گزشتہ
دنوں دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول
سسٹم میں اجتماع کا انعقاد کیا گیا ،جس میں رکن شوریٰ، حاجی اطہر عطاری نے غوث پاک رَحْمَةُ
اللهِ عَلَيْهِ کی سیرت پر بذریعہ ویڈیو لنک بیان فرمایا۔اس بیان میں دارالمدینہ ہیڈ آفس کے علاوہ پاکستان
اور ہند کی سٹی مجالس کے ذمہ داران نے بھی
شرکت کی۔
رکن شوریٰ نے
اپنے بیان میں فرمایا کہ اولیائے کرام عَلَیْهمُ
الرِّضْوَان کے دل دنیا کی محبت سے خالی ہوتے ہیں۔وہ اللہ سے اپنی لو
لگائے رہتے ہیں۔ان کا چین و قرار پروردگار کا ذکر ہوتا ہے۔یہی ان کے شب و روز کا
معمول ہوتا ہے۔اولیائے کرام پر اللہ پاک کی خاص
رحمتیں نازل ہوتی ہیں ۔
رکن شوریٰ
نے اپنے بیان میں فرمایا کہ بزرگان دین کے
اعراس کے موقع پر ہمیں ان کی سیرت کی روشنی میں اپنے کردار کا جائزہ لینا
چاہیے۔ہمیں فرائض و واجبات کی پابندی کرنے کے علاوہ اللہ پاک کا
شکر گزار اور مخلوق خدا پر رحم کرنے والا ہونا چاہیے۔نیز ہمیں اپنے بھائی کے لیے وہی پسند کرنا چاہیے جو ہم
اپنے لیے پسند کرتے ہیں۔