14 اپریل 2023ء  بروز جمعہ پتوکی کے علاقہ ماڈل سٹی ( ہاؤسنگ سکیم) میں دعوتِ اسلامی کے تحت جامع مسجد یارسول اللہ کا افتتاح کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ نگران حاجی محمد نعیم خان عطاری نے نمازِ جمعہ پڑھا کر افتتاح کیا۔

اس موقع پر مقامی عاشقانِ رسول اور دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔جہاں ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بھائی نے نمازِ جمعہ سے پہلے ’’ مسجد بنانے کے فضائل ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور اہلِ علاقہ کو مسجد کی مزید تعمیر و آرائش میں اپنا حصہ شامل کرنے کا ذہن دیا جس پر انھوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: علی ریاض عطاری،تحصیل ذمہ دار سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری) 


دعوتِ اسلامی کے  تحت جامع مسجد مدینہ، مسلم ٹاؤن، ایوبیہ مارکیٹ لاہور میں بعد نمازِفجر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں معتکفین اور مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ’’ترقی نہ ہونے کی وجوہات‘‘ کے موضوع پر بیان کیا۔بیان کے آخر میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کا تعارف کروایا اور دعوت اسلامی کو مدنی عطیات دینے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔(کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات سرگودھا ڈویژن  کے ذمہ داران کی دعوت پر مختلف شخصیات نے فیضانِ مدینہ فیصل آباد کا دورہ کیاجس میں سی ٹی او فیصل آباد مقصود احمد لون ، سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری عادل پرویز آرائیں ،، ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن چوہدری عمیر عباس رانجھا، ڈپٹی کلکٹر ایریگیشن محمد شہباز احمد قمر ،فرانزک سائنس آفیسر الطاف احمد چدھڑ سمیت دیگر سماجی اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔

افطار اجتماع میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں نماز روزے کی پابندی کرنے اور نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے کی ترغیب دلائی نیز دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے لئے ڈونیشن دینے اور دیگر کو اس کی ترغیب دلانے کے بارے میں ذہن دیا۔

علاوہ ازیں بعد نماز مغرب نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے آنے والے مہمانوں سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی ۔(رپورٹ: عبد الخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


رواں  سال 17 اپریل 2023ء بروز پیر گورنر ہاؤس کراچی کی مسجد میں رمضان المبارک کی 27 ویں شب ختم القراٰ ن کی محفل منعقد ہوئی جس میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے ’’فضائلِ قراٰن ِ پاک ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

دورانِ بیان رکنِ شوریٰ نے سامعین کو کلامُ اللہ کی برکات بتاتے ہوئے قراٰن پاک کی تعلیمات پر عمل کرنے کا ذہن دیا ۔ آخر میں ملک و قوم کی ترقی و بلندی کے لئے دعائے برکت کروائی جس پر شرکا نے اچھے تاثرات کااظہار کیا۔(کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


گورنر ہاؤس کراچی میں 26 رمضان المبارک کو دعائے  افطار اجتماع منعقد ہوا جس میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سمیت کثیر تعداد میں اہلیان کراچی نے شرکت کی۔

عصر تا مغرب ہونے والے دعائے افطار اجتماع کی نشست میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے ’’مہمان نوازی‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

کراچی کی عوام کو ابو الانبیاء حضرت سیدنا ابراہیم عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی مہمان نوازی پر مشتمل واقعات بتاتے ہوئے انھیں اپنے رشتہ داروں کے ساتھ حسن سلوک کرنے اور صلہ رحمی سے پیش آنے کی ترغیب دلائی جس پر شرکا نے عمل پیرا ہونے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


عالمی سطح پر دینِ اسلامی کی تبلیغ کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں سینٹرل اور ساؤدرن افریقہ کی ریجن و ملک سطح کی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سینٹرل افریقہ کے ملک یوگینڈا اور ساؤدرن افریقہ کے ملک موزمبیق و ملاوی میں سفرِ شیڈول کے متعلق تبادلۂ خیال کیا۔

معلومات کے مطابق سفرِ شیڈول میں ادارتی شعبوں کا وزٹ، شخصیات کے لئے سیکھنے سکھانے کے حلقےلگانا، پرانی اسلامی بہنوں سے ملاقات اور اُن کے درمیان سیکھنے سکھانے کے حلقےلگانا نیز ”آیئے دینی کام سیکھیئے“ کورس کروانا شامل ہے۔ 


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز ریجن دفتر کے دینی کاموں کے سلسلے میں آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے مختلف نکات پر کلام کرتے ہوئے کمزوریاں دور کرنے، دفتر کے کاموں میں مزید بہتری کے لئے مدنی پھول دیئے نیز مسائل حل کرنے کے بارے میں اہم امور پر مشاورت کی۔ 


اسلامی بہنوں کو علمِ دین سکھانے اور اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ داران کے ہمراہ P.I.B کالونی کادورہ کیا۔

دورانِ دورہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے گھر گھر کر جاکر اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت منعقد ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


صوبۂ سندھ کے بھنبھور ڈویژن میں پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت  بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن و ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

اس دوران نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے راولپنڈی شہر سےآن لائن ذمہ داران کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے سالانہ ڈونیشن کی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے سابقہ سال کے ڈونیشن کو جلد از جلد مکمل کرنے اور اپنی کوششوں کو بڑھانے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

