دار المدینہ انٹرنیشنل
اسلامک اسکول میں زیر تعلیم اسٹوڈنٹس کے سرپرستوں کو اطلاع دی جارہی ہے کہ سندھ
حکومت کی جانب سے کئے گئے فیصلے کے مطابق دار المدینہ سندھ کمپس میں چھٹی سے
آٹھویں جماعت کی فزیکل کلاسز کا آغاز بروز منگل 15 جون 2021ء سے ہوچکا ہے جبکہ
نویں اور دسویں جماعت کی فزیکل کلاسز پہلے سے ہی جاری ہے۔
والدین اپنے بچوں کو
اسکول بھیجنے کے لئے مندرجہ ذیل امور کا
خاص خیال رکھیں۔
.1بچوں کو باقاعدگی سے احتیاطی تدابیر کے ساتھ
اسکول بھیجیں۔
.2حکومت کی جانب سے بتائی گئی ایس او پیز (SOP`s)کے مطابق اسکول میں بھی مناسب انتظامات کئے جارہے ہیں۔
.3طلبہ کو ایک روز کے وقفے سے اسکول بلایا جارہا
ہےتاکہ سماجی فاصلے (Social
Distance)کو یقینی
بنایا جاسکے لہذا سابقہ شیڈول کے مطابق ہی اپنے بچوں کو شفٹ (A/B)میں
وقت کی پابندی کے ساتھ بھیجے۔
.4طے شدہ دن پر اسکول سے ملنے والا ہوم ورک ضرور
مکمل کروائیں۔
.5اگر تاحال آپ اسٹڈی پیک(Study Pack)
جمع نہیں کرواسکے تو بچوں کے ساتھ ضرور بھجوادیں۔
حکومت کی مزید ہدایات
آنے تک پری نرسری سے پانچویں کلاس تک کے طلبہ کی حسب معمول اسٹڈی پیک اور آن لائن
کلاسز کے ذریعے تعلیم کا سلسلہ جاری رہے گا۔ مزید تفصیلات کے لئے کیمپس سے رابطہ
فرمائیں۔
پرنسپل
دار المدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول