شعبہ دینی کام
کے ذمہ دار اسلامی بھائی کا دارالمدینہ کراچی کیمپسز کا وزٹ
ادارے کے ذمہ
داران کااپنےعملے کی کارکردگیوں کا جائزہ لینا اور کام کو بہتر انداز سے سر انجام
دینے کے لئےتجاویز دینا اچھےنتائج کا سبب
بنتا ہے۔الحمدللہ عزوجل دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول
سسٹم میں مختلف ڈیپارٹمنٹس کے ذمہ داران
کا عملے کی کارکردگیوں کا جائزہ لینے کے لئے کیمپسز میں وزٹس کا سلسلہ جاری رہتا
ہے۔
گزشتہ دنوں
دارالمدینہ شعبہ دینی کام کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے دارالمدینہ کراچی کیمپسز کا
وزٹ کیا اور کیمپسز میں دینی کاموں پر عمل
کا جائزہ لیا گیا ۔
پنجاب بھر میں قائم
دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم دعوتِ اسلامی کے تمام کیمپسز میں تعلیمی
سرگرمیوں کا آغاز ہو چکاہے۔
اس سلسلے میں حکومتی
اعلامیہ کی روشنی میں پنجاب بھر میں قائم دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم
کے تمام کیمپسز میں پری نرسری تا میٹرک کلاسز کی تعلیمی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز 16ستمبر2021
بروز جمعرات سے ہوا۔
نعمت پر شکر بجا لانا، رضائےالٰہی عزوجل کے
حصول اور نعمت کی بقاکا بہترین ذریعہ ہے۔الحمدللہ عزوجل 40 سال
پہلے 2ستمبر 1981میں اللہ پاک نے مسلمانوں
کو ایک عظیم نعمت دعوتِ اسلامی کی صورت میں عطا فرمائی۔عاشقانِ رسول اس دن کو اللہ پاک کا شکر ادا کرتے ہوئے دھوم دھام سے یومِ دعوتِ
اسلامی منا رہے ہیں۔
اسی ضمن میں دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے مختلف کیمپسز میں یومِ دعوت اسلامی کے موقع پر تقاریب کا انعقاد
کیا گیاجس میں طلبہ نے تلاوت قراٰن،نعتِ
رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم ،
تقاریر اور سوال و جواب میں حصہ لینے کے ساتھ مختلف آرٹ
ایکٹیوٹیز کے ذریعے دعوتِ اسلامی سے اپنی
محبتوں کا اظہار کیا۔
تقاریب میں دعوتِ اسلامی کے تعارف کے ساتھ 40سال
کے مختصر سے دورانیہ میں دعوتِ اسلامی کی
دینی خدمات ، شعبہ جات کا تعارف اور حاصل کردہ کامیابیوں کو بیان کیا گیانیز بانیِ دعوتِ اسلامی امیرِ ِ اہلِ سنت حضرت علامہ محمد الیاس عطار
قادری رضوی ضیائی دامت
برکاتھم العالیہ کی سیرت کو بیان کرتے ہوئے آپ کے والدین
کا بھی ذکرِ خیر کیا گیا ۔
معاشرے کی اصلاح وتعمیر میں دعوتِ اسلامی کے کردار کو بیان کرتے ہوئے خصُوصاً اس پر فتن دور میں امت ِ محبوب صلی اللہ علیہ والہ وسلم کےنو
نہالوں کی کردار سازی میں دعوتِ
اسلامی کی خدمات کو سراہا گیا ۔اساتذہ کی طرف سے طلبہ کو دعوتِ اسلامی کی سرگرمیوں میں حصہ لینے
کا ذہن دیا گیا۔بعدازاں دعوتِ اسلامی کی ترقی اور اس میں اپنا کردار ادا کرنے والوں کے
لئے دعائیں بھی کی گئیں۔(رپوٹ:
محمد سعد موسانی۔ اردو کانٹینٹ رائیٹرسوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس
کراچی،ایڈیٹر:غیاث الدین عطاری)
معاشرے کی تعمیرو ترقی کے لیے افراد تیار
کرنا قوموں کے عروج کا سبب بنتا ہےاور
اچھے افراد کی تیاری کے لئےاچھے تعلیمی ادارے بنیاد کی حیثیت رکھتے ہیں ۔الحمدللہ عزوجل دارالمدینہ
انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے کیمپسز میں مزید اضافہ کرنے کےلئے28اگست
2021بروزہفتہ کو فیصل آباد مدینہ ٹاؤن کیمپس میں فیصل آباد ریجن کی ایکسپینشن کانفرنس منعقد ہوئی جس میں دعوتِ اسلامی کی
مدنی مرکزی شوری کے رکن حاجی رفیع عطاری ،
