.jpeg)
دعوت اسلامی کے شعبہ H.R ڈیپارٹمنٹ
کے تحت15مارچ 2021ء کو مدنی مرکز فیضا ن مدینہ شکر گڑھ پنجاب میں مدنی مشورہ ہوا
جس میں یومیہ حاضری ناظمین نے شرکت کی۔
زون ذمہ دار شعبہ H.R ڈیپارٹمنٹ
محمد فیاض عطاری نے اجیروں کی حاضری، تصدیقات،
طبی علاج اور خیر خواہی فنڈ کی درخواست پر فوری رپلائی دینے کی ذہن سازی کی اورEss App کے نظام کو مزید مضبوط
بنانے پر مدنی پھول پیش کئے۔(رپوٹ:
ابو حذیفہ محمد مبین عطاری مدنی، مجلس اجارہ پاکستان)
.jpeg)
دعوت اسلامی کے شعبہ H.R ڈیپارٹمنٹ
کے تحت17مارچ 2021ء کو مدنی مرکز فیضا ن مدینہ تلونڈی بھنڈراں میں مدنی مشورہ ہوا
جس میں یومیہ حاضری ناظمین نے شرکت کی۔
نگران لاہور ریجن شعبہ H.R ڈیپارٹمنٹ
وسیم اصغر عطاری مدنی نے اجیروں کی حاضری، تصدیقات، طبی علاج اور خیر خواہی فنڈ کی
درخواست پر فوری رپلائی دینے کی ذہن سازی کی اورEss App کے نظام کو مزید مضبوط بنانے پر مدنی پھول پیش
کئے۔(رپوٹ: ابو حذیفہ محمد مبین
عطاری مدنی، مجلس اجارہ پاکستان)

دعوت اسلامی کے شعبہ H.R ڈیپارٹمنٹ
کے تحت17مارچ 2021ء کو مدنی مرکز فیضا ن مدینہ وہاڑی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں یومیہ
حاضری ناظمین نے شرکت کی۔
نگران ملتان ریجن شعبہ H.R ڈیپارٹمنٹ
سید فضیل رضا عطاری مدنی نے اجیروں کی حاضری، تصدیقات، طبی علاج اور خیر خواہی فنڈ
کی درخواست پر فوری رپلائی دینے کی ذہن سازی کی اور شعبے کے نظام کو مزید مضبوط
بنانے پر مدنی پھول پیش کئے۔(رپوٹ:
ابو حذیفہ محمد مبین عطاری مدنی، مجلس اجارہ پاکستان)
گوجرانوالہ شرقی کابینہ میں مدنی مشورہ ، ڈویژن اور
علاقائی نگرانوں کی شرکت
.jpeg)
شعبہ رابطہ برائے حکیم دعوت اسلامی کے تحت
گوجرانوالہ شرقی کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران اور علاقائی
نگرانوں نے شرکت کی۔
نگران شعبہ حکیم محمد حسان عطاری نے رمضان
اعتکاف کے حوالے سے گفتگو کی اور 12 دینی کام، زیادہ سے زیادہ رمضان عطیات اور عشر
جمع کرنےکا ذہن دیا۔ مدنی مشورے میں نیو سائٹیز میں مساجد بنانےکا ہدف دیا گیا اور
رواں ماہ 12 مدارس شروع کرنے کا پلان کیا گیا۔ (رپورٹ: حکیم محمد حسان عطاری، نگران شعبہ رابطہ برائے
حکیم)
تلونڈی موسٰی خان میں مدنی مشورہ ، علاقائی نگران، ڈویژن
نگران اور اراکین کابینہ کی شرکت
.jpeg)
شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام
16 مارچ 2021ء کو مدینہ ٹاؤن تلونڈی موسٰی خان میں مدنی مشورہ ہوا جس میں علاقائی
نگران، ڈویژن نگران اور اراکین کابینہ نے شرکت کی۔
نگران کابینہ محمد حسان عطاری اور فنانس آفیسر
محمد ثاقب رضا عطاری نے درود شریف اور شعبان المعظم کے فضائل بیان کئے۔
مدنی مشورے میں 12دینی کام میں عملی طور پر شرکت
کرنےاور 21 مارچ 2021ء سے تین دن مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی گئی، رمضان عطیات کی کارکردگی اور ڈیجیٹل ای رسیدکے نفاذ کا
جائزہ لیا گیا، ڈویژن کی موجودہ مالی کیفیت، عشر جمع کرنے کے مدنی پھولوں پر کلام ہوا، رمضان میں
اعتکاف مقامات اور اعتکاف کروانے والے مبلغین کا جائزہ لیا گیا۔ (رپورٹ: محمد ثاقب رضا عطاری، اکاؤنٹ آفیسر گوجرانوالہ
کابینہ )

