فنانس ڈیپارٹمنٹ گرلز کی ملک و صوبائی سطح کی
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی
کےتحت فنانس ڈیپارٹمنٹ گرلز کی ملک و
صوبائی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جبکہ پاکستان بھر
کی صوبائی نگران اسلامی بہنیں بھی اس مدنی مشورے میں شریک ہوئیں۔
دورانِ مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے راولپنڈی شہر سے
بذریعہ انٹرنیٹ سالانہ ڈونیشن کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ذمہ داران کی حوصلہ
افزائی کی ۔
اس کے علاوہ نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت نے جو رقم فنانس ڈیپارٹمنٹ میں جمع نہیں ہوئی اس پر صوبائی
نگران اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔
اسلامی بہنوں کے درمیان دینی کام کرنے والے
مختلف شعبہ جات کا مدنی مشورہ

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی
کےتحت گزشتہ روز شعبہ علاقائی دورہ للبنات، شعبہ فیضانِ مرشد للبنات
اور شعبہ کفن دفن للبنات کی ملک و صوبائی سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن
لائن مدنی مشورہ ہوا جبکہ پاکستان بھر سے صوبائی نگران اسلامی بہنیں بھی اس مدنی
مشورے میں شریک ہوئیں۔
اس مدنی مشورے میں
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ سالانہ ڈونیشن کی
کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کی اور دیگر مختلف اہم
نکات پر تبادلۂ خیال کیا۔
شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کی ملک و صوبائی
سطح کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کےتحت پچھلے دنوں شعبہ
رابطہ برائے شخصیات للبنات کی ملک و صوبائی سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا
آن لائن مدنی مشورہ ہوا جبکہ پاکستان بھر سے صوبائی نگران اسلامی بہنیں بھی اس
مدنی مشورے میں شریک ہوئیں۔
اس مدنی مشورے میں
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ سالانہ ڈونیشن کی
کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کی اور شعبے کی تقرریوں پر
کلام کیا۔
9 شوال المکرم کو ہونے والے مدنی مذاکرے میں
امیرِ اہلِ سنت کے علم و حکمت بھرے مدنی پھول
.jpg)
9 شوال
المکرم 1444ھ بمطابق 29 اپریل 2023ء بروز ہفتے کی شب عاشقانِ رسول کی دینی تحریک
دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرہ منعقد
ہوا جس میں شہرِ کراچی کے مختلف علاقوں سے عاشقانِ رسول نےفیضانِ مدینہ کراچی آکر
جبکہ دیگر شہروں اور ملکوں سے کثیر اسلامی بھائی بذریعہ مدنی چینل شریک ہوئے۔
اس مدنی مذاکرے میں عاشقانِ رسول کی جانب سے
مختلف موضوعات پر سوالات کئے گئے جس کے امیرِ اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس
عطار قادری رضوی دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے علم و
حکمت سے بھرپور جوابات ارشاد فرمائے جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
سوال: اگر کسی رشتہ دارکے ہاں جانے پر
وہ لفٹ نہ کروائے توایسے موقع پر کیا کرنا
چاہئے ؟
جواب: حُسنِ ظن(اچھا گُمان)
رکھیں کہ وہ کسی ٹینشن میں ہوگاجس کی وجہ
سےتوجہ نہیں دے پایا۔ہمیں اپنی طرف سے رشتہ نہیں توڑنا چاہیئے اورصبر کرنا چاہیئے
۔اگرکوئی ہمیں لفٹ نہیں کرواتاتَوہم اسے لفٹ کروائیں ،اسلام کی یہی تعلیم ہے
۔برائی کو بھلائی سے ہی تبدیل کیاجاسکتاہے ۔نجاست پانی سےہی پاک ہوتی ہے ۔ہم آج لفٹ کروائیں گے تو کل وہ بھی اچھا سلوک کرے گا۔
سوال:مہمان کے آنے پر کیا اندازہوناچاہئے،بعض اوقات
لوگ اس وقت موبائل میں لگے رہتے ہیں ؟
جواب:حدیث پاک میں ہے: جواللہ پاک اور قِیامت
کے دن پر ایمان رکھتا ہے تو اسے چاہیئے کہ مہمان کا اِکرام کرے ۔(بخاری، 4/105،حدیث:6019)دِین اسلام میں اس
کی بہت اہمیت ہے ،مہمان آتاہےتو اپنارزق لے کرآتاہے اورجب جاتاہے تو میزبان کے
