
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں لاہور ریجن ذمہ دار سخاوت رضا عطاری مدنی نے برانچ فیضان مدینہ کاہنہ نو
لاہور میں لاہور ریجن کے تمام شفٹ ناظمین، برانچ ناظمین اور زون ذمہ داران کا مدنی
مشورہ لیا جس میں فیضان آن لائن اکیڈمی کے ہونے والے
سالانہ سنتوں بھرے اجتماع کی تیاریوں کے حوالے سے گفتگو کی نیز دینی کاموں کے ملے
ہوئے اہداف سو فیصد پورے کرنے کی ترغیب دلائی۔ اس موقع پر رمضان عطیات میں خود اور
اپنے اسٹاف کے ذریعے زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرنے کا ذہن دیتے ہوئے مختلف مدنی
پھول دئیے۔
.jpeg)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں نگران مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی للبنات مولانا
مدثر عطاری مدنی نےرکن مجلس للبنات مولانا یاسر عطاری مدنی کے ہمراہ نیوکراچی فیض مدینہ برانچ کراچی کا وزٹ کیا۔ دوران
وزٹ آئی ٹی سے متعلقہ معاملات کا جائزہ لیا نیزآئی ٹی کے اسلامی بھائیوں کا مشورہ
فرمایا اور آئی ٹی پالیسیز سے متعلق گفتگو کی ۔
فیضان آن لائن اکیڈمی کی مین برانچ ستیانہ روڈ فیصل آباد میں مدنی مشورہ
.jpeg)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے زیر اہتمام فیضان آن
لائن اکیڈمی کی مین برانچ ستیانہ روڈ فیصل
آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں فیس
ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
نگران فیس
ڈیپارٹمنٹ غلام مرتضی عطاری نے انداز گفتگو کو بہتر بنانے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے۔ رپورٹ: ایاز احمد عطاری مفتش فیس ڈیپارٹمنٹ)

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے زیر اہتمام 16مارچ 2021 ء بروز منگل لاہور ریجن ، حافظ آباد زون کی حافظ آباد کابینہ کی ڈویژن جلالپور
بھٹیاں میں محافظ اوراق مقدسہ نے اوراق مقدسہ کے باکسز کا جائزہ لیا ۔ فل ہوجانے والے باکسز کو خالی کیا اور بار دانوں میں ڈال کر
اسٹور میں جمع کئے۔ اس موقع پر اسلامی بھائیوں
سے ملاقات کی اور نیکی کی دعوت دی۔(رپورٹ: محمد عمران عطاری رکن زون)
.jpeg)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ لنگر رضویہ کے زیر اہتمام
15 مارچ 2021ء بروز پیر ریجن لاہور ، زون حافظ آباد اور اطراف حافظ آباد کابینہ کے کلیکی
منڈی فیضان مدینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس
میں ڈویژن مشاورت اور اراکین کابینہ نے شرکت کی۔
نگران کابینہ
محمّد عمران عطاری نے لنگر رضویہ اور اجتماع کے انتظامات کے متعلق مدنی پھول دئیے۔
مزید اس موقع پر دعوتِ اسلامی کےتحت ہونے والے مختلف اجتماعات کےلئے لنگرر رضویہ
کےلئے کوششیں کرنے کی ترغیب دلائی۔( محمّد طلحہ عمیر عطاری اطراف حافظ آباد
کابینہ کارکردگی ذمہ دار)
.jpeg)
محمد حنیف
عطاری ہیڈ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت
اسلامی نے ساہیوال زون کا جدول ہوا جس میں انہوں نے رکن ریجن فیصل آباد محمد سلطان عطاری اور
رکن زون ساہیوال زبیر عطاری سے ملاقات کی ۔
کامونکی میں مختلف مقامات پر نصب اوراقِ مقدسہ کے بکس خالی کرنے کا سلسلہ
.jpeg)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ کے زیر اہتمام
گزشتہ دنوں کامونکی میں مختلف مقامات پر نصب اوراقِ مقدسہ کے بکس خالی کئے گئے۔ذمہ داران نے
جہاں کوششیں کیں وہیں پر اہل محلہ اور دیگر عوام نے بھی اس کارِ خیر میں دعوتِ
