
اسلامی بہنوں کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت گزشتہ دنوں موسی
لین کے ایک سلائی سینٹر میں فیضان ِزکوةکورس کاانعقادہوا
جس میں کابینہ سطح کی ذمہ دار شعبہ رابطہ
و علاقائی دورہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ذمہ دار اسلامی بہن نے زکوة کی تعریف، مصارفِ
زکوة و شرعی فقیر کی معلومات کے ساتھ زکوة کے اہم مسائل بیان کئے اور اسلامی بہنوں
کو مزید کورسز کا تعارف کروایا جس پر انہوں نے کورسز میں شرکت کرنے اپنے اور اپنے
اہل خانہ کے عطیات دعوت اسلامی کو دینے مدنی مذاکرہ سننے کی اچھی نیتوں کااظہار کیا
۔

دعوت ِاسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت
گزشتہ دنوں لانڈھی کابینہ اور ملیر کابینہ
میں مدنی مشورے کاانعقاد ہواجن میں ڈویژن سطح ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی۔
مبلغاتِ
دعوتِ اسلامی نے اسلامی بہنوں کو شخصیت
کے درمیان کورسز کروانے کا جدول سمجھایا
مزید شعبہ کو بہتر بنانے اور اسکی اہمیت کو اجاگر کر نے کے اہم پوائنٹ بتائے اور ماہنامہ
فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے کا ذہن دیاجس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نےاپنی نیک
نیتوں کااظہارکیا۔

اسلامی بہنوں کے شعبے شب و روز کےتحت گزشتہ دنوں کوئٹہ زون کی قلات کابینہ اور خاران کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جن میں 70
اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
شب و
روز ذمہ دار اسلامی بہنوں نےسنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کوآن لائن قراٰن پاک پڑھنے اور اس کا درجہ لگانے کی ترغیب
دلائی نیز اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار
اجتماع میں شرکت کرنے ،ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے ،ہفتہ وار رسالہ کامطالعہ
کرنے،آن لائن مدرسۃالمدینہ بالغات پڑھنے اور مدنی چینل دیکھنے کاذہن دیا جس پر
اسلامی بہنوں نے اپنی نیک نیتوں کااظہار کیا۔

اسلامی بہنوں کے شعبے ڈونیشن بکس کے زیر اہتمام گزشتہ
دنوں کراچی کے علاقے کھارادر میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں ڈونیشن بکس کی
ذیلی تا ڈویژن سطح تک کی 32 ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
شعبہ ڈونیشن بکس کی زون سطح ذمہ دار اسلامی بہن
نے ذمہ داراسلامی کی دینی کاموں کےحوالےسے تربیت کی اور ڈونیشن بکس کارکردگی بہتر بنانےکےنکات بھی فراہم کئےجس پراسلامی بہنوں نےاپنی اچھی
اچھی نیتوں کااظہار کیا۔

اسلامی بہنوں کے شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام گزشتہ
دنوں اورنگی اور صدر کابینات میں غسل میت تربیتی
اجتماع کاانعقادہوا جس میں 39 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ڈویژن و
کابینہ شعبہ مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے میت
کو غسل دینے کفن بچھانے اور پہنانے کا طریقہ سیکھایا اوراسلامی بہنوں کو اسراف و
مستعمل پانی کے اہم مسائل سمجھائے نیز
کتاب تجہیز و تکفین کا مطالعہ کرنے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی نیک نیتوں کااظہار کیا اور کچھ اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ
دینے کے لیے اپنا نام پیش کیا۔

اسلامی بہنوں کے شعبہ ڈونیشن بکس کے زیراہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن اطراف نمل کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں اطراف نمل
کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
میانوالی زون کی شعبہ ڈونیشن بکس رکن زون اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو شعبہ کے مدنی پھول
سمجھائےاور ڈویژن سطح پر تقرری مکمل کرنے ماہانہ کارکردگی فارم فل کرنے کا طریقہ بتایا نیز اسلامی بہنوں کو ڈونیشن مزید بڑھانے کے
حوالے سے نکات فراہم کئے ۔

