
حکومتی اعلان
کے مطابق پاکستان کے دیگر تعلیمی اداروں کی طرح
دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے تمام کیمپسز بھی 26 نومبر 2020 سے 10 جنوری 2021 تک بند رہیں گے۔
اس دوران دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول
سسٹم کی جانب سے حسب سابق بنیادی سروسزکے طور پر اسٹڈی پیک کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا نیز دیگر ڈیجیٹل سروسز، Zoom
Interactive Classes اور بذریعہWhatsApp ایجوکیشنل ویڈیوز وغیرہ بھی پیش کی جاتی رہیں گی۔
والدین اور
سرپرستوں سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کے تعلیمی
سلسلے کو جاری رکھنے کے لیے دارالمدینہ کی ان سروسز سے بھرپور فائدہ اٹھائیں ۔
.jpeg)
گزشتہ روز سے
ملک بھر میں قائم دارالمدینہ انٹرنیشنل
اسلامک اسکول سسٹم کے تمام سیکنڈری کیمپسز میں 9th اور 10th کلاسز کے لیے تعلیمی سرگرمیوں
کا باقاعدہ آغازہوگیاہے۔
Covid 19 سے
بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے اسٹوڈنٹس کو ایک دن کے
وقفے سے اسکول بلاکر مناسب فاصلے سے
بٹھایاجا رہا ہے۔اسکول آنے والے اسٹوڈنٹس کا Temperature چیک کرنے اور مناسب وقفے سے ہاتھ دھونے کے
لیے بھی انتظامات کیے گئے ہیں۔
والدین
/سرپرستوں سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کو اسکول میں ماسک پہن کررکھنے،دوسرے
بچوں کے ساتھ گھلنے ملنے سے پرہیز کرنے
اور ایک دوسرے کی چیزیں استعمال نہ کرنے
کا ذہن دیں نیز روزانہ اسکول روانگی سے قبل اپنے بچوں کا Temperature چیک کریں اور بخار محسوس کرنے کی صورت میں اپنے بچے کو اسکول نہ بھیجیں۔

رمضان المبارک اور عید الفطر کی تعطیلات کے بعد پری نرسری تا میٹرک کے طلبہ
کے لئے نئے تعلیمی سال کے سلیبس کے مطابق دارالمدینہ کی جانب سے Interactiveآن لائن کلاسز
جاری ہیں جن میں اسٹوڈنٹس کو انگلش ،اردو،اسلامیات ،مدنی قاعدہ،ناظرہ قرآن
کریم اور سائنس/EVS کے مضامین پڑھائے جارہے ہیں۔اس کے علاوہ
طلبہ کی تعلیمی جانچ کے لیے ہفتہ وار ہوم ورک (Weekly home
assignment) بھی دیا جائے گا جسے ٹیچرز چیک کرنے کے بعد اسٹوڈنٹس کو واپس
بھیجیں گے۔

لاک ڈاؤن کے دوران
طلبہ کے تعلیمی عمل کو جاری رکھنے کے لیے دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم
کی جانب سے کلاس وائز You Tube چینلز بنائے گئےجن پر انگلش ،اردو،اسلامیات ،مدنی
قاعدہ،ناظرہ قرآن کریم اور سائنس/EVS کے
مضامین کے لیکچرز اپ لوڈ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ الحمد اللہ عزوجل تادم
تحریر دارالمدینہ کے You Tube چینلز کی Viewership
پانچ لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔

موجودہ ملکی
صورت حال کے پیش نظر وفاقی اورصوبائی
حکومتوں نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں پری نرسری تا
کلاس 8 کے طلبہ کو اگلی کلاسز میں Promote
کردیا جائے۔چنانچہ حکومتی اعلامیے کے مطابق پہلا ٹرم کے نتائج کی بنیاد پردارالمدینہ
انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے تمام طلبہ کو اگلی کلاس میں Promote کیا
جاچکا ہے۔دارالمدینہ سے وابستہ والدین اور سرپرستوں سے گزارش ہے کہ کیمپس تشریف لاکر اپنے بچوں کا رزلٹ کارڈ ،نئی کلاس کے لیے بک لسٹ اور دیگر ڈاکیومنٹس حاصل فرمالیجیے۔
دارالمدینہ اسکولنگ سسٹم کے ٹیچرز کے درمیان ہونے والے 7 دن کے ’’فیضان نماز کورس‘‘ کا اختتام

