دارالمدینہ ہیڈ آفس کراچی کے اسلامی بھائیوں کے لئےمحفل ِ گیارہویں شریف کا اہتمام
اولیائے کرام رحمۃ اللہ علیہم کی سیرت طیبہ ہمارے لئےمشعل راہ ہیں۔ان کی تعلیمات
پر عمل کرنا دنیا وآخرت کی کامیابیاں حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔اولیائے کرام
رحمۃ
اللہ علیہم کی تعلیمات کی روشنی میں
اپنے عملے کی تربیت کرنے کے لئے دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم میں تربیتی
اجتماعات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
گزشتہ دنوں دارالمدینہ ہیڈ آفس کراچی کے اسلامی
بھائیوں کےلئےعالمی مدنی مرکزفیضان ِ مدینہ کراچی میں سالانہ محفلِ گیارہویں شریف
کا انعقاد کیا گیا۔محفل کا آغاز تلاوتِ
قراٰن پاک سے ہوا جبکہ نعت ِ رسول ِ مقبول ﷺ پڑھ کر نبیٔ کریم ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں نذرانۂ عقیدت پیش کیاگیا۔
اس اجتماعِ پاک میں رکن ِ شوری حاجی محمد
اطہر عطاری نے غوثِ اعظم شیخ عبد القادر جیلانی رحمۃ
اللہ علیہ کی سیرت طیبہ پر سنتوں بھرابیان کیا۔غوثِ اعظم رحمۃ
اللہ علیہ کے فضائل بیان کرتے ہوئے
رکنِ شوریٰ کاکہناتھا کہ اولیائے کرام رحمۃ اللہ علیہم کےکمالات و کرامات سننے کے ساتھ ہمیں
اولیائے کرام کی عبادات و مجاہدات اور راہِ حق میں ان کی قربانیوں کے حوالےسے بھی معلومات ہونی چاہیئے۔مزیدمعمولاتِ غوث اعظم
رحمۃ
اللہ علیہ بیان کرتے ہوئے رکنِ
شوریٰ نےاپنے ماتحتوں کے ساتھ اچھا سلوک اختیار کرنے کے حوالے سے شرکا کی تربیت
فرمائی۔محفل کے اختتام پر رکن ِ شوری ٰنے خواہشمند اسلامی بھائیوں کو قادری سلسلے میں بیعت بھی کروائی۔ (رپورٹ:محمد سعد موسانی اردو کانٹینٹ رائٹر
سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)