علاقائی دورہ  برائےنیکی کی دعوت کےتحت حیدرآباد ریجن میں مدنی مشورےکاانعقاد 

Thu, 18 Mar , 2021
3 years ago

اسلامی بہنوں کے شعبہ علاقائی دورہ برائےنیکی کی دعوت کےتحت گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن میں مدنی مشورےکاانعقاد ہواجس میں نگران زون اور دیگرذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

حیدرآباد ریجن کی علاقائی دورہ ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کوعلاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت دینےکے حوالےسے نکات بتاتے ہوئے اسلامی بہنوں کواہداف دیئےاور دینی کام احسن انداز میں کرنےکاذہن دیا جس پراسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ جامعۃ المدینہ گرلزکےتحت گزشتہ دنوں پاکستان حیدرآباد ریجن میر پور خاص میں دورہ حدیث کی طالبات کےدرمیان تربیتی سیشن کاانعقاد ہواجس میں دورہ حدیث کی طالبات کو زون نگران اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کےشعبہ جات کاتعارف پیش کرتے ہوئے دینی کاموں کے چند نکات احسن انداز میں نبھانے کی ترغیب دلائی نیز دعوت اسلامی کے شعبہ جات آن لائن اکیڈمی ،جامعۃ المدینہ گرلز، فیضان ِ قرآن وسنت کورس فیضان تجوید کورس میں تدریس کرنے کاذہن دیا جس پراسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ کے زیر اہتمام 16 مارچ 2021ء بروز منگل فیضان مدینہ خان پور میں خان پور زون اور رحیم یار خان زون کا مدنی مشورہ میں ہوا ۔ اس موقع پر ذمہ داران کی معلم عمرہ تربیت کا سلسلہ ہوا جس میں ریجن ملتان کے شعبہ حج و عمرہ ذمہ دار اور زون ذمہ داران کے ساتھ ساتھ نگران شعبہ حج و عمرہ نے شرکت کی۔

نگران شعبہ الحاج قاری محمد شوکت عطاری نے احرام باندھنے کا طریقہ بیان کرتے ہوئے مختلف شرعی احتیاطیں بیان کیں۔ عمرہ کرنے کا آسان طریقہ بیان کیا۔ اس موقع پر شعبہ کے دینی کاموں کے اہداف بھی طے ہوئے۔(رپورٹ: رکن زون عبدالرزاق عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں  حیدرآباد ریجن میر پور خاص زون میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں ڈویژن نگران ، ڈویژن مشاورت ،علاقہ ذمہ دار اور علاقہ مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کےدینی کاموں میں بہتری کےحوالےسےنکات فراہم کئےاوردینی کاموں کےاہداف دئیےنیزاصلاح اعمال ذمہ داراسلامی بہن نے کارکردگی جدول وقت پر جمع کرنےکاذہن دیااوررمضان ڈونیشن کے اہداف دیئے جس پرذمہ داراسلامی نے اپنے اہداف پورے کرنے کی اچھی نیتیں پیش کیں۔


شیخ طریقت، امیراہل سنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی جانب سے عطاکردہ

ہفتہ وار رسالہ

درود شریف کی برکتیں

اِس رسالے کی چندخصوصیات:

٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق (Title) وڈیزائننگ (Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیشِ نظرجدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کےلئے ’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭اُردو، عربی اور فارسی عبارتوں کو مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭بعض جگہ عربی عبارات مع ترجمہ کی شمولیت ٭آیات کے ترجمہ میں کنزالایمان کی شمولیت ٭حسب ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا اہتمام ٭قرآنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات، فقہی جزئیات کےحوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭ اغلاط کوکم سے کم کرنے کےلئے پورے رسالے کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ۔

16صفحات پر مشتمل یہ رسالہ 2021ءمیں اردو زبان کے1st ایڈیشن میں80ہزار کی تعداد میں پرنٹ ہو چکا ہے۔

مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے13روپے ہدیۃ پر حاصل کیجئے اوردوسرو ں کو بھی ترغیب دلائیے۔

