19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
نبیٔ کریم ﷺکی ولادت کی خوشی میں پچھلےدنوں دارالمدینہ ہیڈ آفس کراچی میں سالانہ محفلِ
میلاد منعقد کی گئی۔محفلِ میلاد کا آغاز
تلاوتِ قراٰنِ پاک سے ہوا جبکہ نعت ِ رسول ِ مقبولﷺپڑھ کر نبی ِکریم ﷺکی بارگاہِ اقدس میں نذرانۂ عقیدت بھی پیش کیاگیا۔
اس موقع پر دار الافتاء اہلسنت کے مولانا کفیل عطاری
مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا۔مولاناکفیل
عطاری مدنی صاحب نے نبیِ کریم ﷺکے فضائل پرگفتگو
کرتے ہوئے کہا کہ آپ ﷺسبب ِ وجودِ کائنات ہیں ،اگر آپﷺ کی ذاتِ مبارکہ نہ ہوتی
تو کچھ بھی نہ ہوتا۔
مزیدشرکاکی
تربیت کرتے ہوئے کہا کہ درود شریف آپ ﷺسے تعلق مضبوط کرنے کا بہترین ذریعہ ہے،ہمیں میلاد منانے کے ساتھ ہی
نبیِ کریم ﷺکی سیرتِ مبارکہ بھی اپنانے کی
کوشش کرنی چاہیے۔اجتماعِ میلاد کا اختتام
صلوٰۃ و سلام اور دعائے خیر پر ہوا۔ (رپورٹ: محمد امین حفیظ میڈیا
کوآرڈینیٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی ، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث
الدین عطاری)