کسی بھی تعلیمی ادارے کےافراد کی مستقل تربیت اس تعلیمی ادارے کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔اچھے تعلیمی ادارے اپنے اسٹاف کی تربیت کے لئےتربیتی سیشنز کا اہتمام کرتے رہتےہیں۔

الحمدللہ عزوجل دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم میں بھی وقتاً فوقتا ً اسٹاف کی تربیت کے لئے شعبہ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کےتحت تربیتی پروگرامز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

پچھلےدنوں شعبہ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کےتحت کراچی میں(SIP)School Improvement Plan پردارالمدینہ کے پرنسپلز، اکیڈمک اور دینیات کو آرڈینیٹرز کے لئے ٹریننگ سیشن کا اہتمام کیاگیا۔

اس ٹریننگ سیشن میں School Improvement Plan کی وضاحت کے ساتھ اس کے elementsکو بھی بیان کیا گیانیز تعلیمی اداروں میں موجود اُن شعبوں کی خصوصی نشاندہی کی گئی جن میں کمزوریاں تعلیمی اداروں کے مقاصد کے حصول میں رکاوٹ ہوتی ہیں۔ (رپورٹ: محمد امین حفیظ میڈیا کوآرڈینیٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی ، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)