گناہ بخشے جانے کا سبب بنتاہے ۔ہمیں چاہیئے کہ مہمان کی خاطرداری(آؤ بھگت) خودکریں کہ یہ حضرت ابراہیم
خلیل اللہ علیہ السلام کی سنت ہے ۔ہم
قدرکرنے والے بنیں تو مہمان حقیقت میں
اللہ پاک کی رحمت ہے ۔ میزبان کو چاہیئے کہ مہمان کا خوش دلی کے ساتھ استقبال کیا
جائے ،آؤ بھگت کرے ۔کچھ کھلاپلانہیں سکتاتو دومیٹھے بول ہی بول دے ۔ اس میں کوئی رقم نہیں لگتی
،خرچ نہیں ہوتا،اگرآپ کسی سے مسکراکرپرتپاک طریقے سے ملیں گے، حال احوال معلوم
کریں گے تو اس کادل خوش ہوجائے گا ۔میزبان کو چاہیئے کہ ایسااندازاختیارکرے
کہ مہمان کا دل خوش ہو۔اس کادل بجھ نہ جائےاور واپسی پر اس کے قدم بھاری نہ ہوں ۔
سوال : بات کرتے ہوئے اگر اس طرف توجہ جائے کہ یہ
بات تو فضول ہے،ایسی صورت میں کیا کرناچاہیئے ؟
جواب : فوراًدُرُودشریف
پڑھ لیں،ایک بارپڑھاہوا دُرودشریف ہمیں جنت میں پہنچاسکتاہے ۔ہرنیکی جنت میں لے
جانے والی ہے ۔ہرگناہ جہنم میں لے جانے والاہے۔نیکی اگرچہ کتنی ہی چھوٹی ہو،اسے
چھوٹاسمجھ کر چھوڑنا نہیں چاہیئے اورگناہ کتناہی چھوٹاہومعمولی سمجھ کر کرنا نہیں
چاہیئے بلکہ معمولی سمجھے ہی کیوں، گناہ کومعمولی سمجھنا بھی گناہ ہے ۔ہرنیکی بندے
کی عزت کوبڑھاتی ہے ،رزق میں برکت کا باعث ہوتی ہے ،ہر برائی بندے کے لئے نحوست،بے برکتی اوردنیاآخرت میں ذِلّت کے اسباب مہیاکرتی ہے ۔
سوال: ذِکرُاللہ اوردُرودشریف پڑھنے میں کامیابی پانے کے لئےکیاکرنا چاہیئے ؟
جواب: ڈیجیٹل(Digital) تسبیح لے لیں، اسے
ہاتھ میں رکھیں، جب جب وقت ملے، ریاکاری سےبچ کر اللہ پاک کا ذکر
اوردُرودشریف پڑھتے رہیں،یہ آپ کو فضولیات
سے بچائے گا اور نیکیوں میں لگائے گا ،جب درودشریف وغیرہ کی تعداددیکھیں گےتو قلبی
طورپر خوشی ہوگی ۔
سوال: پہنے ہوئے کپڑوں سے ہاتھ
منہ صاف کرنا کیسا؟
جواب: اسلاف یعنی
بزرگانِ دین بیان کرتے ہیں کہ پہنے ہوئے کپڑوں سے
ہاتھ منہ صاف کرنے سےحافظہ کمزورہوتاہے ۔
سوال:کیا دانتوں سے ناخن کترنا بے برکتی لاتاہے ؟
جواب:اس سے برص ہونے کا اندیشہ ہے اوربے برکتی بھی
آتی ہے ۔بعض لوگوں کی عادت ہوتی ہے ،اگرایساہوتو اس عادت کونکالنا ہوگا۔سنجیدہ ہوں
گے تو یہ عادت نکل جائے گی ۔
سوال : برکت کاکیامعنیٰ ہے ؟
جواب : برکت کا معنیٰ ہے: جم جانایاکثرت ہونا،زیادتی خیریعنی
بھلائی کا بڑھنا اوراس کا ہمیشہ رہنا برکت کہلاتا ہے، یعنی بھلائی بڑھے اس میں اضافہ ہویا بھلائی
باقی رہے ۔برکت کی ایک صورت ہے کہ چیزخود ختم نہ ہو اور نہ ہی اس کا فائدہ ،کثرت توکفارکوبھی مل جاتی ہےلیکن برکت کسی کسی کو نصیب ہوتی ہے
۔بے نمازی کے پاس دولت کا زیادہ ہونا برکت نہیں بلکہ کثرت ہے ۔
سوال: اِس ہفتے کارِسالہ
” نیک بندوں کی شان “ پڑھنے یاسُننے والوں کوامیرِ اہلِ سنت مولانا محمد الیاس عطارقادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے کیا دُعا دی ؟
.jpg)
گورنمنٹ آف پاکستان کی جانب سے پچھلے سال کی طرح
اس سال بھی سرکاری اسکیم کے تحت حج پر
جانے والے حاجیوں کی تربیت کے لئے دعوتِ اسلامی کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
اسی سلسلے میں شعبہ حج و عمرہ دعوتِ اسلامی کے
تحت 3 مئی 2023ء بروز بدھ سے کراچی کے
علاقے پرانی سبزی منڈی میں واقع عسکری بینکویٹ میں اس تربیتی سیشن کا انعقاد کیا
جا چکا ہے جس کا اختتام 6 مئی 2023ء بروز ہفتہ کو ہوگا۔
معلومات کے مطابق اس تربیتی سیشن میں مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی کے
رکن مفتی علی اصغر عطاری وہاں موجود کثیر عاشقانِ رسول کو مناسکِ حج، فلسفۂ حج
اور انتظامی امور کے حوالے سے تربیت کر رہے ہیں۔
علاوہ ازیں مبلغینِ دعوتِ اسلامی حج کے اراکین
سمیت دیگر اہم امور پر اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ اس تربیتی سیشن کی ٹائمنگ صبح 9 بجے سے دوپہر 1
بجے تک ہے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
آج رات عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں
رکنِ شوریٰ حاجی عبد الحبیب عطاری بیان
فرمائیں گے

لوگوں کے دلوں میں علمِ دین کی شمع جلانے اور
انہیں دینِ اسلام کی تعلیمات سکھانے کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت ہر جمعرات مختلف مقامات
پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں کثیر عاشقانِ رسول
علمِ دین سے فیضیاب ہوتے ہیں نیز ان اجتماعات میں انہیں اپنی قبر و آخرت کی تیاری
کرنے کا ذہن بھی دیا جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ان اجتماعات کا آغاز تلاوتِ
قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے کرنے کے بعد اراکینِ شوریٰ سمیت مبلغینِ دعوتِ اسلامی سنتوں بھرے
بیانات کرتے ہیں اور اشراق و چاشت پر ان اجتماعات کا اختتام ہوتا ہے جبکہ ان اجتماعات میں ذکر و اذکار اور
رقت انگیز دعاؤں کا بھی سلسلہ ہوتا ہے۔
علمِ دین کی شمع کو برقرار رکھتے ہوئے عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت آج 4 مئی 2023ء بروز جمعرات بعد نمازِ
عشاء تقریباً 9:15 پر عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا جائے گاجس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد
الحبیب عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے اور بعدِ اجتماع عاشقانِ رسول سے عام
ملاقات کریں گے۔
اسی طرح کورنگی نمبر 4 کراچی کی جامع مسجد رضا
میں رکنِ شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری، پنجابی کلب کھارادر کراچی کی جامع مسجد مدینہ
میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، سخی حسن چورنگی نارتھ ناظم آباد کی جامع
مسجد بہزاد لکھنوی میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین قافلہ عطاری، العطار ٹاؤن میرپور
خاص کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری، مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ کاہنہ نو لاہور میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری، مین قائد
آباد مرغی خانہ اسٹاپ کراچی میں
رکنِ شوریٰ ابوماجد مولانا حاجی محمد شاہد عطاری مدنی اور کٹھیالہ شیخاں روڈ
پھالیہ ڈسٹرکٹ منڈی بہاؤ الدین کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں رکنِ شوریٰ مولانا
محمد اسد عطاری مدنی سنتوں بھرے بیانات
فرمائیں گے۔
تمام عاشقانِ رسول ہر جمعرات کو اپنے اپنے شہروں
میں ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرکے علمِ دین کا خزانہ حاصل
کریں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ہول سیل مارکیٹ لاہور کے تاجر کی والدہ مرحومہ
کے لئے محفلِ نعت کا انعقاد

شعبہ رابطہ برائے تاجران دعوتِ اسلامی کے تحت
ہول سیل مارکیٹ لاہور کے تاجر کی والدہ مرحومہ کے لئے محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا
جس میں کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
محفل کا آغاز تلاوتِ قراٰن اور نعت شریف سے کیا
گیا جبکہ نگرانِ شالیمار ٹاؤن حاجی شہزاد عطاری نے بیان کرتے ہوئےوہاں موجود
اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے
دینی کاموں میں شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔بعدازاں
دعا کا بھی سلسلہ ہوااور نگرانِ شالیمار ٹاؤن نے تاجران سے ملاقات کی۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے تاجران ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
جامع مسجد قمرالاسلام ڈیفنس لاہورمیں ڈویژن کے ذمہ دار
اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ
.jpeg)
شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ دعوتِ اسلامی کے تحت 2
مئی 2023ء بروز منگل جامع مسجد قمرالاسلام ڈیفنس لاہورمیں مدنی مشورہ ہوا جس میں
لاہور ڈویژن کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں نگرانِ شعبہ
