قوم کی تعمیر و ترقی کے لئے بہترین تعلیم کے ساتھ اسلامی تعلیمات کے مطابق
تربیت اور کردار سازی بھی ناگزیر ہے۔الحمدللہ
عزوجل دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم میں
طلبہ کی زندگیوں کو اسلامی سانچے میں ڈھالنے کے لئےوقتاً فوقتاً تربیت کا اہتمام کیا
جاتا ہے۔ حالیہ دنوں میں 19،20،21نومبر2021 کو دارالمدینہ کے طلبہ کو تین دن کے مدنی قافلے میں سفر کروایا گیاجس میں طلبہ
کے ساتھ ساتھ اساتذہ نے بھی شرکت کی۔
اس مدنی قافلے میں شرکا کو اللہ عزوجل کی
رضا والی زندگی گزارنے کے لئے سنتوں کی اہمیت بتاتےہوئے مختلف سنتیں اورآداب سکھائے گئے۔
اس کےعلاوہ سیرت ِغوثِ اعظم رحمۃ
اللہ علیہ کے ضمن میں اللہ عزوجل کی
رضا حاصل کرنے کے لئے قربانی دینے کا ذہن دیا گیا اوردینِ اسلام کی بقامیں غوثِ اعظم رحمۃ اللہ علیہ کے کردار کو بیان
کرتے ہوئے ان کی خدمات کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی شرکائےقافلہ کو یہ
ذہن بھی دیا گیا کہ ہمیں اچھی اور کامیاب
زندگی گزارنے کے لئے اللہ والوں کی سیرت پر عمل کرنا چاہیے۔(رپورٹ:محمد سعد موسانی اردو کانٹینٹ رائٹر
سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)