
اسلامی بہنوں کے درمیان اسلامی تعلیمات عام کرنے
والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز عالمی سطح اور
اورسیز کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔
دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے اورسیز میں فزیکل کفن دفن کی دینے اور
شعبہ رابطہ بالعالمات سے متعلق ذمہ داران کو مدنی پھول دیئے۔
بعدازاں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دینی
ماحول سے منسلک اسلامی بہنوں کی معلومات محفوظ کرنے اور دینی کاموں میں مزید بہتری
لانے کا ذہن دیا۔
گلشن دارالسنہ میں ہفتہ وار اجتماع کا انعقاد،
انڈونیشیا کی چند اسلامی بہنوں کی شرکت

پچھلے دنوں گلشن دارالسنہ میں دعوتِ اسلامی کے
زیرِا ہتمام ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی
اسلامی بہنوں سمیت اسلام آباد یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی انڈونیشیا کی چند
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اجتماع کا آغاز معمول کے مطابق تلاوتِ قراٰن اور
نعت شریف سے کیا گیا جبکہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”دعوتِ
اسلامی و امیرِ اہلِ سنت کا تعارف اور برکات“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
کیا۔
فار ایسٹ ریجن کی نگران و جملہ ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
گزشتہ روز شعبہ جات کے اخراجات کو مکمل کرنے کے لئے ہونے والے ڈونیشن کے سلسلے میں
بذریعہ انٹرنیٹ فار ایسٹ ریجن کی نگران و جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
ہوا ۔
سینٹرل اور ساؤدرن افریقہ کی ریجن و ملک نگران
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت بیرونِ ملک کی ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ
ہوا جس میں سینٹرل اور ساؤدرن افریقہ کی ریجن و ملک نگران اسلامی بہنوں کی شرکت
ہوئی۔
معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو
کرتے ہوئے یوگینڈا ، موزمبیق اور ملاوی میں دینی کاموں کے سفرِ شیڈول کے متعلق
مشاورت کی۔
اسی طرح نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دورانِ
مدنی مشورہ آئیے دینی کام سیکھئےکورس کروانےاور مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے
مدنی مشورے منعقد کرنے پر کلام کیا۔
.jpg)
دعوت
اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری ان دنوں دینی کاموں کے
سلسلے میں بنگلہ دیش کے سفر پر موجود ہیں۔
دورانِ
سفر مدنی مرکز فیضان مدینہ سید پور نیلفاماری میں سنتوں بھرا اجتماع اور 12 دینی
کام کورس کا سلسلہ ہوا جس میں راجشاہی اور رنگ پور کے ڈویژن تا تھانہ سطح کے ذمہ
داران سمیت دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔
نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور 12 دینی کاموں کے
حوالے سے شرکا کی رہنمائی کی۔بیان کے بعد سوال /جواب کا سیشن بھی ہوا جس میں حاجی شاہد عطاری نے ذمہ داران کی جانب
سے ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے۔
جانشین امیر اہلسنت نے مفتی دعوت اسلامی کی بیٹی
اور رکن شوریٰ حاجی سید ابراہیم عطاری کے بیٹے کا نکاح پڑھایا
.jpg)
خلیفۂ
امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مفتی
دعوت اسلامی مفتی فاروق عطاری مدنی رحمۃُ اللہِ
علیہ
کی صاحبزادی اور مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی سید ابراہیم عطاری کے صاحبزادے کا
نکاح پڑھایا۔ جانشینِ امیر اہلسنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے نکاح پڑھاتے ہوئے ان کے لئے دعائے خیر کی۔
اس
پُرمسرت موقع پر نگران شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی ،
اراکین شوریٰ حاجی سید ابراہیم عطاری، حاجی محمد امین عطاری، حاجی محمد علی عطاری،
حاجی فاروق جیلانی عطاری، مولانا حاجی محمد اسد عطاری مدنی اور حاجی اطہر عطاری
سمیت دیگر عاشقان رسول بھی موجود تھے۔
جشن ولادت اعلیٰ حضرت کے موقع پر افتتاح بخاری شریف
کا انعقاد، امیر اہلسنت نے بخاری شریف کی پہلی حدیث پڑھی

