کسی
بھی ادارے کا ترقی کی منازل طے کرنے کے لئے قابل افراد کے ساتھ اچھی مینجمنٹ کا
ہونا بھی ضروری ہے۔اچھےادارے وقتاً فوقتاًمینجمنٹ کی تربیت کے لئے ور ک شاپس اور
ٹریننگ سیشنز کا اہتمام کرتے ہیں۔الحمدللہ عزوجل دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک
اسکول سسٹم میں بھی بدلتے ہوئے حالات کے ساتھ
اپنے اسٹاف کی مینجمنٹ اسکلز
کو مزید نکھارنے کے لئے مختلف قسم کے کورسز اور ورک شاپس کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔
اسی
سلسلے میں6اگست 2021ء کو عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی کےکانفرنس روم میں دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے
ڈائریکٹرز اورایچ او ڈیزکےلئے Strategic
Management کے
حوالے سے 3دن پر مشتمل ورک شاپ کا اہتمام کیا گیا جس میں بدلتے ہوئے حالات کے تناظر میں دارالمدینہ کے Objectives
کو حاصل کرنے کے حوالے سے گفتگو کی گئی ۔اس کے علاوہ Departmental
Objectives کے حوالے سے ڈسکشن بھی کی گئی۔ (رپورٹ:
محمد نبیل شیخ، میڈیا کوآرڈینیٹر دارالمدینہ)
دارالمدینہ کے نویں ، دسویں کلاس کے طلبہ اور
اساتذہ Educational trip کے لئے روانہ
نوجوان کسی بھی قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں ۔ نوجوانوں کی
اچھی تربیت کرنا قوم کو ترقی کی طرف لے جانے والے افراد فراہم کرتا ہے۔ اسی
وجہ سے کامیاب تعلیمی ادارے نوجوانوں کی کردار سازی پر خصوصی توجہ دیتے ہیں اور ان
کی بہترین تربیت کے لئے مختلف کورسز کا اہتمام کرتے ہیں۔الحمدللہ عزوجل دارالمدینہ
انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کے ساتھ Pass out ہونے والے طلبہ کو بھی اچھی سرگرمیوں میں مصروفِ عمل رکھنے
کے لئے خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔
اسی ضمن میں دارالمدینہ کے نویں،دسویں کلاس کے موجودہ
اور سابقہ طلبہ کو اساتذہ کے ہمراہ سات دن کےEducational
trip پر بھیجاگیاہے۔ اس Educational trip میں طلبہ کو مدنی
قافلہ میں سفربھی کروایا گیا جس میں علمِ دین کے ساتھ نماز کا عملی طریقہ ،سنتیں
اور آداب بھی سکھائے گئے ۔اس پورے سفر میں جہاں اسلامی اصولوں کی روشنی میں طلبہ کی کردار سازی کی گئی، وہیں پر کامیاب زندگی گزارنے کے اصول اور کس طرح اپنی ذات کو دوسروں کے لیے مفید
بنایا جاسکتا ہے یہ بھی سکھایا گیا ۔ ان
شا ء اللہ العزیز طلبہ کو اس تعلیمی سفر کے مختلف تجربات و مشاہدات سے سیکھ کر عملی
زندگی میں ان سے بھرپور فائدے کا موقع بھی ملے گا۔
کسی
بھی ادارے کا اپنے افراد کو بدلتے ہوئے
حالات کے مطابق تیار کرنے کے لئے ان کی مستقل Training and Development پر توجہ دینا ادارے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ اچھے ادارے اپنے عملے کی صلاحیتوں کو بڑھانے اور ان کی شخصیت میں نکھار پیدا کرنے کے لیے وقتافوقتا ٹریننگ پروگرامز کا انعقاد کرتے رہتے
ہیں ۔الحمدللہ عزوجل
دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم میں بھی عملے کی ٹریننگ کے لئے مختلف پروگرامز کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
16
اور 17 جولائی 2021کو دارالمدینہ ہیڈآفس کراچی میں اراکینِ شعبہ دارالمدینہ کے لئے
ٹریننگ سیشن کا اہتمام کیا گیا جس میں Organizational Communicaiton،Feedback اور Working Relationship جیسے اہم موضوعات پر ٹریننگ دی گئی۔
رکن ِ شوری حاجی رفیع عطاری کی دارالمدینہ فیصل آباد ریجن
کے اسٹاف سے میٹنگ
اچھی
صحت اللہ عزوجل کی طرف سے ایک بہت بڑی