اس رسالے کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں  حیدرآباد ریجن کے کابینہ میں مدنی مشورےکا انعقاد ہواجس میں حیدرآباد کابینہ نگران ،کابینہ مشاورت،ڈویژن اور ڈویژن مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کےدینی کاموں میں بہتری کےحوالےسےنکات فراہم کئےاوردینی کاموں کےاہداف دیتے ہوئے تقسیم کاری کے فوائد بتائے اور ڈونیشن میں اضافہ کے لئے مدنی پھول دئیے جس پراسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ کے زیر اہتمام  16 مارچ 2021ء بروز منگل کراچی ساؤتھ سینٹرل زون، رنچھوڑ لائن کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن کابینہ اور دیگر اسلامی بھایوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار آصف عطاری نے اوراق محفوظ کرنے کے لئے اسٹور باکسز زیادہ سے زیادہ لگانے کی ترغیب دلائی۔ اوراق مقدسہ کے کام کو مزید بڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے۔(رپورٹ: محمد علی عطاری زون ذمہ دار ساؤتھ سنٹرل زون)


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 15 مارچ 2021ء کو نارتھ امریکہ ریجن نگران  اسلامی بہن کا کینیڈا اور امریکہ کی تمام ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت کینیڈا نگران اسلام بہن کے ساتھ مدنی مشورہ کیا ۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اوردینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے مدرستہ المدینہ، ڈیلی کلاسزاور گھر درس کی عادت ڈالنے کے لئے روزانہ علم دین کا حلقہ لگانے کا ذہن دیا۔ 


دعوت اسلامی کے زیرِاہتمام فروری 2021ء میں یورپین یونین ریجن کے ملک بیلجیم (Belgium) ، ڈنمارک( Denmark) ، سویڈن ( Sweden)، اٹلی( Itlay )اور ہالینڈ( Holland) میں بذریعہ اسکائپ ڈیلی کلاسز کا انعقاد کیا گیا۔ تفسیر ڈیلی کلاسز میں تقریبا 174 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ان ڈیلی کلاسز میں اسلامی بہنوں کو روزانہ قراٰنِ پاک کی تلاوت ، تر جمہ کنزالعرفان و تفسیر صراط الجنان سننے کی سعادت حاصل ہوتی ہے جبکہ فقہ ڈیلی کلاسز میں تقریبا 87 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ تعلیم کےتحت گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن سکھر کابینہ میں شخصیات اجتماع منعقد کیا گیا جس میں ٹیچرز مخیر اہل ثروت اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغۂ دعوت اسلامی بہن نےجنت کی نعمتوں کے موضوع پر بیان کیا اورشرکاکو دعوت ِاسلامی میں اپنے ڈونیشن جمع کروانے کی ترغیب دلائی نیز ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کا ذہن دیا جس پراسلامی بہنوں نےہاتھوں ہاتھ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام  16 مارچ 2021ء کو یوکے کے لنکشائر(Lancashire) کابینہ میں اصلاحِ اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ اصلاح اعمال ذمہ داراسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ذمہ داراسلامی بہنوں کو اصلاح اعمال اجتماعات کا ہدف دیا، مدنی مذاکرہ دیکھنے/سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد میں مزید اضافہ کرنے کا ذہن دیا اس کے ساتھ ساتھ نیک اعمال کی اپلکیشن کو عام کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں  حیدرآباد ریجن لاڑکانہ زون میں مدنی مشورےکا انعقاد ہواجس میں لاڑکانہ کابینہ نگران ,سیون شریف کابینہ نگران،لاڑکانہ ڈویژن، علاقہ، ذیلی حلقہ ،مجلس مالیات ، مکتبۃ المدینہ،اصلاح اعمال زون سطح ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کےدینی کاموں میں بہتری کےحوالےسےنکات فراہم کئےاور لاڑکانہ علاقہ سطح پر تقرریاں مکمل کرتےہوئےاسلامی بہنوں کواہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