گزشتہ روز سے ملک  بھر میں قائم دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے تمام سیکنڈری کیمپسز میں 9th اور 10th کلاسز کے لیے تعلیمی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغازہوگیاہے۔

Covid 19 سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے اسٹوڈنٹس کو ایک دن کے وقفے سے اسکول بلاکر مناسب فاصلے سے بٹھایاجا رہا ہے۔اسکول آنے والے اسٹوڈنٹس کا Temperature چیک کرنے اور مناسب وقفے سے ہاتھ دھونے کے لیے بھی انتظامات کیے گئے ہیں۔

والدین /سرپرستوں سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کو اسکول میں ماسک پہن کررکھنے،دوسرے بچوں کے ساتھ گھلنے ملنے سے پرہیز کرنے اور ایک دوسرے کی چیزیں استعمال نہ کرنے کا ذہن دیں نیز روزانہ اسکول روانگی سے قبل اپنے بچوں کا Temperature چیک کریں اور بخار محسوس کرنے کی صورت میں اپنے بچے کو اسکول نہ بھیجیں۔