اسلامی بہنوں کے شعبہ
دارالسنہ للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد
ریجن اطراف نمل کابینہ میں مدنی
مشورےکاانعقادہواجس میں میانوالی
زون اطراف نمل کابینہ کی ذمہ داراسلامی
بہنوں نےشرکت ۔
رکن زون ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کودارالسنہ
کے تحت ہونے والے آن لائن اسلامی زندگی کورس میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے کورس میں داخلہ لینے اور
دوسری اسلامی بہنوں کو ترغیب دلانے کی نیتیں پیش کیں ۔
شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام کراچی میں آن لائن مدنی مشورےکاانعقاد

اسلامی بہنوں کا شعبہ
فنانس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں
کراچی میں آن لائن مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں فنانس
ڈیپارٹمنٹ کی مشاورت ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت
کی۔
شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کی ریجن سطح ذمہ دار اسلامی
بہن نے ذمہ داراسلامی بہنوں کو ای رسید کے
حوالے سے مدنی پھول دیتے ہوئے ان ڈپازٹ اماؤنٹ کو کلیئر کرنے اور ای رسید یوزرز بڑ
ھانے کا ذہن دیا اور اس کام کو اچھے انداز
سے کرنے اور ٹیسٹ رزلٹ مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ ڈویژن سطح تک کے ٹیسٹ لینے کی ترغیب
دلائی، نیز ڈونیشن بکس کے حوالے سے مدنی
پھول دئیے جس پراسلامی بہنوں نےاپنی نیک نیتوں کااظہارکیا۔

اسلامی بہنوں کے شعبے
شارٹ کورسز کے تحت کلفٹن کابینہ کے علاقے کالا پل میں میں
اجتماع کاانعقاد ہوا جس میں شعبہ شارٹ کورسز کالاپل کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔
شارٹ کورسز کی کابینہ مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہن نےرمضان میں زیادہ نیکیاں
کرنے ڈونیشن جمع کرنے کروانے کاذہن دیتےہوئے اہداف دیئے نیز زیادہ مقامات پر تلاوت
کورس کروانے کےا ہداف دیتے ہوئے رمضان کورس
کروانےکےنکات بیان کئے جس پرذمہ داراسلامی بہنوں نےاپنی نیتوں کااظہار کیا۔

اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاح ِاعمال کے تحت گزشتہ
دنوں کراچی کےعلاقے رنچھوڑ لائن کابینہ میں اجتماع کاانعقادہواجس میں کم و بیش 15 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
ڈویژن
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے نیت
اور نیک اعمال کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے نیک اعمال کے متعلق نکات بیان
کئےاوراسلامی بہنوں کواجتماع پاک میں شرکت کرنےکاذہن دیا اور نیک اعمال کا رسالہ
پر کرنے اور جمع کروانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی نیتوں
کااظہارکیا۔
گلشنِ رضا بورے والا اور سٹلائٹ ٹاؤن بورے والا
داتا فلور مِل شخصیت کے گھر محفل نعت

دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت گزشتہ دنوں گلشنِ رضا بورے
والا اور سیٹلائٹ ٹاؤن بورے والا داتا فلور مِل کے آنر کی والدہ کے رسمِ چہلم کے
سلسلے میں محفلِ نعت منعقدہوئی جس میں شعبہ تعلیم ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے نبی
پاکﷺ کی امت سے محبت کےموضوع پر بیان
کیا اور زکوة و صدقات کی اہمیت پر بیان کرتے ہوئے وقت پر زکوة دینے کاذہن دیا جبکہ
ماہِ شعبان میں کثرت سے درود پڑھنے کے ساتھ ماہِ شعبان کےروزہ رکھنے
اور مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی جس
پر اسلامی بہنوں نےاپنی نیک نیتوں کااظہارکیا۔
گوجرانوالہ زون ، نارووال زون
اور ہزارہ زون میں بذریعہ اسکائپ مدنی مشورےکاانعقاد

دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں گوجرانوالہ زون ، نارووال زون اور ہزارہ زون میں بذریعہ اسکائپ مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں گوجرانوالہ، نارووال اور ہزارہ زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت
کی ۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نےاسلامی بہنوں کو نئی ڈویژن اور کابینہ پر کابینہ و ڈویژن نگران کا تقرر کرنے ، نئی
ڈویژن میں دینی کام کا آغاز کرنے اور
سالانہ ڈونیشن کے اہداف دیئےجس پر اسلامی بہنوں نےاپنی نیک نیتوں کااظہارکیا ۔