شعبہ اوراق مقدسہ دعوت اسلامی کے تحت 16
مارچ2020ء کو رکن زون محمد اکرم عطاری نے شجاع آباد کابینہ کا دورہ کیا جہاں انہوں
ڈویژن ذمہ دار اور مقامی عاشقان رسول سے ملاقات کی۔ رکن زون نے انہیں مقدس تحریرات
اور اوراق مقدسہ کا ادب کرنے اور علاقے
میں نئے باکسز لگانے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ:
شوکت عطاری، ڈویژن ذمہ دار)
شعبہ روحانی علاج دعوت اسلامی کے زیر اہتمام
اورنگی ٹاؤن نمبر 1 علیگڑھ مارکیٹ کی جامع مسجد بلال میں دعائے صحت اجتماع ہوا جس
میں مختلف شعبے سے وابستہ افراد اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی ابوماجد محمد شاہد
عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔ دوران اجتماع صلوۃ التوبہ کے نوافل بھی اداکئے
گئےجبکہ صلوٰۃ و سلام اور دعا کا بھی سلسلہ ہوا۔
اس موقع پر شعبہ روحانی علاج کے تحت اوراد
عطاریہ کے اسٹال بھی لگائے گئے جہاں میں اسلامی بھائیوں کوتعویذات عطاریہ مفت دیئے
گئے اور استخارہ بھی کیا گیا۔

دعوت ِاسلامی کے تحت گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن
کی اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ریجن نگران،اراکین ریجن اور
زون نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ریجن نگران اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کوا ہداف
بنا کر کام کرنےکاذہن دیا اور ماہانہ کارکردگی جدول وقت پر جمع کروانے کی ترغیب
دلاتےہوئے ماہانہ کارکردگی اور رسالہ
کارکردگی سوفٹ وئیر میں اندراج کرنے کےحوالےسے اسلامی بہنوں کی تربیت کی نیز رسالہ کارکردگی، مدنی مذاکرہ کارکردگی
اور محاسبہ کارکردگی وقت پر جمع کروانے اور بڑھانے کا ذہن دیا سالانہ ڈونیشنز
کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے سالانہ ڈونیشنز کی کارکردگی مضبوط بنانے کا ذہن دیااور اہداف دیئے جبکہ شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے اپنے شعبہ کے اپ ڈیٹ مدنی پھول بتائے
جس پراسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں
کااظہارکیا۔
حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد نمبر 9 میں V.I.P ladies Jim میں ون ڈے سیشن کا انعقاد

دعوت ِاسلامی کے شعبہ رابطہ کےتحت گزشتہ دنوں حیدرآباد کے علاقے
لطیف آباد نمبر 9 میں V.I.P ladies
Jim میں ون ڈے سیشن کا انعقاد ہوا جس میں ٹیچرز اور دیگر شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ذمہ دار اسلامی بہن نے A Night journey کےموضوع
پربیان کیا اوردعوتِ اسلامی کےدینی کاموں کےبارے میں
معلومات فراہم کیں اور اسلامی بہنوں کو اجتماع
پاک میں شرکت کی دعوت دی نیز ماہنامہ فیضان
مدینہ اور فیضانِ نماز کتاب کامطالعہ کرنےکاذہن دیا جس پراسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔

اسلامی بہنوں کے شعبہ جامعۃالمدینہ گرلزکےتحت
گزشتہ دنوں جامعہ المدینہ گلزار عطار میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد ہواجس
میں طالبات کےساتھ ساتھ شخصیات و مخیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
اس اجتماع میں ناظمہ اعلی و معلمہ اسلامی بہنوں نے طہارت و نماز کے ضروری مسائل سیکھائے نیزانہوں
نے اپنے فرائض و واجبات (نمازوں،روزوں) کو درست کرنے کاذہن دیتےہوئے روزانہ نیک
اعمال رسالےکےذریعہ اپنےاعمال کامحاسبہ کرنے کی ترغیب دلائی جس پراسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔
.jpeg)
دعوتِ اسلامی
کے شعبہ حج و عمرہ کے زیر اہتمام 15 مارچ
2021ء بروز پیر بہاولپور میں 3 مقامات (مدنی مرکز فیضان
مدینہ اور مرکزی جامعہ المدینہ اور جامع مسجد غوثیہ میں) عمرہ تربیت کے مدنی حلقے
ہوئے جن میں علماء کرام ، طلباء ، اراکین
کابینہ و مقامی ٹوئر آپریٹر اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
نگران شعبہ
الحاج قاری محمد شوکت عطاری نے احرام
باندھنے کا طریقہ بیان کرتے ہوئے مختلف شرعی احتیاطیں بیان کیں۔ عمرہ کرنے کا آسان
طریقہ بیان کیا۔ (رپورٹ: رکن زون عبدالرزاق عطاری)

اسلامی بہنوں کے شعبہ علاقائی دورہ برائےنیکی کی دعوت کےتحت گزشتہ دنوں حیدرآباد دار السنہ للبنات میں تربیتی سیشن کاانعقاد ہواجس میں ریجن نگران
اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کومحفل نعت ،دینی حلقہ، علاقائی دورہ برائے
نیکی کی دعوت کے بارے میں نکات بتائےاور رہائشی کورس میں آنے والی اسلامی بہنوں کو
دینی کاموں کی ذمہ داریاں لینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی نیک نیتیں
پیش کیں ۔