نعمت ہے ۔انسانی صحت کے لئے درختوں کے کردار سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔
درختوں
کی اسی اہمیت کے پیشِ نظر شجرکاری مہم کا
اہتمام بھی کیا جاتا ہے ۔
مورخہ
12جولائی 2021کو دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوری کے رکن حاجی محمد رفیع عطاری نے
دارالمدینہ فیصل آباد ریجن کے ریجنل ڈائریکٹرز، پرنسپلز، کوآرڈینیٹرز ،اساتذہ
اور دیگر اسٹاف ممبرز سے اگست 2021ء کے مہینے
میں دعوتِ اسلامی کی جانب سے ہونے والی شجرکاری مہم کے حوالے سے بذریعہ زوم لنک میٹنگ
فرمائی۔میٹنگ میں رکن ِ شوری نے شجرکاری کے فوائد بتانے کے ساتھ ساتھ اس میں بھرپور شرکت کی ترغیب بھی دلائی۔شجرکاری
کے لئےمقامات کا تعین نیز درختوں کی تعداد کے حوالےسے بھی اہداف طے کئےگئے۔ (رپورٹ:
محمد امین حفیظ عطاری، ہیڈ آفس دار المدینہ انٹرنیشنل اسکول سسٹم)
دارالمدینہ
انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے کراچی کیمپسز میں بروز بدھ،7جولائی2021 کو کلاس IVتا
کلاس VIII تک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
گیا ہے۔
امتحانی نتائج کے اعلان کے بعد پیرنٹ ٹیچر میٹنگز
بھی منعقد کی گئیں جس میں والدین وسرپرستوں نے اپنے بچوں کی تعلیمی کیفیت اور آنے
والی کلاسز کےحوالے سے ٹیچرز سے تعلیمی مشاورت کی۔ (رپورٹ: محمد
نبیل شیخ۔ میڈیا کوآرڈینیٹر دارالمدینہ)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ !دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم
میں طلبہ کی تعطیلات کو بامقصد بنانے کے
لئے academic activities اورinformational sessionsکا
اہتمام کیا جاتا ہے ۔ان سرگرمیوں سے طلبہ کو بڑے مقاصد کے لئے بامقصد وقت کے حصول
کا ذہن ملتا ہے اور ساتھ ہی دیگر تربیتی پروگرامز سے صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے
۔
دارالمدینہ انٹرنیشنل
اسلامک اسکول سسٹم کے تحت تعلیمی سال
2020-21 میں غیر متوقع چھٹیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے اسٹڈی گیپ کو cover کرنے اور دیگر تعلیمی
مقاصد کے حصول کے لئے05 جولائی 2021 سے پنجاب (فیصل آباد، لاہور، ملتان) کے مختلف کیمپسز میں سمر کیمپ (Summer Camp) كا آغازہو چکا ہے۔
کسی بھی تعلیمی ادارے
کا اپنے طلبہ کی صلاحیتوں کو اجاگر کر نے اور انہیں آنے والے دور کے چیلنجز
کامقابلہ کرنے کے قابل بنانے کے لئے تربیتی
سرگرمیوں کا اہتمام کرنا اس تعلیمی ادارے
کے طلبہ کی اچھی بنیاد بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دارالمدینہ میں طلبہ کی صلاحیتوں کو مزید
نکھارنے اور ان میں اضافہ کرنے کے لئے educational activities اور
تربیتی سرگرمیوں کا اہتمام کیا جاتا ہے ان پروگرامز سے ان میں خود اعتمادی بڑھانے
کے ساتھ مختلف life skillsڈیویلپ کرنے میں بھی مدد ملتی ہے ۔
دارالمدینہ انٹرنیشنل
اسلامک اسکول سسٹم کے تحت تعلیمی سال 2020-21 میں غیر متوقع چھٹیوں کی وجہ سے پیدا
ہونے والے اسٹڈی گیپ کو cover کرنے، بچوں کی creativity،language skills اور logical
thinking کو مزید
بہتر کرنےاور دیگر تعلیمی مقاصد کے حصول کے لئے 05 جولائی 2021ء سے سندھ (کراچی، حیدر آباد، ٹنڈو آدم، شہداد پور،
لاڑکانہ اور سکھر) کے مختلف کیمپسز
میں اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام (Skill
Development Program) كا آغازہو چکا ہے۔
فیضانِ مدینہ کراچی میں دارالمدینہ کے لئے ہونے والے اجتماع میں نگران شوریٰ حاجی عمران عطاری کا بیان
کسی
بھی ادارے کے ساتھ مخلص اور با مقصد افراد