جشنِ
ولادتِ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃُ اللہِ
علیہ کے
موقع پر 30 اپریل 2023ء کو دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں
اجتماع ” افتتاحِ بخاری شریف “ کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر کے دورۃ
الحدیث کے طلبہ و اساتذۂ کرام فیضان
مدینہ کراچی میں براہ راست جبکہ ملک و بیرون ملک کے طلبہ و اساتذۂ کرام مدنی چینل کے ذریعے شریک تھے۔
اجتماع
کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک اور نعتِ رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہوا جس کے بعد ”جلوس رضویہ“ بھی نکالا گیا۔
شیخ
طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے بخاری شریف کی پہلی حدیث پڑھ کر
سنائی۔امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے طلبہ
کرام کو نصیحت کرتے ہوئے انہیں علم دین اچھی نیت کے ساتھ حاصل کرنے کا ذہن دیا۔اس
کے بعد خصوصی مدنی مذاکرہ بھی ہوا جس میں امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے سیرتِ اعلیٰ حضرت پر گفتگو کرتے
ہوئے شرکا کو تعلیماتِ اعلیٰ حضرت پر عمل کرنے اور منسلک اعلیٰ حضرت پر کار بند رہنے کا ذہن دیا۔
تقریب
میں مفتیانِ کرام، نگرانِ شوریٰ اور اراکینِ شوریٰ بھی موجود تھے۔

28
اپریل 2023ء بروز جمعہ جامع مسجد فیضانِ
امام حسین الرحمٰن سٹی پتوکی میں عید ملن اجتماع ہواجس میں تحصیل نگران محمد امتیاز
عطاری سمیت دیگر ذمہ داران اور رمضان المبارک میں اعتکاف کرنے
والے معتکفین نے شرکت کی۔
ڈسٹرکٹ
نگران حاجی محمد نعیم خان عطاری نے شرکا
کو بعد رمضان بھی نماز
وں کی پابندی کرنے اور نفل عبادات کرنے کے سلسلے میں نیکی کی دعوت پر مشتمل مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ: علی ریاض
عطاری،تحصیل ذمہ دار سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)

شعبہ
رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے تحت 25 اپریل 2023ء کو ڈسٹرکٹ
قصور ،تحصیل پتوکی میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا
انعقاد ہوا جس میں اہم
کاروباری افراد، ذمہ داران کے ساتھ ساتھ سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔
ڈویژن
ذمہ دار محمد عظیم عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں دعوت اسلامی
کے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن
دیا جس پر شخصیات نے نیک خواہشات کااظہار کیا۔(رپورٹ: علی ریاض
عطاری،تحصیل ذمہ دار سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

مدنی
مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں پاکستان مشاورت آفس کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران مجلس حاجی عمر عطاری نے شعبے کے سابقہ دینی کاموں کا جائزہ لیا اور ڈونیشن کی
کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے نمایاں
کارکردگی والوں کو تحائف پیش کئے۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب سے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں مدنی
مشورہ ہوا جس میں المدینۃ ُالعلمیہ فیصل آباد برانچ کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں رکنِ مجلس حاجی عمر عطاری نے شعبے کے سابقہ دینی کام اور ڈونیشن کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی دینی و
اخلاقی اعتبار سے تربیت کی نیز نمایاں کارکردگی والوں کو تحائف دیئے جس پر اسلامی بھائیوں نے خوشی کا اظہار کیا ۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)

مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری
ان دنوں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں گلگت بلتستان کے سفر پر ہیں۔ دورانِ سفر گلگت میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں میٹ اپ منعقدہوا جس میں مقامی ٹیچرز و پروفیسرز نے شرکت کی۔
اجتماع
میں رکن ِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے ’’غصے کی تباہ کاریوں‘‘ کے موضوع پر بیان
کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے
والے مختلف کورسز کا تعارف بھی کروایا جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں
کیں۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)