اولیائے کرام رحمۃ اللہ علیھم کی سیرت طیبہ اور ان کی تعلیمات ہمارے لیے مشعل ِ راہ
ہیں۔آنے والی نسلوں کوان تعلیمات پر عمل پیرا کرنے کے لئے ان کے دلوں میں اولیائے
کرام رحمۃ اللہ علیھم کی محبت جاگزیں کرنا ضروری ہے۔
الحمدللہ عزوجل دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم میں بچوں کے دلوں میں اولیائے کرام رحمۃ اللہ علیھم کی محبت پیدا کرنے کے لئے ان کے ایام منائے جاتے ہیں۔
گزشتہ دنوں گیارہویں شریف کے موقع پر غوث ِاعظم شیخ عبد
القادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہکی سیرت کے بارے میں اپنے طلبہ کو آگاہی فراہم
کرنے کے لئے دارالمدینہ کےتحت کراچی کےمختلف
کیمپسز میں گیارہویں شریف کی تقاریب کا اہتمام کیا گیا ۔
تقاریب کا آغاز تلاوت ِ قراٰنِ پاک سے ہواجبکہ طلبہ نے نبی کریم ﷺکی بارگا ہ میں نعتوں کے نذرانے بھی پیش کئے۔ طلبہ کے
درمیان مقابلہ جات کا انعقاد ہواجس میں طلبہ نے غوثِ اعظم شیخ عبد
القادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہکا تعارف ،آپرحمۃ اللہ علیہکے بچپن کے واقعات اورآپ رحمۃ
اللہ علیہکی سیرتِ مبارکہ پرسنتوں بھرے بیانات کئے۔