پچھلے دنوں آبرن ڈویژن میں دعوتِ اسلامی کے تحت دینی کام کرنے والی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں دیگر اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق دورانِ مدنی مشورہ گجراتی زبان میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کرنے اور نگرانِ اسلامی بہنوں کو ان اجتماعات میں شرکت کرنے کا ذہن دیا گیا۔

اس کے علاوہ ہر ماہ ایک بار کفن دفن سیشن منعقد کرنے اور تقرری فارم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونیشن بکس کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔بعدازاں عالمی مدنی مجلس کی جانب سے آنے والے مدنی پھولوں پر کلام کیا گیا۔

شعبہ فیضانِ اسلام للبنات دعوتِ اسلامی کے تحت ساؤتھ افریقہ کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں دیگر اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔

معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں ذمہ داران نے کارکردگی شیڈول پر گفتگو کرتے ہوئے نیو مسلم کا ماہانہ اجتماع شروع کروانے پر تبادلۂ خیال کیا نیز نیو مسلم کو شارٹ کورسز کروانے کا ہدف دیا گیا۔

فارایسٹ ریجن کے ملک ہانگ کانگ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کے لئے  دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں مختلف سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کی۔

علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے ہانگ کانگ میں اسلامی بہنوں کے درمیان سیکھنے سکھانے کے ماہانہ دینی حلقے منعقد کروانے، معلمات، مبلغات اور مدرسات بنانے کے اہداف دیئے نیز ماہانہ مدنی مشوروں کا شیڈول بنانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ملک تنزانیہ میں اسلامی بہنوں کے درمیان کفن دفن اجتماع منعقد ہوا جس میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن  بذریعہ انٹرنیٹ شریک ہوئیں۔

معلومات کے مطابق نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں احسن انداز میں دعوتِ اسلامی کے دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


عالمی سطح پر نیکی کی دعوت عام کرنے اور لوگوں کی اصلاح کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ایچ آر ڈیپارٹمنٹ گرلز اور  ٹیسٹ مجلس کی اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں اورسیز کی ٹیسٹ مجلس کے نظام پر کلام کیا گیا۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ اسلامی بہنوں سے گفتگو کرتے ہوئے اورسیز میں قراٰن ٹیچرز کے تدریسی ٹیسٹ کے حوالے سے نظام پر مشاورت کی اور اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا۔


صحبت پور کھوسہ ہاؤس میں سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی مرحوم میر ظہور حسین خان کھوسہ کے انتقال پر صوبائی ذمہ دار کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی بلوچستان محمد وقار عطاری نے صوبائی رکن بلوچستان اسمبلی، میر سلیم خان کھوسہ سے ان  کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔

دورانِ ملاقات محمد وقار عطاری نے لواحقین سے تعزیت کی نیز مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور ان کے لئے دعائے مغفرت کروائی۔بعدازاں اہلِ خانہ کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انھوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ڈویژن نگران نصیر آباد قاری محمد آصف عطاری، ڈسٹرکٹ نگران قاری محمد منیر عطاری، شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار ابراہیم عطاری بھی ساتھ تھے۔(رپورٹ:کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی بلوچستان،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز اراکینِ عالمی مجلس اور انٹرنیشنل افیئرز ڈیپارٹمنٹ کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ملک و اورسیز میں اسلامی بہنوں کا اپنے محرم کے ساتھ سفرِ شیڈول بنانے کے متعلق گفتگو کی گئی۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے مختلف مدنی پھولوں سے نوازا۔ 


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان کا صاحبزادہ خواجہ عماد عامر کوریجہ) کوٹ مٹھن( اور ملک بلال صاحب نے دورہ کیا۔

اس موقع پر ملتان سٹی کے نگران راشد عطاری سمیت دیگر ذمہ داران نے شخصیات کو دعوتِ اسلامی کے تحت چلنے والے ملک و بیرون ملک دینی و فلاحی کاموں کے بارے بتایا ۔ ساتھ ہی مدنی مرکز میں موجود دورۃ ُالحدیث شریف، فیضان آن لائن اکیڈمی اورمکتبۃ المدینہ کا وزٹ کروایا نیز مذکورہ شعبہ جات کے بارے میں بریفنگ بھی دی جس پر صاحبزادہ خواجہ عماد عامر کوریجہ نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں پر خوشی کا اظہار کیا ۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عالمی سطح پر دینِ اسلام کی تعلیمات کو عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں کویت میں میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔

ابتداءً تلاوتِ کلامِ پاک پڑھا گیا اور نعت خواں اسلامی بہن نے حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ ِ اقدس میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا جبکہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

دورانِ بیان نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کو بھرپور انداز میں دینی کام کرنے اور اپنی نگران اسلامی بہن کی اطاعت کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

عید الفطر کے پُر مسرت موقع پر شعبہ رابطہ بالعلماء نواب شاہ کے ذمہ دار نوید  عطاری مدنی ، کلیم عطاری مدنی نے آصف اقبال عطاری مدنی کے ہمراہ مفتی مولانا حق النبی سکندری الازہری صاحب سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات مختلف مذہبی ودینی امور پر تبادلۂ خیال ہوا۔ بعدازاں ذمہ داران نے مفتی صاحب کو دعوت اسلامی کے شعبہ جات بالخصوص شعبہ رابطہ بالعلماء کے حوالے سے معلومات فراہم کیں جس پر مفتی صاحب نے خوشی کا اظہار فرماتے ہوئے شعبے کی ترقی وعروج کے لئے دعائے خیر سے نوازا۔( کانٹینٹ: ذمہ دار عبدالوحید عطاری مدنی، شعبہ رابطہ بالعلماء، ڈویژن نواب شاہ،رپورٹ:رمضان رضا عطاری)


  دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کی جانب سے 29 اپریل 2023ء کو کمال میرج ہال ہارون آباد میں عید ملن اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں پنجاب کالج،سپریئر کالج اور پنجاب سائنس کالج کے پرنسپل اور ٹیچرز نے شرکت کی۔

اجتماع کا باقاعدہ آغاز تلاوت قراٰن پاک و نعت رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیا گیا۔ بعدازاں مبلغ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکائے محفل کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انھیں اللہ و رسول کی فرماں  برداری میں زندگی کے شب و روز گزارنے کا ذہن دیا ۔علاوہ ازیں حاضرین کو مدنی مذاکرہ دیکھنے ا ور مدنی قافلے میں علاقے کے اسلامی بھائیوں کے ساتھ سفر کرنے کی دعوت دی جس پر انھوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: احمد رضا عطاری ڈویژن بہاولپور شعبہ تعلیم ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


مدینہ منورہ زادہا اللہ شرفاًو تعظیماً میں دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے اعمال کی اصلاح کرنے لئے اصلاحِ اعمال سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اس سیشن میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے ایک مبلغہ کو بیان کرتے وقت کن امور کا خیال رکھنا چاہیئے اس حوالے سے مدنی پھول دیئے۔

علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے بیان کرنے والی اسلامی بہنوں کو بھی نیک اعمال کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