پچھلے دنوں دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم اکیڈمک ڈیپارٹمنٹ کے اسلامی بھائیوں نے یومِ دعوتِ اسلامی کے موقع پر 3دن کے مدنی قافلے میں سفر کیا جہاں اُنہیں معاشرے کی اصلاح میں دعوتِ اسلامی کے کردار ،تعلیم و تربیت کے میدان میں دعوتِ اسلامی کی کاوشوں اورسنتوں کو عام کرنے میں خدمات کو بیا ن کیا گیا۔

اس کے علاوہ دعوتِ اسلامی کی کامیابیوں میں امیراہل ِسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ کے اخلاص،محنت ، عشقِ مصطفی ﷺ نیزآپ دامت برکاتہم العالیہ کی دین اسلام کی ترویج و اشاعت کےلئے کامیاب حکمت ِ عملی پر بھی بیان ہوا۔

بعدازاں شرکائےقافلہ کو دعوتِ اسلامی کے مدنی مقصد پر عمل کرتے ہوئے اپنی اصلاح کے لئے اجتماعات میں شرکت کرنے اور دوسروں کی اصلاح کے لئے مدنی قافلوں میں سفرکرنے کا بھی ذہن دیا گیا،ساتھ ہی دعوتِ اسلامی سے وابستگان کے لئےدعائیں بھی کی گئیں۔ (رپورٹ: محمد سعد موسانی اردو کانٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)