کا منسلک ہونااس ادارے کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں ہوتا۔ایسے افراد ادارے کی ترقی میں اہم کردار
ادا کرتے ہیں ۔دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک ایجوکیشن سسٹم میں اپنے عملے کی
کارکردگی کا جائزہ لینے ، حوصلہ افزائی کرنے اور انہیں مستقبل کے نئے اہداف دینے کے لئےاجتماعات اور مشاورتوں کا اہتمام
کیا جاتا ہے ۔ان اجتماعا ت میں عملے کو نئی ذمہ داریاں دینے سے نہ صرف ان کی چھپی ہوئی صلاحیتوں کا اظہار ہوتا
ہے بلکہ ادارے سے ان کا تعلق و لگاؤ بھی
مزید مضبوط ہوتا ہے۔
اسی
سلسلے میں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک ایجوکیشن
سسٹم کا چار دن کا سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا۔ اجتماع کے آخری دن 24جون2021 کو مرکزی مجلس شوری ٰ کے نگران حاجی مولانا
محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی نے ادارے کے ساتھ مخلص رہنے کے حوالے سے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔بیان کرتے ہوئے نگران
شوریٰ کا کہنا تھا کہ انسان کی پروفیشنل لائف اور گھریلو زندگی میں گہرا تعلق ہوتا
ہے ،ادارے کا خوشگوار ماحول ذاتی زندگی کو بھی خوشگوار بناتا ہے ۔ادارے میں کام کرنے والے افراد کی اقسام و خصوصیات بیان
کرتے ہوئے آپ نے فرمایا کہ ادارے کی کامیابی
میں اصل کردار ان افراد کا ہوتا ہے جو ہر
حال میں ادارے کی ترقی کو مقدم رکھتے ہیں
۔مولانا عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے شرکا کو مدنی پھول دیتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ مقصد کے حصول کے لئے وقت اور استقامت ناگزیر ہیں۔ نگرانِ شوریٰ نے وقت
اور حالات کے تقاضوں کے پیشِ نظر،دارالمدینہ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے مزید نئے
کیمپسز کے قیام پر بھی زور دیا۔
اس
اجتماع میں مفتی کفیل عطاری مدنی اوررکن ِ شوری حاجی اطہر علی عطاری نےبیان فرمایا
اور اس کے ساتھ ہی ایجوکیشن انڈسٹری سے وابستہ پروفیشنلز نے تربیتی سیشنز کا انعقاد کیا۔(رپورٹ:
محمد نبیل شیخ۔ میڈیا کوآرڈینیٹر دارالمدینہ)
دارالمدینہ کے لئے ہونے والے سنتوں بھرےا جتماع میں مفتی کفیل عطاری مدنی کا بیان
اسلام
زندگی کے ہر شعبہ میں اپنے ماننے والوں کو
رہنمائی فراہم کرتا ہے ۔ اسلامی تعلیمات کی
روشنی میں کسی ادارے کو چلانا نہ صرف اس ادارے کی ترقی کا ضامن ہے بلکہ اس کے
علاوہ اور کثیر دینی،دنیاوی ،ملکی ، معاشرتی اوراقتصادی فوائد کے حصول کا ذریعہ بھی ہے ۔
عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کا چار دن
کا سنتوں بھرا ہوا ۔اس اجتماع کے دوسرےدن 22جون2021کو دار الافتاء اہلسنت کے مفتی کفیل عطاری مدنی نے
”اسلامی نظریۂ تعلیم“ کے حوالے سے بیان فرمایا۔آپ نے اسلامی تعلیمات کی
روشنی میں ادارے کی policiesکو
وضع کرنے کی تاکید کی۔مفتی صاحب نے علوم کی اقسام بیان کرنے کے
ساتھ ان کی درجہ بندی کرتے ہوئے policy makers کو ہدایات دیں کہ دارالمدینہ کے نصاب و نظام کی تیاری میں بھی اسی درجہ بندی کا لحاظ رکھا جائے۔آپ
نے مختلف مواقع پر اعلی حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ کے عصری علوم سے متعلق ارشادات
کی روشنی میں دارالمدینہ کے تعلیمی نظام کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے تربیتی نکات ارشاد فرمائے اور استاد کی اہمیت بیان
کرتے ہوئے اچھےاستاد کے اوصاف کو بھی بیان
فرمایا۔بیان کے بعد دیگر تربیتی سیشنز کا بھی انعقاد کیا گیا۔(رپورٹ:
