دعوت اسلامی کاتعلیمی ادارہ دارالمدینہ انٹر نیشنل  اسلامک اسکول سسٹم میں بچوں اور بچیوں کو قراٰن پاک کی تعلیم سے روشناس کرانے کے لئے نرسری کلاس سے ہی مدنی قاعدہ کی تدریس کا آغاز ہوجاتا ہے جس میں معلمین و معلمات انفرادی توجہ دے کر طلبہ کو تجوید کے مطابق مدنی قاعدہ و قراٰن پاک پڑھاتے ہیں۔ گزشتہ دنوں پنجاب کے مختلف شہروں میں قائم دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے 1760طلبہ و طالبات نے مدنی قاعدہ جب کہ 115 طلبہ وطالبات نے ناظرہ قرٰن پاک مکمل کیا۔ اس موقع پر طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے قاعدہ اور ناظرہ سرٹیفکیٹ پیش کیے گئے۔ (رپورٹ: علی رضا عطاری، دارالمدینہ )