اسلامی کے ذمہ داران کے ساتھ بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اہلِ علاقہ نے دعوتِ اسلامی کی
اس کا وش کو خوب سراہا۔
.jpeg)
تکبر کے اسباب اور اس کے علاج پر مشتمل رسالہ
تکَبُّر
اِس رسالے کی
چندخصوصیات:
٭دیدہ زیب ودلکش سرورق(Title)وڈیزائننگ(Designing) ٭عصرحاضرکے
تقاضوں کے پیش نظرجدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے
’’علامات ترقیم ‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭تقریباً
ہرآیت مبارکہ میں ترجمہ ٔکنزالایمان کا التزام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار
رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام
٭فکرِآخرت پرمشتمل اِصلاحی موادکی شمولیت ٭قراٰنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام
منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات،
احادیث ودیگر عبارات کےحوالوں(References) کا خاص اہتمام ٭ایک
ہی نظرمیں رسالے کے عنوانات دیکھنے کیلئے رسالے کے شروع میں فہرست(Index) ٭جن کتب کا حوالہ دیا گیا ہے ان کے مصنفین، مکتبوں اورشہرطباعت کی
’’ماخذومراجع‘‘میں تفصیل ٭پورے رسالے کی
دارالافتاء اَہلِ سنت کے مفتیانِ کرام سے شرعی تفتیش ٭اَغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے
مکمل رسالے کی کئی بار پروف ریڈنگ
166صفحات پر مشتمل یہ رسالہ2009ء سے لیکر
اب تک11 مختلف ایڈیشنز میں تقریبا95 ہزارکی تعداد میں پرنٹ ہو چکا ہے۔
اس رسالے کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ
بھی کی جاسکتی ہے۔
.jpeg)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ کے زیر اہتمام 17 مارچ 2021ء بروز بدھ فیضان مدینہ ملتان
میں مدرس کورس، تجویدوقراءت کورس کے مدرسین و طلباء میں معلم
عمرہ کورس مدنی حلقہ ہوا جس میں عمرہ کی تربیت پر مدنی پھول دئیے گئے۔(رپورٹ: رکن زون عبدالرزاق عطاری)
.jpeg)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ کے زیر اہتمام 17 مارچ 2021ء بروز بدھ ملتان زون میں واقع حاجی کیمپ کا وزٹ کا سلسلہ ہوا ۔ نگران شعبہ الحاج قاری محمد
شوکت عطاری نے اس موقع پر مدنی حلقہ لگایا اور افسران سے ملاقات کی۔
دعوت اسلامی
کے چند شعبہ جات کا تعارف پیش کیا ۔ خاص
طور پر نیو اکاؤنٹنٹ آفیسر محترم سلمان خان صاحب سے تفصیلی ملاقات کی اور حاجی کیمپ میں شعبہ حج و عمرہ کی خدمات پر
کلام کیا۔(رپورٹ: رکن زون عبدالرزاق
عطاری)

میڈیا ڈیپارٹمنٹ
آف دعوت اسلامی کے زیراہتمام 17 مارچ 2021ء بروز بدھ لاہور میں رکن مجلس ، شمالی
زون ذمہ دار محمد بلال عطاری نے 92 نیوز چینل
کے سینئر اینکر پرسن و سینئر صحافی اسد اللہ خان سے ان
کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
.jpeg)
دعوت اسلامی کے شعبہ H.R ڈیپارٹمنٹ
کے تحت17مارچ 2021ء کو مدنی مرکز فیضا ن مدینہ گوجرانوالہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں
یومیہ حاضری ناظمین نے شرکت کی۔
زون ذمہ دار شعبہ H.R ڈیپارٹمنٹ
محمد فیاض عطاری نے اجیروں کی حاضری، تصدیقات،
طبی علاج اور خیر خواہی فنڈ کی درخواست پر فوری رپلائی دینے کی ذہن سازی کی اورEss App کے نظام کو مزید مضبوط
بنانے پر مدنی پھول پیش کئے۔ بعد ازاں محمد فیاض عطاری نے جامعۃ المدینہ اور فیضان
مدینہ کا وزٹ بھی کیا۔ (رپوٹ: ابو
حذیفہ محمد مبین عطاری مدنی، مجلس اجارہ پاکستان)