محمد شاہنواز عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سابقہ
کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔
اس موقع پر لاہور ڈویژن ذمہ دار محمد عالم عطاری
اور صوبۂ پنجاب کے ذمہ دار محمد رضا عطاری نے نگرانِ شعبہ کو دینی کاموں کے حوالے
سے بریفنگ دی اور رمضان عطیات میں ذمہ داران کی جانب سے ہونے والی کوششوں سے آگاہ
کیا۔
علاوہ ازیں نگرانِ شعبہ نے اسلامی بھائیوں کی
تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر کلام کیا جس پر اسلامی بھائیوں نے
اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ شعبہ نے ذمہ دار
اسلامی بھائیوں سے 12 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور 28 مئی 2023ء کو شعبے کے تحت ہونے والے
تربیتی نشست کے بارے میں بتایا جس میں
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا ابوماجد حاجی محمد شاہد عطاری مدنی سنتوں بھرا
بیان کریں گے۔(رپورٹ: محمد ناصر
عطاری ذمہ دار شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ ڈسٹرک شیخوپورہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پریس کلب صحبت پور کے سینئر صحافی و سینئر نائب
صدر سردار بنگلزئی سے عیادت
.jpeg)
صوبہ بلوچستان کے ضلع صحبت پور میں گزشتہ روز
شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے پریس کلب
صحبت پور کے سینئر صحافی و سینئر نائب صدر سردار بنگلزئی کے چچا کے انتقال پر
فاتحہ خوانی کی۔
اس دوران ذمہ داران نے سردار بنگلزئی (پچھلے دنوں ایکسیڈنٹ کے
سبب شدید زخمی ہوئے تھے)سے عیادت
کرتے ہوئے اُن کے لئے دعائے صحت کی۔
اس موقع پر نگرانِ نصیرِ آباد ڈویژن محمد آصف
عطاری، شعبہ رابطہ برائے شخصیات نصیر آباد کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد ابراہیم عطاری
اور نگرانِ نصیر آباد ڈسٹرکٹ محمد منیر عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
ایڈیلیڈ آسٹریلیا میں دینی کام کرنے والی ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ایڈیلیڈ آسٹریلیا (Adelaide) میں اسلامی بہنوں کےدرمیان دینی کام کرنے والی
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا ۔
دورانِ
مدنی مشورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے وہاں موجود اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی
کرتے ہوئے ہر ماہ کفن دفن سیشن منعقد کروانے کا ذہن دیا نیز نئی اسلامی بہنوں کو ذمہ
داری دینے کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔

اسلامی بہنوں کو علمِ دین سکھانے اور اُن کی
دینی و اخلاقی تربیت کرنےوالی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ
روز میلبورن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔
اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بہن نے ڈویژن نگران
کی تقرری کرنے، شعبہ مکتبۃالمدینہ، شعبہ ڈونیشن بکس اور علاقائی دورہ ٹائم و
دورانیہ کے حوالے سے چند اہم امور پر مشاورت کی۔
علاوہ ازیں ذمہ دار اسلامی بہن نے نوجوان اسلامی
بہنوں کی تربیت کرنے اور میلبورن میں ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لینے پر
تبادلۂ خیال کیا۔

پچھلے دنوں آسٹریلیا کے شہر لکیمبا ڈویژن میں دعوتِ اسلامی کے تحت دینی کام
کرنے والی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں دیگر اسلامی بہنوں نے
بھی شرکت کی۔
معلومات کے مطابق دورانِ مدنی مشورہ گجراتی زبان
میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کرنے اور نگرانِ اسلامی بہنوں کو ان
اجتماعات میں شرکت کرنے کا ذہن دیا گیا۔
اس کے علاوہ ہر ماہ ایک بار کفن دفن سیشن منعقد
کرنے اور تقرری فارم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونیشن بکس کی کارکردگی کا جائزہ
لیا۔بعدازاں عالمی مدنی مجلس کی جانب سے آنے والے مدنی پھولوں پر کلام کیا گیا۔