹوڈنٹس نے A+1گریڈ،40اسٹوڈنٹس نے Aگریڈ جب کہ 43 اسٹوڈنٹس نے Bگریڈ میں کامیابی حاصل کی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس دارالمدینہ  کے تحت وفاقی وزیرتعلیم کے سیکریٹری نے دارالمدینہ کے ہیڈآفس کے کادورہ کیا۔ذمّہ داران اور نگرانِ مجلس نے ان کا استقبال کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی اور بالخصوص دارالمدینہ کا تعارف پیش کیا، سیکریٹری وفاقی وزیرتعلیم نے دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی پریس کی شائع کردہ کتابوں کا جائزہ بھی لیا۔ 


دعوتِ اسلامی کی مجلس دا ر المدینہ انٹر نیشنل اسلامک اسکولنگ سسٹم کے تحت مختلف کیمپسز میں حج ڈے منا یا گیا جس میں طلبۂ کرام کومناسکِ حج کے حوا لے سے آ گا ہی فراہم کی گئی  اور انہیں حج کے ارکان سکھائے گئے۔

دعوت ِاسلامی کی مجلس دارالمدینہ کے تحت حیدرآباد  میں ذمّہ دار ان نے نگرانِ زون کے ہمراہ دارالمدینہ کا دورہ کیا۔اساتذہ اور دیگر اسٹاف نے ذمّہ داران کو اسکول کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایااور مدنی حلقے کاسلسلہ ہوا جس میں نویں اور دسویں کلاس کے طلبہ اور اساتذہ نے شرکت کی ۔نگرانِ زون نے شرکا کی تربیت کر تے ہوئے کارکردگی کا جائزہ لیانیزتعلیم کے حوالے سےاہم نکات بیان کئے جبکہ پہلی اور دوسری کلاس کے اسٹوڈنٹس سے دینِ اسلام کےمتعلق سوال وجواب کاسلسلہ ہوا۔

دعوتِ اسلامی کے تحت چلنے والے دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکولنگ سسٹم کے زیرِاہتمام باب المدینہ کراچی، زم زم نگر حیدرآباد، فاروق نگرلاڑکانہ، ٹنڈو آدم ،شہداد پور اور سکھر کے مخصوص کیمپسز میں ”سمر کیمپ ‘‘ کا آغاز ہوچکا ہے۔اس سمر کیمپ میں کلاس4 تا میٹرک کے طلبہ کو ضروری دینی علوم، انگلش لینگویج اور کمپیوٹر سے متعلق ضروری معلومات اور مختلف دلچسپ سرگرمیوں کے ذریعےفراہم کی جارہی ہیں۔ اس کے علاوہ سیکنڈری اسکولز کی طالبات کے لئے کوکنگ کلاسز بھی اس سمر کیمپ کا حصّہ ہیں۔واضح رہے کہ اس سمر کیمپ کا مقصد موسم گرما میں بچوں کی چھٹیوں کوصحت مند سرگرمیوں کے ذریعےبامقصد اور مفید بنانا، ان کی ذہنی اور جسمانی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا اور ان کی دینی و اخلاقی تربیت کرنا ہے۔