اشاعتِ علمِ دین کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں دینی کام کرنےوالی  ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں میر پور خاص ڈویژن صوبۂ سندھ کی ڈویژن اور ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

معلومات کے مطابق دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے راولپنڈی شہر سے ذمہ داران کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے سالانہ ڈونیشن کی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے سابقہ سال کے ڈونیشن کو جلد از جلد مکمل کرنے اور اپنی کوششوں کو بڑھانے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں نوابشاہ ڈویژن صوبۂ سندھ  کی ڈویژن اور ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے راولپنڈی شہر سے ذمہ داران کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے سالانہ ڈونیشن کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور سابقہ سال کے ڈونیشن کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ترغیب دلائی۔

پیارے اسلامی بھائیو! استاد کو ہر زمانے میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ استاد کی اہمیت اور ان کا مقام و مرتبہ کی ایک خاص وجہ یہ بھی ہے کہ وہ ہماری شخصیت سازی اور کردار سازی میں مدد گار ہوتا ہے استاد ہر طالب علم کو ویسے ہی سنوارتا ہے جیسے ایک سُنار دھات کے ٹکڑے کو سنوارتا ہے۔ اس اعتبار سے استاد کے حقوق بھی ہمارے اوپر لازم ہوتے ہیں۔ آئیے پانچ حقوق ملاحظہ کیجیے:۔

(1) استاد کا ادب کرنا: استاد کے حقوق میں سے پہلا حق یہ ہے کہ ان کا ادب و احترام کیا جائے ، ان کے ساتھ عزت و عاجزی کے ساتھ پیش آنا جائے ، ان کا کہنا مانیں اور جو تعلیم وہ دیں ان پر عمل پیرا ہوں کیونکہ تحصیلِ علم میں جس طرح درس گاہ و کتاب کی اہمیت ہے اسی طرح حصولِ علم میں استاد کا ادب و احترام شاگرد پر لازم ہے۔ لہذا ہمیں بھی چاہئے کہ ان کا ادب و احترام کریں۔

(2) ان کی باتوں کو توجہ سے سننا: استاد کے حقوق میں سے یہ بھی ہے کہ جب وہ پڑھا رہے ہوں تو ان کی گفتگو کو توجہ سے سنا جائے۔ اور اپنی سوچ و فکر کو ان کی طرف رکھا جائے کیونکہ جو طلبا استاد کی گفتگو کی طرف توجہ رکھتے ہیں یقیناً وہ علم و دانش کے موتیوں کو چننے میں کامیاب ہو جاتے ہیں اور جو طلباء استاد کے تجربات اور مطالعے سے استفادہ حاصل کرتے ہیں وہ کئی مرتبہ بہت سی کتابوں کے مطالعے سے بڑھ کر علمی نکات جمع کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔

(3) ان کے کام کرنا : استاد کے حقوق میں سے یہ بھی ہے کہ ضرورت کے وقت ان کے کام کرنا ہے۔ اسلام جہاں ہمیں دوسرے مسلمانوں سے خیر خواہی اور معاونت کا حکم دیتا ہے وہی ہمارے قرب و جوار میں رہنے والے لوگوں میں سے استاد ہماری توجہات کے بہت زیادہ حقدار ہیں کیونکہ بہت سے استاد کئی مرتبہ مالی مشکلات یاکسی بیماری کا شکار ہوتے ہیں ایسے مواقع پر ہم مالی مشکلات کے دوران انکی مالی معاونت کریں اور بیماری کی صورت میں تیمارداری کریں۔ لیکن دیکھنے میں آیا ہے کہ جب استاد بیمار ہو جاتے ہیں۔ تو وہ اکیلے ہو جاتے ہیں جہاں ان کو دیگر لوگ نظر انداز کرتے ہیں وہی ان کے شاگرد بھی ان کا خیال نہیں رکھتے۔ لہذا ہمیں ایسے مواقع پر ان کی جانی و مالی خدمت کرنی چاہئے۔

(4) دعا کرنا : استاد کے حقوق میں سے یہ بھی ہے کہ ان کے لیے دعا کی جائے ۔ مسلمانوں کو جہاں پر دوسرے مسلمانوں کے لئےدعا کرنی چاہئے وہی پراپنی دعاؤں میں اپنے محسنین اور اساتذہ کو بھی یاد کرنا چاہئے ۔اگر استاد زندہ ہو تو ان کے لیے لمبی عمر و صحت کی دعا کرنی چاہئے اور اگر وہ فوت ہو گئے ہوں ۔ تو ان کے لیے مغفرت کی دعا کرنی چاہئے۔

(5)استاد کے لیے اچھے کلمات کہنا: استاد کے حقوق میں سے یہ بھی ہے کہ ان کے لیے اچھے کلمات کا انتخاب کرنا چاہئے کیونکہ بہت سارے طلباء اپنے استاد کے احسانات کو فراموش کر کے ان کو اچھے الفاظ سے یاد نہیں کرتے اور ان کا استہزا کرتے ہیں۔ یہ رویہ ہر لحاظ ہے سے قابلِ مذمت ہے ۔ انسان کو اپنے استاد کی عدمِ موجودگی میں ان کے لیے اچھے کلمات کہنے چاہئے ۔

الله پاک ہمیں علم اور علم سکھانے والوں کی قدر کرنے اور ان کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی توفیق کر عطا فرمائے۔ اٰمین