
دارالمدینہ
انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام آنے والے نسلوں کے ایمان وعقائد کے تحفظ اور انکی دینی ماحول میں تعلیم و تربیت کو یقینی
بنانے کے عظیم مقاصد کے تحت قائم کیا گیا ہے۔دارالمدینہ دعوتِ اسلامی کے چند اہم
ترین شعبہ جات میں سے ایک شعبہ ہےجو امت محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کے نونہالوں کو
تعلیم کے میدان میں آگے بڑھانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔دارالمدینہ
کی انتظامیہ کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ دارالمدینہ سے وابستہ والدین و سرپرستوں کو حتی
الامکان سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ وہ اپنے معاشی وسائل میں اپنے بچوں کی تعلیم
و تربیت کو باآسانی جاری رکھ سکیں۔ لاک ڈاؤن کے باعث پیدا ہونے والی صورت حا ل
کا ہمیں بخوبی اندازہ ہے ۔ موجودہ صورتحال
میں والدین کو مزید آسانی فراہم کرتے ہوئے دارالمدینہ کی جانب سےمندرجہ ذیل اقدامات کیے جارہے ہیں:
1. جون تا نومبر 2021 ہر ماہ بروقت (due date
سے پہلے)فیس کی ادائیگی پر اگلے ماہ کی فیس پر %5 فیصد ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا۔
2. ہر سال ماہ ِ اکتوبر کی فیس میں شامل annual charges اس سال دسمبر 2021 میں لیے جائیں گے۔
3. جون تا نومبر 6 ماہ تک بروقت فیس جمع
کروانے والوں کو annual charges
پر 50% فیصد ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا۔
.jpeg)
شعبۂ تعلیم
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 11 اپریل
2021ء بروز اتوار ریجن فیصل آباد، زون میانوالی، کابینہ میانوالی،ڈویژن چشمہ میں
واقع دار المدینہ چشمہ کیمپس میں سنتوں
بھرا اجتماع ہوا جس میں نگران میانوالی زون، تعلیمی چیف ایگزیکٹیو آفیسر ضلع میانوالی وزیر احمد آ غا، ڈپٹی ڈسٹرک ایجو کیشن آفیسر ایلیمنٹری ، ڈپٹی ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میانوالی
کیمپس، پرنسپل گورنمنٹ لیب ہائر سیکنڈری
اسکول میانوالی، وائس پرنسپل لیب ہائر سیکنڈری
اسکول میانوالی، ڈاکٹر ظفر اسلامیات پروفیسر گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میانوالی، ہیڈماسٹر گورنمنٹ ہا ئی اسکول ٹھٹی اور مختلف اداروں کے سینئر اساتذہ نے شرکت کی۔
محمد صفدر
عطاری، ریجنل ڈائیریکٹر فیصل آباد دارالمدینہ نےسنتوں بھرا بیان کیا۔ فیصل آباد ریجنل
ڈائریکٹر نے دارالمدینہ کے تعلیمی نظام کی پریزنٹیشن دی اور ضلع میانوالی ایجوکیشن
اتھارٹی اور دیگر شخصیات کو دارلمدینہ چشمہ کیمپس کا وزٹ بھی کروایا۔اس موقع
پر شرکا میں تحائف بھی تقسیم کئے گئے اور آخر میں خیر خواہی کا بھی انتظام ہوا۔(رپورٹ: محمد
اعجاز عطاری، رکن زون میانوالی شعبہ تعلیم)
.jpg)
بروز پیر
27مارچ 2021ء کو حیدرآباد فیضان مدینہ سے بذریعہ زوم رکن شوری و نگران حیدرآباد ریجن قاری ایاز عطاری
نے دار المدینہ اسلامک اسکول سسٹم کے ٹیچرز
و دیگر اسٹاف کا مدنی مشورہ لیا جس
میں دعوت اسلامی کے 12دینی کاموں میں حصہ لینےاور سرپرستوں کو بھی شرکت کا ذہن دینے کے حوالے سے
مدنی پھول دئیے۔
اراکین شوریٰ کا دار المدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول
سسٹم کے ہیڈ آفس کا دورہ
.jpg)
گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے
اراکین حاجی محمد اسد عطاری مدنی، حاجی محمدجنید عطاری مدنی اور حاجی بغداد رضا
عطاری نے شعبہ انٹر نیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے ہیڈ آفس کا وزٹ کیا۔ اراکین شوریٰ
کو دارالمدینہ کے تعلیمی نظام کی تفصیلات پر مشتمل پریزنٹیشن پیش کی گئی جبکہ
دینیات ڈیپارٹمنٹ، ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ، H.R، I.T، ایجوکیشن مینجمنٹ، ایڈمن اینڈ ایڈمیشن ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کروایا
گیا۔
اس موقع پر اراکین شوریٰ نے دار المدینہ کے دینی
تعلیمی نظام اور دیگر کاموں کے انداز کوخوب سراہا اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے
اپنی دعاؤں سے نوازا۔
عامر ظہیر عطاری ڈائریکٹر فنانس دارالمدینہ کے چالیسویں پر ایصالِ ثواب اجتماع
.jpeg)
گزشتہ دنوں
عامر ظہیر عطاری ڈائریکٹر فنانس دارالمدینہ کا قضائے الٰہی سے انتقال ہوگیا تھا۔
09 مارچ 2021 انکے چہلم کے سلسلے میں نارتھ کراچی میں ایصال ثواب کا اجتماع منعقد
کیا گیا۔اجتماع میں مفتی کفیل مدنی اور دارالمدینہ ہیڈ آفس کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مختلف شخصیات کا دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے ہیڈ آفس کا وزٹ
.jpeg)
پرنسپل المبین پبلک اسکول ڈیرہ اللہ یار جام خان کا مکتبۃ المدینہ کا وزٹ

دعوتِ
اسلامی کے تعلیمی شعبہ دارالمدینہ اسلامک اسکول سسٹم کے زیر
اہتمام 04 مارچ 2021ء بروز بدھ پرنسپل المبین پبلک اسکول ڈیرہ اللہ یار جام خان نے مکتبۃ المدینہ
کا وزٹ کیا۔
نور مصطفی
عطاری نے کثیر الاشاعت ادارے مکتبۃ المدینہ کا تعارف کروایا ۔ مطبوعات کے
حوالے سے آگاہ کیا۔ مزید اس موقع پر مکتبۃ
المدینہ کا شائع کردہ کیلنڈر تحفے میں دیا۔(رپورٹ:عاصم نعیم عطاری)


دعوتِ
اسلامی کے تعلیمی شعبہ دار المدینہ کے زیر اہتمام
03 مارچ 2021ء بروز بدھ ڈیرہ اللہ یارڈسٹرکٹ
ایجوکیشن آفس میں نور مصطفی عطاری، رکن زون دارالمدینہ ذمہ دار اسلامی بھائی نے ہیڈ
ماسٹر گورنمنٹ ہائی اسکول شاہن پلال ڈسٹرکٹ جعفرآباد نوراللہ پلال سے ملاقات کی۔

دعوتِ اسلامی کے تعلیمی شعبہ دارالمدینہ کے زیر اہتمام یکم مارچ 2021ء بروز پیر پرنسپل علی گڑھ پبلک اسکول
ڈیرہ اللہ یار نے مکتبۃ المدینہ کا وزٹ کیا۔
نور مصطفی عطاری رکن زون دارالمدینہ نے مکتبۃ
المدینہ کی شاندار مطبوعات کا تعارف کروایا۔ ماہنامہ فیضانِ مدینہ اور مکتبۃ المدینہ
کا شائع کردہ کیلنڈر تحفے میں پیش کیا۔(رپورٹ: عاصم نعیم عطاری)

گزشتہ
دنوں رکن شوریٰ و نگران مجلس دارالمدینہ
حاجی اطہر علی عطاری نے اسلام آباد ریجن کے عملے کی بذریعہ ویڈیو لنک تربیت فرمائی۔
رکن شوریٰ نے سیرت مصطفی صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ
وَسَلَّمَ اور صحابہ کرام عَلَیْهمُ الرِّضْوَان کی زندگیوں کے
مختلف واقعات کی روشنی میں حوصلہ افزائی کی اہمیت اور اس کے فوائد بتائے۔ آخر میں
رکن شوریٰ و نگران مجلس دارالمدینہ حاجی اطہر علی عطاری نے اسلامی بھائیوں اور
اسلامی بہنوں کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔(رپورٹ: محمد علی رضا
عطاری شعبہ نصاب سازی)

پچھلے دنوں رکن مجلس شاہ فیصل عطاری نے راولپنڈی،واہ کینٹ،گجرات،ڈنگہ،منڈی بہاؤالدین اور
سیالکوٹ ریجنز کے تمام کیمپسز کا دورہ کیا۔اس دوران انھوں نے مختلف انتظامی و تعلیمی امور کا جائزہ لیا اور دارالمدینہ کا معیارِ تعلیم بلند کرنےاور مزیدبہتری کے حوالے سے پرنسپل و
اساتذہ ٔکرام سے میٹنگزکیں اور انہیں مفید
مشورے بھی دیے۔
مختلف شہروں
میں نئے دارالمدینہ کے قیام کے لیے مجلس دارالمدینہ اوراس کے تحت ان شہروں میں قائم عبوری مجالس کی میٹنگز بھی ہوئیں، جن میں دعوت اسلامی کے مختلف ذمہ داران
نےخصوصی شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔جبکہ رکن مجلس نے سیالکوٹ میں قائم فیضان
مدینہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں بیان کیا ۔(رپورٹ: محمد علی رضا عطاری شعبہ نصاب
سازی)