محمد نبیل شیخ۔ میڈیا کوآرڈینیٹر دارالمدینہ)
فیضان مدینہ لاہور میں دارالمدینہ
لاہور ریجن کے اسٹاف کی تربیت کا سلسلہ
شخصیت
کی تعمیر کے لئے تربیت کی اہمیت سے انکار
نہیں کیا جا سکتا۔ کامیاب ادارے اپنے عملے کی صلاحیتوں کو بڑھانے اور ان کی شخصیت میں نکھار پیدا کرنے کے لیے تربیتی پروگرامز کا انعقاد کرتے رہتےہیں
۔الحمدللہ عَزَّوَجَلَّ دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک ایجوکیشن سسٹم میں بھی عملے کی تربیت کے لئے تربیتی پروگرامز کا
اہتمام کیا جاتا ہے ۔
اسی
سلسلے میں لاہور کے ریجنل ڈائریکٹر زبیر عطاری
مدنی اور دارالمدینہ لاہور ریجن کے ٹیچرز،پرنسپلز،ایڈمن آفیسرز اور دیگر عملے
نے فیضانِ مدینہ لاہور کا وزٹ کیا۔فیضانِ مدینہ میں
رکن شوریٰ حاجی یعفور رضاعطاری نے دارالمدینہ کے مقصد کے حوالے سے بیان فرمایا۔
رکن شوریٰ نے دارالمدینہ کے اسٹاف کی اخلاقی تربیت کرتے ہوئے طلبہ کے والدین کے ساتھ حسن سلوک کی خاص تاکید فرمائی۔
بیان
کے بعد دارالمدینہ کے اسلامی بھائیوں کو فیضان ِ مدینہ میں مختلف شعبہ جات کا وزٹ بھی کروایا گیا۔ (رپورٹ:
محمد امین حفیظ، دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک ایجوکیشن سسٹم)
21 جون سے چار دن پر مشتمل دار المدینہ کے
اسٹاف کے لئے اجتماع پاک کا انعقاد
دار
المدینہ انٹرنیشنل اسکول سسٹم میں وقتاً فوقتاً ٹیچرزاور دیگر اسٹاف کی تربیت کے
لئے اہتمام کیا جاتا ہے اور ساتھ ساتھ اداروں میں تعلیمی نظام کو جدید تقاضوں کے
مطابق چلانے کے لئے مختلف مشاروتوں کا سلسلہ بھی ہوتا ہے۔
اسی
سلسلے میں دارالمدینہ سے وابستہ ایجوکیشن مینیجرز، ریجنل ڈائریکٹرز، متعلقہ ہیڈ آف
ڈیپارٹمنٹس اور اراکین شعبہ دار المدینہ کے لئے 21 جون 2021ء سے اجتماع پاک کا
آغاز ہوچکا ہے جو 24 جون 2021ء تک جاری رہے گا۔
اس
اجتماع کے پہلے دن مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمداطہر عطاری نے دار المدینہ کے
تعلیمی نظام کے نصب العین کو بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ دار المدینہ امام غزالی اور
دیگر بزرگانِ دین رحمۃ
اللہ علیہم کی
تعلیم و تربیت کی جانب سے بتائے گئے اصولوں کی روشنی میں اور امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کی طرف سے عطاکردہ مدنی مقصد کے حصول کے ساتھ ساتھ تعلیمی میدان میں شرعی
تقاضوں کے مطابق اصلاحات پورا کرنے لئے قائم کیا گیا ہے۔رکن شوریٰ نے مزید کہا کہ ہمارا
ہر عمل اور ہرپالیسی اسلامی تعلیمات کے مطابق ہونی چاہیے۔ دارالمدینہ
سے پڑھ کر نکلنے والے نوجوانوں کے اعمال سیرتِ
مصطفی صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے آئینہ دار ہوں۔
بیان
کے بعد تربیتی اجتماع کےاغراض و مقاصد بیان کیے گئے اور دیگر تربیتی سیشنز کا
انعقاد بھی کیا گیا۔ (رپورٹ: محمد نبیل شیخ، میڈیا کوآرڈینیٹر دارالمدینہ)
دارالمدینہ سندھ کیمپسز میں چھٹی سے آٹھویں جماعت تک
کےامتحانات کا آغاز
کسی
بھی تعلیمی ادارے میں assessmentاور evaluationکا
اچھا نظام اس ادارےکومزیدمضبوط بنانےمیں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول
سسٹم میں بھی یونٹ ٹیسٹ، ،مڈ ٹرم(Midterm)
اور فائنل ٹرم (Final
term) اسسمنٹ کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
17
جون2021 سےدارالمدینہ سندھ کے مختلف کیمپسز میں سالانہ امتحانات کا آغاز ہو چکا
ہے۔امتحانات کے دوران بھی حکومتی ہدایات
پر عمل کرتے ہوئے طلبہ کو SOPs پر عمل کروایا جا رہا ہے ۔ (رپورٹ:
محمد نبیل شیخ، میڈیا کوآرڈینیٹر دارالمدینہ)