دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم میں تربیتی سیشنز کا اہتمام کیا جاتا ہے۔پچھلے دنوں دارالمدینہ ہیڈ آفس کراچی کے اہم ذمہ داران کے لئےفیضان فاروق اعظم مسجد الہلال سو سائٹی کراچی میں ایک دن کے تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔

اس اجتماعِ پاک کا آغاز تلاوتِ قراٰن ِپاک سے ہوا جبکہ نعت ِ رسول ِ مقبول ﷺپڑھ کر نبیٔ کریم ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں نذرانۂ عقیدت پیش کیاگیا۔ اس تربیتی سیشن میں فرض علوم کی اہمیت بیان کرتے ہوئے وضو ،غسل اور نمازکے مسائل سکھائے گئے۔

بعدازاں رکنِ مرکزی مجلسِ شوری حاجی محمد اطہر علی عطاری نے   ذمہ داران کی تربیت فر مائی اور فکرآخرت دلاتےہوئےموت،مرنے کے بعد کے احوال اور میدان  حشر کے حوالے سے اسلامی عقائد و نظریات کے بارے میں بتایا۔ (رپورٹ:محمد امین حفیظ میڈیا کوآرڈینیٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)