دعوتِ اسلامی کےتحت  پچھلے دنوں صوبہ KPK کی مالاکنڈ ڈویژن کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں نگرانِ صوبہ KPK اور مالاکنڈ ڈویژن و ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

اس موقع پر نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے بذریعہ انٹرنیٹ ”تنظیمی اپڈیٹس کے فوائد اور ذرائع“ کے موضوع پر گفتگو کی نیز مشورے میں ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں کو کارکردگی شیڈول سمجھانے کا بھی سلسلہ رہا ۔


دعوتِ اسلامی کےتحت  پچھلے دنوں صوبہ KPK کی ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں نگرانِ صوبہ KPK اورڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن و ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے”تنظیمی اپڈیٹس کے فوائد اور ذرائع“ کے موضوع پر کلام کیا نیز مشورے میں ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں کو کارکردگی شیڈول سمجھانے کا بھی سلسلہ رہا ۔


راولپنڈی میٹروپولیٹن کے بحریہ ٹاؤن میں اسلامی بہنوں کے لئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ابتداءً تلاوتِ قراٰنِ کریم اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم پڑھی گئی جبکہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”توبہ و استغفار“ کے موضوع پر بیان کیااور حاضرین کو دینِ اسلامی کی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔

بعدازاں اجتماع میں موجود شخصیات اسلامی بہنوں نے نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت سے ملاقات کی جس میں شخصیات کو عملی طور پر اسلامی بہنوں کے مختلف دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت ِ اسلامی کے تحت  راولپنڈی میٹروپولیٹن میں اسلامی بہنوں کی ایک میٹنگ ہوئی جس میں بحریہ ٹاؤن کی ٹاؤن تا ذیلی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دورانِ میٹنگ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”تنظیمی اپڈیٹس کے فوائد اور ذرائع“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے تقرریاں مکمل کرنے، دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے، پرانی اسلامی بہنوں سے رابطہ کرنےاور نئے اجتماعات شروع کروانے کے اہداف دیئے۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی  ملک و بیرونِ ملک میں مختلف شعبہ جات کے ذریعے دینی کام کر رہی ہے جن میں سے ایک شعبہ کفن دفن للبنات بھی ہے۔

اپریل 2023ء میں اس شعبے کے تحت بیرونِ ملک یو کے، یورپین یونین، نیپال، بنگلہ دیش، موریشس، موزمبیق اور آسٹریلیا میں شعبہ کفن دفن کے تحت مدنی مشورے منعقدہوئے۔

معلومات کے مطابق ان مدنی مشوروں میں شعبے کے کام کو مضبوط کرنے پر کلام ہوا جبکہ ریجنز میں درپیش مسائل کا حل بتایا گیا۔علاوہ ازیں اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کر کے ان کو ٹیسٹ کے لئے تیار کرنے کی ترغیب دلائی گئی جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ روز بیرونِ ملک میں دینی کام کرنے والی ذمہ داران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں آسٹریلیا اسٹیٹ نگران اور سڈنی ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہنوں نے حج کے مدنی پھولوں کے متعلق کلام کرتے ہوئے حج تربیتی اجتماع میں تقسیمِ رسائل کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا نیز مختلف مقامات پر کورس ”فیضانِ حج و عمرہ“ کروانے پر مشاورت ہوئی۔


پچھلے دنوں دنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ایک میٹنگ ہوئی جس میں آسٹریلیا اسٹیٹ نگران، سڈنی ڈویژن نگران اور شعبہ نگران اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

دورانِ میٹنگ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے بیرونِ ملک میں دعوتِ اسلامی کےتحت اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے مختلف دینی کاموں کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا اور اُن میں مزید بہتری کے لئے اپنی اپنی رائے پیش کی۔

اس موقع پر جن امور پر کلام کیا گیا اُن میں سے بعض یہ ہیں:٭رمضانُ المبارک میں ہونے والے”فیضانِ تلاوت کورس“ کا فیڈبیک٭عالمی مجلسِ مشاورت کی جانب سے آئے ہوئے مدنی پھولوں پر گفتگو٭حج سنتوں بھرے اجتماع اور تقسیمِ رسائل کے حوالے سے ڈسکشن۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کےتحت بذریعہ انٹرنیٹ ریجن نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک و بیرونِ ملک میں ہونے والے دینی کاموں کے متعلق گفتگو ہوئی۔

معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ریجن نگران اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے عملی شیڈول کے متعلق مدنی پھول دیئے نیز اس پر عمل کرنے کا طریقۂ کار سمجھایا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں پچھلے دنوں عالمی مجلسِ مشاورت آفس کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں آفس ناظمہ، کارکردگی ذمہ دار اور عالمی سطح بین الاقوامی امور کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ اسلامی بہنوں سے گفتگو کرتے ہوئے دفتر کے نظام ، کارکردگی ریکارڈ رکھنے اور کم وقت میں زیادہ کام کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنے کام میں مزید بہتری لانے کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


گزشتہ روز عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت اراکینِ عالمی مجلسِ مشاورت اور مجلس بین الاقوامی امور کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں دیگر اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہیں مزید احسن انداز میں دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔

علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے کارکردگی شیڈول ہر ماہ جمع کروانے کا طریقۂ کار اور اس پر عمل کرنے کے بارے میں مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت دینی کاموں کے سلسلے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ P.I.B کالونی کراچی کے ذیلی حلقے میں گھر گھر جاکر اسلامی بہنوں کے درمیان نیکی کی دعوت پیش کی۔

اس دوران نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع سمیت دیگر دینی کاموں میں شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔بعدازاں اسلامی بہنوں کے درمیان مکتبۃالمدینہ کے رسائل تقسیم کئے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلزکے تحت پاکستان سطح کی ٹیچر ٹرینر اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہواجس میں  شعبے کی عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اُن کی تربیت کی۔

دورانِ مشورہ عالمی مجلسِ مشاورت ذمہ دار نے لرننگ سیشن کی ٹریننگ ، کتاب قرآن سیکھیں اور سکھائیں پرگہری توجہ دلاتے ہوئے مخارج کی ادائیگی میں بہتری کے طریقے بتانے پر کلام کیا۔

اس کے علاوہ عالمی مجلسِ مشاورت ذمہ دار نے مدنی مشورےمیں شریک ذمہ دار اسلامی بہنوں کو ٹیچرٹرینر کا اوقاتِ جدول اور انہیں سنتوں پرعمل کرنے /کروانے کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔بعدازاں اسلامی بہنوں نے ٹیچرٹریننگ کورس مزید احسن اندازسے کروانے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