کسی بھی ادارے  کےافراد کی مستقل تربیت اس ادارے کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔اچھے تعلیمی ادارے اپنے اسٹاف کی تربیت کے لئےتربیتی سیشنز کا اہتمام کرتے رہتےمیں۔

الحمدللہ عزوجل دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم میں بھی وقتاً فوقتا ًاسٹاف کی تربیت کےلئےتربیتی پروگرامز کا انعقادکیاجاتاہے۔پچھلےدنوں دارالمدینہ کے پرنسپلز،اکیڈمک اور دینیات کو آرڈینیٹرز کےلئے تربیتی سیشن کا اہتمام کیاگیا۔

اس تربیتی سیشن  میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ ونگرانِ شعبہ دارالمدینہ حاجی محمد اطہر عطاری نےسنتوں بھرابیان کیا، رکن شوریٰ نے اپنے بیان میں سیرتِ مصطفیﷺ کی روشنی میں تربیت کی اہمیت کو بیان کرتےہوئے’’ تربیت کرنے کا اندازکیساہونا چاہیئے‘‘ اس پر اساتذہ ٔ کرام کی رہنمائی فرمائی۔ (رپورٹ:محمد امین حفیظ میڈیا کوآرڈینیٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)