سندھ کے شہر حیدرآباد کے علاقے آفندی ٹاؤن میں قائم مدنی مرکزفیضان مدینہ میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  چلنے والے دارالمدینہ اسکولنگ سسٹم کے ٹیچرز کے درمیان جاری 7 دن کے فیضان نماز کورس کا اختتام گیا۔ اس کورس میں اسلامی بہنوں نے بھی پردے میں رہتے ہوئے شرکت کی۔ کورس کے اختتامی سیشن میں رکنِ شوریٰ حاجی محمداطہر عطاری نے شرکت فرمائی اور ان اسلامی بھائیوں میں غصے کی تباہ کاریوں اور استاد کے کردار پرسنتوں بھرا بیان فرماتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے 12 مدنی کاموں میں بھرپور شرکت کرنے اور شعبہ تعلیم سے وابستہ دیگر افراد کو بھی اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔

رکنِ شوریٰ نے کورس کے شرکاکی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات بھی ارشاد فرمائے۔کورس میں شرکت کرنے والے اسلامی بھائیوں کو مجلس کورسز کی جانب سے رکن شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری کے ہاتھوں کورس مکمل کرنے پر سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے گئے۔