سندھ کے شہر حیدرآباد کے علاقے آفندی ٹاؤن میں
قائم مدنی مرکزفیضان مدینہ میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام چلنے والے دارالمدینہ اسکولنگ سسٹم کے ٹیچرز کے
درمیان جاری 7 دن کے فیضان نماز کورس کا اختتام
گیا۔ اس کورس میں اسلامی بہنوں نے بھی پردے میں رہتے ہوئے شرکت کی۔ کورس کے اختتامی
سیشن میں رکنِ شوریٰ حاجی محمداطہر عطاری نے شرکت فرمائی اور ان اسلامی بھائیوں میں
غصے کی تباہ کاریوں اور استاد کے کردار پرسنتوں بھرا بیان فرماتے ہوئے دعوتِ اسلامی
کے 12 مدنی کاموں میں بھرپور شرکت کرنے اور شعبہ تعلیم سے وابستہ دیگر افراد کو بھی
اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔

بھلوال میں انٹر نیشنل اسکولز سسٹم’’ دار المدینہ ‘‘ کی نیو برانچ کا افتتاح

پنجاب کے دارالمدینہ میں طلبہ و طالبات کو قاعدہ اور ناظرہ سرٹیفکیٹ پیش کیا گیا

دعوت اسلامی کاتعلیمی ادارہ دارالمدینہ انٹر
نیشنل اسلامک اسکول سسٹم میں بچوں اور
بچیوں کو قراٰن پاک کی تعلیم سے روشناس
کرانے کے لئے نرسری کلاس سے ہی مدنی قاعدہ کی تدریس کا آغاز ہوجاتا ہے جس میں
معلمین و معلمات انفرادی توجہ دے کر طلبہ
کو تجوید کے مطابق مدنی قاعدہ و قراٰن پاک پڑھاتے ہیں۔ گزشتہ دنوں پنجاب کے مختلف شہروں میں قائم دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے
1760طلبہ و طالبات نے مدنی قاعدہ جب کہ 115 طلبہ وطالبات نے ناظرہ قرٰن پاک مکمل کیا۔
اس موقع پر طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے قاعدہ اور ناظرہ سرٹیفکیٹ پیش کیے گئے۔ (رپورٹ:
علی رضا عطاری، دارالمدینہ )
ڈپٹی سیکرٹری ایجوکیشن سندھ شمس الدین شیخ کا دارالمدینہ الہلال
کیمپس کا وزٹ

گزشتہ دنوں ڈپٹی سیکرٹری ایجوکیشن سندھ شمس الدین شیخ نے
دارالمدینہ الہلال کیمپس یونیورسٹی روڈ کراچی کا وزٹ کیا۔اس موقع پر مجلس دارالمدینہ کے رکن اور پرنسپل صاحب نے ان کا استقبال کیا
اور انہیں مختلف کلاسز کا وزٹ کرایا۔ ڈپٹی سیکرٹری کو بتایا گیا کہ اس وقت دنیا بھر میں دارالمدینہ انٹرنیشنل
اسلامک اسکول سسٹم کے 84 کیمپس قائم
ہیں،جہاں نونہالانِ امت کو دینی و دنیوی تعلیم دی جارہی ہے۔ انھوں نے طلبہ سے
مختلف مضامین سے متعلق سوالات کیے اور
درست جوابات دینے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی ۔(رپورٹ ۔محمد علی رضا عطاری شعبہ نصاب سازی)

دعوت
اسلامی کے زیرِ اہتمام دارالمدینہ اسلامک
اسکولنگ سسٹم جھنگ کے کیمپس میں سیمینار
کا انعقاد کیا گیا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی
محمد رفیع العطاری نے شرکت کی اور شرکا کو مدنی پھول ارشاد فرمائے ۔ سیمینار کے اختتام پر
دارالمدینہ کا وزٹ بھی کیا۔

گزشتہ دنوں پاکستان کے مختلف شہروں میں قائم
دارالمدینہ اسکولنگ سسٹم کے پری پرائمری سیکشنز میں کلرزڈے منایا گیاجس میں مختلف ایکٹیویٹیز کے ذریعے بچوں کو رنگوں کی پہچان کروائی گئی ۔اس موقع پر
کلاسز کو مخصوص رنگوں سے سجایا گیا اورمختلف رنگوں کی چیزیں(غبارے،پھل اور سبزیاں) بھی دکھائی گئیں
۔بچوں نے ان ایکٹیویٹیز میں بھرپور حصہ لیا اور خوب دلچسپی کا مظاہرہ بھی کیا۔(رپورت:محمد علی رضا عطاری، شعبہ نصاب سازی)