فیصل آباد ریجنل ڈائریکٹر محمد صفدر عطاری فیصل آباد ریجن، نگران زون،
نگران کابینہ اور دیگر اہم ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس کانفرنس میں شرکا کو بتایا گیا کہ دارالمدینہ
انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم اسلامی اصولوں کی روشنی میں جدید تقاضوں کے
مطابق دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی دینی ،اخلاقی و معاشرتی امور پر
بھی تربیت کرتا ہے ساتھ ہی انہیں نئے کیمپسز کھولنے کے مراحل کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا ۔ الحمد للہ عزوجل شرکا نے
اپنے شہروں میں دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے قیام کے لئے بھر پور
کوششیں کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے بہت سی اچھی اچھی نیتیں کی اور اپنے تاثرات بھی دیئے۔(رپوٹ: محمد سعد موسانی، اردو کانٹینٹ
رائیٹرسوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پیراماؤنٹ پبلشر کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر کا
عالمی مدنی مرکز فیضان ِ مدینہ کراچی کاوزٹ
عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مختلف
شخصیات اور اداروں کے اعلیٰ عہدِداران کے وزٹ کا
سلسلہ جاری رہتا ہے۔اس سلسلے میں مورخہ
26اگست2021بروز جمعرات پیراماؤنٹ پبلشر کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر نے عالمی مدنی
مرکز فیضان ِ مدینہ کراچی کاوزٹ کیا۔
دورانِ وزٹ اسلامک ریسرچ سینٹر ،ٹرانسلیشن ڈیپارٹمنٹ، مدنی چینل،سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ
اور دیگر ڈیپاٹمنٹس کا وزٹ بھی کروایا گیا
نیزڈیپارٹمنٹس کے تعارف کے ساتھ ساتھ ڈیپارٹمنٹس کے مقاصد ،نمایاں کارکردگی اور
معاشرے پر ان کے مثبت اثرات سے بھی آگاہ کیا گیا۔
بعد ازاں پیراماؤنٹ پبلشر کے ذمہ داران نے دعوت
اسلامی کے تحت ہونے والے دینی اور
فلاحی کاموں پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے معاشرے کی اصلاح و ترقی میں بہترین کردار ادا کرنے
پر دعوتِ اسلامی کا شکریہ ادا کیا اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو دعوتِ
اسلامی کا ساتھ دینے کا پیغام بھی دیا ۔(رپوٹ: محمد سعد موسانی اردو کانٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا
ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ہیڈ آفس کراچی،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
بن قاسم پارک کراچی میں مفتی کفیل صاحب اور دارالمدینہ کے اسٹاف و طلبہ کی شجر کاری
اچھی
آب و ہوا صحت کے لئے ضروری ہے ۔اچھی آب وہوا کے حصول کے لئے درختوں کی اہمیت
سے انکار نہیں کیا جاسکتا ۔امت ِ محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کی خیر خواہی
کرتے ہوئے ماحول میں بڑھتی ہوئی آلودگی
کو انسانی صحت پر مضر اثرات سے بچاؤ کے لئے
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی
کے تحت شجرکاری مہم جاری ہے ۔
25
اگست 2021ء کو پاکستان کے شہر کراچی میں
قائم بن قاسم پارک میں مفتی کفیل عطاری مدنی
، رکنِ شوری حاجی اطہر علی عطاری، دارالمدینہ
کراچی ریجنل ڈائریکٹر ،دارالمدینہ کے اساتذہ ،طلبہ اور والدین نے دعوتِ اسلامی کے
تحت ہونے والی شجرکاری مہم میں حصہ لیا۔ اس موقع پر بچوں کو درخت لگانے کے دینی ،معاشی ، معاشرتی اور سائنسی
فوائد بھی بتائے گئے اور اساتذہ کی زیرِنگرانی بچوں کی تربیت کرتے ہوئے ان سے پودے بھی لگوائے ۔
(رپورٹ: محمد نبیل شیخ، میڈیا کوآرڈینیٹر
دارالمدینہ)
ادارےکےافرادکےمینجمنٹ
کےساتھ مضبوط اوراچھےتعلقات ادارے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتےہیں۔کامیاب
ادارے ٹیم ورک کے فوائد کے پیشِ نظر اسٹاف کے درمیان Working Relationshipکو بہتر کرنے کے لئے ٹریننگ سیشنز کا اہتمام کرتے ہیں۔ الحمدللہ عزوجل دارلمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم میں ادارے کے اہداف کو حاصل کرنے اور ادارے کو مزیدترقی کی راہوں پر گامزن رکھنے کے لیے وقتاًفوقتاً اسٹاف کے لئے ٹریننگ سیشنز کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
اس موقع پر گزشتہ دنوں عالمی مدنی مرکز فیضان
مدینہ کراچی میںEffective Communication اورSoft
Skills کے حوالے سے دارالمدینہ
کے ہیڈآف ڈیپارٹمنٹس کی ٹریننگ کا اہتمام
کیا گیا۔
ریننگ سیشن میں Working
Relationshipکو بہتر کرنے کےلیے مختلفTechniques بتائی
گئیں نیز Communication Gap پیدا کرنے والے عوامل اوران کو دور کرنے والے مؤثراقدامات بھی بتائے گئے۔(رپوٹ:
محمد سعد موسانی،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری )
یومِ آزادی کے سلسلے میں دارالمدینہ اسلامک اسکول کے
تحت تقاریب کا اہتمام
آنے والی نسلوں کے دِلوں میں آزادی کی اہمیت اُجاگر کرنے
اور وطن ِ عزیز کی محبت پیدا کرنے کے لیے ضروری ہے کہ حصولِ آزادی کے لیے کی گئی جدوجہد اور قربانیوں کا تذکرہ کیا جائے۔ الحمد للہ عزوجل دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم میں طلبہ میں جذبہ ٔحُبُّ الوطنی اور آزادیِ
وطن کی قدرومنزلت پیدا کرنے کے لیے قومی ایونٹس
پر مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
اس موقع
پر دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم پاکستان کے کیمپسز میں یومِ آزادی کے سلسلے میں تقاریب کا اہتمام کیا گیا جس میں یومِ آزادی
بھرپور جذبٔہ حُبُّ الوطنی کے ساتھ منایا
گیا نیزطلبہ نے آزادی کی اہمیت ،وطن سے محبت کے تقاضوں اور دیگر عنوانات
پر تقاریر کیں۔
پاکستان کے قیام میں دی گئی بزرگوں اور علمائے
اہلسنت کی قربانیوں کو خراج ِ تحسین پیش
کرتے ہوئےطلبہ کو باعمل مسلمان ، ذمّہ دار
شہری بننے اورتعلیم و ہنر کے میدان میں
آگے بڑھ کر ملک و قوم کی تعمیروترقی میں
اپنا کردار ادا کرنے کا ذہن دیا گیا ۔(رپوٹ:
محمد سعد موسانی،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری )
قوم کی تعمیر و ترقی کے لیے بہترین تعلیم کے ساتھ اسلامی تعلیمات کے مطابق
تربیت اور کردار سازی بھی ناگزیر ہے۔ الحمدللہ عزوجل دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم میں
طلبۂ کی زندگیوں کو اسلامی سانچے میں ڈھالنے کے لیے وقتا ًفوقتا ًتربیت کا سلسلہ
ہوتا رہتا ہے۔ حالیہ دنوں میں 8، 9 اور 10 محرم الحرام کو دعوتِ اسلامی کے شعبےدارالمدینہ
کے طلبۂ کو تین دن کے مدنی قافلے میں سفر کروایا گیا جن میں طلبۂ کے ساتھ اساتذہ
نے بھی شرکت کی۔
مدنی قافلے
میں شرکا کو اللہ پاک کی رضا والی زندگی گزارنے کے لئے سنتوں کی
اہمیت بتاتے ہوئے مختلف آداب و سنتیں سکھائی گئیں نیزواقعہ کربلا کے ضمن میں اللہ پاک کی رِضا کے لیے قربانی دینے کا ذہن دیا گیا
۔ اس کے ساتھ ہی شرکائےقافلہ کو یہ ذہن دیا گیا کہ اچھی زندگی گزارنے کے لئے نبی
کریم ﷺاور آپ
کے صحابہ و اہل بیت کی سیرت طیبہ پر عمل کرنا چاہیے۔(رپوٹ:محمد امین حفیظ عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری )
معاشرے کی تعمیرو ترقی کے لئے افراد تیار کرنا
کامیاب قوموں کی اولین ترجیحات میں شامل ہوتا ہے، اسی ویژن کو بڑھاتے ہوئےدینی
ماحول میں دنیاوی تعلیم فراہم کرنے والے ادارے دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم
کے کیمپسز میں مزید اضافہ کرنے کے لئے7اگست 2021ءبروزہفتہ مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں Expansion Conference منعقد ہوئی جس میں نگران زون، نگران کابینہ و دیگر اہم
ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس کانفرنس
میں شرکاء کو بتایا گیا کہ دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم اسلامی اصولوں
کی روشنی میں جدید تقاضوں کے مطابق دنیاوی
تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی دینی ،اخلاقی اور
معاشرتی امور پر بھی تربیت کرتا ہے۔ اس کے
علاوہ شرکاء کو نئے کیمپسز کھولنے کے مراحل کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا جس پر
شرکاء نے اپنے شہروں میں دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے قیام کے لئے بھر
پور کوششیں کرنے کا اظہارکیا ۔شرکاء نے بہت سی اچھی اچھی نیتوں کا اظہارکرتے ہوئے
اپنے تاثرات بھی دیئے۔(رپوٹ:
محمدنبیل شیخ سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر دارالمدینہ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری مدنی)
اچھی
صحت اللہ عزوجل کی ایک بہت بڑی نعمت ہے ۔اچھی صحت کے حصول کے لئے درختوں کی اہمیت
سے انکار نہیں کیا جاسکتا ۔امت ِ محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کی خیر خواہی اور ماحول میں بڑھتی ہوئی آلودگی سے انسانی صحت کو مضر اثرات سے بچاؤ کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شجرکاری
مہم جاری ہے ۔
گزشتہ
روز پاکستان کے صوبۂ سندھ اور صوبۂ پنجاب کے مختلف مقامات پر شجرکاری کی گئی۔ دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک
اسکول سسٹم سے وابستہ ٹیچرز،طلبہ اور والدین نے اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔اس
موقع پر بچوں کو درخت لگانے کے دینی، معاشی ، معاشرتی اور سائنسی فوائد بھی بتائے
گئے جبکہ اساتذہ کی زیرِنگرانی بچوں کی
تربیت کرتے ہوئے ان سے پودےبھی لگوائے
گئے۔ (رپورٹ:
محمد نبیل شیخ، میڈیا کوآرڈینیٹر دارالمدینہ)
کرونا
وائرس کی وبا ءنے جہاں زندگی کے دیگر شعبہ جات کو متاثر کیا ہے ،وہیں پرایجوکیشن
انڈسٹری پر بھی اس کا گہراثر پڑا ہے
۔بدلتی ہوئی صورتحال اس بات کی متقاضی ہے کہ معیارِ تعلیم کو بہتر بنانے کے لئے
تعلیمی ادارے بروقت ضروری اقدامات کریں۔الحمدللہ
عزوجل دارالمدینہ میں دورِحاضرکے چیلنجز
سے مقابلہ کرنے کے لئے اور تعلیمی نظام کو مزید مؤثر بنانے کے
حوالے سے وقتاًقوفتاً ماہرین اور پروفیشنلز سے میٹنگز اور مشاورتوں کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔
مورخہ
7اگست 2021 ء بروز ہفتہ دارالمدینہ ہیڈآفس کراچی میں شعبہ دارالمدینہ کی میٹنگ
منعقد ہوئی۔میٹنگ کے آغاز میں مفتی کفیل عطاری مدنی نے تربیتی بیان فرمایا ۔آپ نےاسلامی نقطۂ نظر سے کامیاب مینجمنٹ کے اصول بیان فرمائے ۔میٹنگ میں لاک ڈاؤن کے بعد تعلیمی نظام کو مزید بہتر بنانے کے لئے حکمتِ عملی وضع کی گئی۔ اس کے ساتھ ہی طویل المیعاد منصوبہ بندی پر بھی گفتگو کی گئی۔ (رپورٹ:
محمد نبیل شیخ، میڈیا کوآرڈینیٹر دارالمدینہ)