دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان ِ مرشد کے تحت گزشتہ دنوں پاکستا ن کے شہر راولپنڈی میں بذریعہ اسکائپ مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں پاک سطح فیضان ِ مرشد ذمہ دار ، پاک سطح فیضانِ مرشد دفتر ذمہ دار اور ریجن سطح فیضان ِ مرشد نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے شعبہ فیضان ِ مرشد کے دینی کاموں کےحوالےسےمدنی پھول فراہم کئےاور ذمہ داراسلامی بہنوں کو سالانہ ڈونیشن کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ اپنےاہداف پیش کئے ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مارچ 2021 ءکے تیسرے ہفتے میں ہالینڈ میں سنتوں  بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں روٹرڈیم (Rotterdam) اور دين ہاگ (Den Haag) کی تقریبا 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے مقامی زبان ڈچ (Dutch) میں سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو ماہ شعبان میں زیادہ سے زیادہ عبادات کرنے اور نفل روزے رکھنے کا ذہن دیانیز مدنی چینل دیکھنے اور دیگر دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ 


شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف دینی کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا چنانچہ یورپین یونین ریجن میں مختلف دینی کاموں کی تحریک کی کارکردگی درجِ ذیل ہے:

51 اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

99 اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

176 اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔

323 اسلامی بہنوں نے 313 مرتبہ درودپاک روزانہ پڑھے۔

145 اسلامی بہنوں نے 1200 مرتبہ درودپاک روزانہ پڑھے۔

258 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا


نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت گزشتہ   ہفتے یوکےمیں ہونے والے اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:

349اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

459اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

573اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔

1ہزار779 اسلامی بہنوں نے 313 درودپاک روزانہ پڑھے۔

774 اسلامی بہنوں نے 1200 درودپاک روزانہ پڑھے۔

620 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہلِ سنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ”درود شریف کی برکتیں“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں یوکے کے مانچسٹر ریجن سے 4ہزار276 ، لندن ریجن سے 1 ہزار 989، بریڈ فورڈ ریجن سے 4 ہزار 495، برمنگھم ریجن سے 7 ہزار231، آئرلینڈ سے 104 اور اسکاٹ لینڈ ریجن سے 421 اسلامی بہنوں نے پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی، مجموعی طور پر تقریبًا18ہزار516 رسالہ ”درود شریف کی برکتیں“ پڑھنے /سننے کی سعادت حاصل کی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام  26 مارچ 2021 ء کو اسکاٹ لینڈ کے علاقے ایڈنبرا( Edinburgh )میں بذریعہ اسکائپ اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبًا 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو 63 نیک اعمال رسالے کے بارے میں بریف کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور نیک اعمال کرنے کا ذہن دیا۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں اسکاٹ لینڈ ریجن گلاسگو (Glasgow)کابینہ میں ”شبِ برات کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 42 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو شعبان اور شب قدر کی فضائل بیان کئے نیز شب برات نیکیوں میں گزارنے اور گناہوں سے توبہ کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی  کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکےبرمنگھم ریجن ایسٹ مڈلینڈز کابینہ کے شہر پیٹر برو (Peterborough) میں ”شبِ برات کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 86 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو شعبان اور شب قدر کی فضائل بیان کئے نیز شب برات نیکیوں میں گزارنے اور گناہوں سے توبہ کرنے کا ذہن دیا۔ 


گزشتہ ہفتے دعوت اسلامی کے زیراہتمام یوکے برمنگھم ریجن  ویسٹ مڈلینڈز(West Midlands) کابینہ میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 284 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”ظلم کا انجام“ موضوع پر سنتوں بھرےبیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہتے ہوئے علم دین سیکھنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں یوکے برمنگھم ریجن کے علاقے سینٹرل برمنگھم(Central Birmingham) میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش58 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  لندن ریجن کے علاقے والتھم سٹو (Walthamstow )میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 20اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کا طریقہ بتایا ،کفن کاٹنے، بچھانے نیز مستعمل پانی کے مسائل بتاتے ہوئے پانی کے اسراف سے بچنے کا ذہن دیا ۔اسلامی بہنوں کو شعبہ کفن دفن کے دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب بھی دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں سینٹرل اینڈ ساؤتھ امریکہ  کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن نگران اور کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ہفتہ وار اجتماع ، ہفتہ وار مدنی مذاکرہ اور ہفتہ وار رسالہ کی تعداد میں اضافہ کرنے کا ہدف دیا نیز مدرسۃالمدینہ بالغات مقامی زبان میں لگانے کی ترغیب دلائی اور ڈونیشن جمع کرنے کے حوالے سے کلام کیا۔