دعوتِ اسلامی کےتحت  4مئی 2023ء بروز جمعرات صوبہ KPK کی ہزارہ ڈویژن کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں صوبائی نگران ، ہزارہ ڈویژن نگران اور ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اس موقع پر نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے”تنظیمی اپڈیٹس کے فوائد و ذرائع“ کے حوالے سے گفتگو کی اور اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔

دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں کو کارکردگی شیڈول سمجھایا اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت ِ اسلامی کے تحت  3مئی 2023ء بروز بدھ کچہری ٹاؤن راولپنڈی میٹروپولیٹن کے دارالسنہ میں جاری رہائشی کورس کی اسلامی بہنوں کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا۔

اس حلقے میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ” جھوٹ کی تباہ کاریاں “کے موضوع پر بیان کیااور رہائشی کورس میں آنے والی اسلامی بہنوں کو 8 دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا ۔بعدازاں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دیگر اسلامی بہنوں کے ہمراہ ایک شخصیت اسلامی بہن سے ملاقات کی ۔

دعوت ِ اسلامی کے تحت  3مئی 2023ء بروز بدھ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا دینی کاموں کے سلسلے میں راولپنڈی میٹروپولیٹن کے کچہری ٹاؤن کا شیڈول رہا جہاں انہوں نے جامعۃ المدینہ گرلز کے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی۔

دورانِ اجتماع نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ” توبہ و استغفار “کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بہنوں کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کی۔

بعدِ اجتماع نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے جامعۃ المدینہ گرلز کے اسٹاف کا مدنی مشورہ لیا جس میں انہوں نے ڈونیشن کی نمایاں کارکردگی پر اسٹاف کی اسلامی بہنوں کو تحائف دیئے۔

اسلامی بہنوں کے دلوں میں دینِ اسلام کی محبت پیدا کرنے اور اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے لئے گزشتہ روز کلفٹن کراچی میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

تلاوت و نعت کے بعد مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اختتامی دعا کروائی جبکہ صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں سے ملاقات کی۔

بعدِ اجتماع صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کے ہمراہ ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہن سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتما ع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

3 مئی 2023ء بروز بدھ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ گرلز دعوتِ اسلامی کے تحت آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں عالمی سطح کی ذمہ دار سمیت دیگر اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے عالمی سطح پر اسپیشل پرسنز کے درمیان ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے کلام کیا اورکورسز کا نظام اورسیز میں اسپیشل پرسنز میں دینی کام بڑھانے پر مشاورت کی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں شعبہ روحانی علاج للبنات کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبے کی عالمی، اورسیز، اور ملک سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں مزید بہتری کے لئے آئندہ کے اہداف دیئے نیز شعبہ روحانی للبنات کے نئے بستے (اسٹال) شروع کرنے پر تبادلۂ خیال کیا۔


حضور سرورِ کائنات حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم اور صحابۂ کرام علیہم الرضوان سمیت کثیر بزرگانِ دین رحمہم المبین کا یہ معمول تھا کہ وہ لوگوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے اور اور انہیں دینِ اسلام کی تعلیمات دینے کے لئے دینی و علمی حلقوں کا انعقاد کیا کرتے تھے۔

اسی طریقۂ کار کو برقرار رکھتے ہوئے آج 6 مئی 2023ء بروز ہفتہ دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں علمِ دین سے بھرپور مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مدنی مذاکرے کا آغاز بعد نمازِ عشاء تقریباً 9:15 پر تلاوتِ قراٰن سے کیا جائے گا اور نعت خواں اسلامی بھائی حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہِ اقدس میں نذرانۂ عقیدت پیش کرکے حاضرین کے دلوں کو منور کریں گےجبکہ کثیر اسلامی بھائی امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے ہمراہ جلوسِ بیادِ امیرِ حمزہ رضی اللہ عنہ میں شرکت کریں گے۔

بعدازاں عاشقِ اعلیٰ حضرت، بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہمدنی مذاکرے میں شریک عاشقانِ رسول کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے علم و حکمت سے بھرے جوابات ارشاد فرمائیں گے۔

واضح رہے یہ مدنی مذاکرہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سے براہِ راست (Live)نشر کیا جائے گا جسے ملک و بیرونِ ملک سے کثیر عاشقانِ رسول بذریعہ مدنی چینل دیکھ سکیں گے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کے سلسلے میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اور نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت سمیت دیگر  اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

اس موقع پر نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے پاکستان کے مختلف صوبوں میں ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور اسلامی بہنوں کو مزید احسن انداز میں دعوتِ اسلامی کے دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوتِ اسلامی ملک و بیرونِ ملک میں قراٰن و حدیث کی تعلیمات عام کرنے اورنیکی و بھلائی کے کام میں حصہ لینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک ہے جو دن بہ دن ترقی کے منازل طے کرتی جارہی ہے۔

اسی سلسلے میں گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے تحت آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ یوکے اسلامی بہن اور عالمی مجلسِ مشاورت کی چند اراکین اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ عالمی سطح پر ہونے والے دینی کاموں کے متعلق کلام کیا اور ترکی میں یوکے کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ کرنے پر مشاورت کی۔

علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو مدنی پھولوں سے نوازا جس پر انہوں نے دینی کاموں میں مزید بہتری کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ 

قراٰن و سنت کی تعلیمات کو عام کر نے  والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں بذریعہ انٹر نیٹ عالمی مجلس اور مجلس بین الاقوامی امور کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورے میں ملک و بیرو ن ملک اور اپنے اپنے ممالک میں ہونے والے دینی کاموں کو بڑھانے کے لئے مختلف امور پر گفتگو کی گئی جس پر نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سب کی متفقہ رائے سے کچھ نکات تیار کئے ۔

دوسری جانب عالمی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہو ا جس میں تما م دینی کاموں کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ عالمی سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنے اپنے مسائل پیش کئے جس پر نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ان مسائل کا باہمی مشاورت سے حل تلاش کیا اور اہم نکات طے کئے۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی  ملک و بیرون ممالک میں اسلامی بھائیوں سمیت اسلامی بہنوں کے درمیان مختلف شعبہ جات کے ذریعے دینی کام کرنے میں مصروفِ عمل ہے، ان ہی شعبہ جات میں سے ایک شعبہ کفن دفن ہے۔

معلومات کے مطابق مارچ 2023ء میں اس شعبے کے تحت بیرونِ ملک میں 125 مقامات پر کفن دفن تربیتی اجتماعات ہوئے جن میں کفن دفن کی تربیت حاصل کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 1 ہزار 630 رہی نیز 55 غسل میت ہوئے جن میں 85 لواحقات سے تعزیت کا سلسلہ رہا۔

اس کے علاوہ پاکستان بھر میں 2 ہزار 326 مقامات پر کفن دفن تربیتی اجتماعات ہوئے جن میں کفن دفن کی تربیت حاصل کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 15 ہزار 965 رہی جبکہ 4 ہزار 256 غسل میت ہوئے جن میں 5 ہزار 807 لواحقات سے تعزیت کا سلسلہ رہا مزید اسی دوران 38 ہزار 424 تقسیم رسائل ہوئے۔

دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان سطح کی تنظیمی و ادارتی شعبہ ذمہ داران اور صوبائی و ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں دیگر اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کے متعلق گفتگو کی اور مدنی پھول برائے نظام اور شرعی سفر شیڈول کے مدنی پھول پر کلام کیا۔بعدازاں مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں نے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