پاکستان بھر
کے دار السنہ للبنات میں ہونے والے کورسز
کی اسلامی بہنوں کے درمیان بذریعہ لنک سنتوں بھرے بیان کا سلسلہ

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ دارالسنہ للبنات کے
زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں پاکستان بھر کے دار السنہ للبنات میں ہونے والے کورسز کی اسلامی بہنوں کے درمیان بذریعہ لنک سنتوں
بھرے بیان کا سلسلہ ہوا۔
عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے” والدین
کے حقوق “ کے موضوع پر سنتوں بھرا
بیان کیا اور کورسز میں شریک اسلامی بہنوں کو والدین کی اطاعت، فرمانبرداری اور
خدمت سے متعلق مدنی پھول دیئے نیز والدین
کے انتقال ہونے پر ان کا فدیہ و ایصال ثواب کا ذہن دیا۔
اڈیالہ روڈ میں قائم دارالسنہ للبنات میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے شعبہ دارالسنہ للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں اڈیالہ روڈ میں قائم دارالسنہ للبنات میں ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں پنڈی اسلام آباد زون نگران ، کابینہ نگران
اور دارالسنہ ذمہ دار زون سطح نے شرکت کی۔
مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی
نیز دارالسنہ کے نظام کو مضبوط بنانے کے لئے تربیت یافتہ اسٹاف رکھنے اور ایڈمیشنز
کی تعداد کو بڑھانے کے حوالے سے ذمہ داراسلامی بہنوں کو ترغیب دلائی گئی ۔
.jpeg)
27مارچ 2021ء کو دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کی اسلامی بہنوں
کا رکن شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا ۔
مدنی مشورے میں تقرری کے حوالے سے گفتگو ہوئی اور محارم کو مدنی قافلوں میں
سفر کروانے کا ذہن دیا گیا۔

دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد
مدینہ ٹاؤن میں تاجروں کا مدنی حلقہ ہوا جس میں ٹوبہ، گوجرہ، کمالیہ، پیرمحل اور
اطراف کے تاجروں سمیت نگران ٹوبہ زون اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔
نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے
شعبان المعظم کے فضائل و برکات پر بیان فرمایااور اس مال مبارک میں نفلی روزے
رکھنے کا ذہن دیا۔اس موقع پرحاجی شاہد عطاری نے دعوت اسلامی کے دنیا بھر میں بڑھتے
ہوئے دینی کاموں کو بیان کیا اور شرکا کومالی تعاون کرنے کی ترغیب دلائی جس پر
مختلف شہروں سے آنے والے تاجروں نے اپنی اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
27مارچ کی شب عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں
ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا سلسلہ
.jpg)
27مارچ 2021ء کی شب عالمی مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ کراچی میں ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوا جس میں بانیِ دعوتِ اسلامی
حضرت علامہ مولانا محمدالیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقانِ رسول
کو علم و حکمت سے بھرپور مدنی پھول عطا فرمائے۔ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی
میں سینکڑوں جبکہ بیشتر مقامات پر ہزاروں عاشقانِ رسول نے جمع ہوکر اس مدنی مذاکرے
میں شرکت کی سعادت حاصل کی۔
امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ”تکبر“
کے حوالے سے مدنی پھول دیتے ہوئے فرمایا کہ اپنے آپ کو دوسروں سے بَڑھیا (اعلیٰ) اور دوسروں کواپنے آپ سے گھٹیا جانناتکبرہے ،یہ بہت پایا جاتاہے ،بہت
خطرہ ہوتاہے کہ استاذشاگردکے بارے میں تکبرمیں مبتلاہوجائے وغیرہ، تکبر،علم،نسب
،عہدےاورطاقت وغیرہ سے پیداہوتاہے ، بندہ اللہ
پاک کی بے نیازی سے ڈرے، ذہن بنائے کہ اللہ
پاک سب سے بڑاہے،غنی ہے ،بے نیازہے ،بڑائی اللہ
کے لائق ہے ،رب کائنات تکبرکرنے والوں کو پسندنہیں فرماتا ،یہ ذہن بھی بنائے کہ
دوسرا مجھ سے تقویٰ میں اچھاہے تو تکبرسے بچت ہوگی ۔
سوال : شبِ براءَت کو اتنی اہمیت کیوں
دی جاتی ہے ؟
جواب: شبِ براءَت کا معنی ہے چھٹکارا (نجات)پانے کی رات ،یہ شعبان کی 15ویں رات ہے ، حدیثوں میں اس کی اہمیت بیان کی گئی ہے ،نبیِ
پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم اس
رات قبرستان تشریف لے گئے تھے ،یہ توبہ کرکے گُناہوں سے چُھٹکارا(نجات)پانے کی رات
ہے،اس رات عذابِ قبر،جہنم ،بیماری وغیرہ
سے نجات کی دعاکرے ،رات میں عبادت کرے ،اگلے دن روزہ رکھے ،یہ رات قبولیت والی
راتوں میں سے ایک ہے،البتہ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے
فرمایا:6 آدمیوں کی اس رات بھی بخشش نہیں ہوگی:(1)شراب کا
عادی (2)ماں باپ کا نافرمان (3)زِناکا عادی (4)قطعِ تعلق
کرنے والا (5)تصویربنانے والااور (6)چغل خور(فضائل الاوقات، 1/130، حدیث 27)
سوال: شبِ براءت میں رسمی معافی مانگنے سے کیامعافی
ہوجائے گی؟
جواب: نہیں ،بلکہ دل سے معافی مانگنی
ہوگی، البتہ اس موقع پرمیسج(Message) یا واٹس ایپ(Whatsapp) پرمعافی مانگی جاتی ہے ، مَیں
اس کی بھی پذیرائی کرتاہوں کہ کسی طرح لوگوں کا معافی مانگنے کا ذہن تو بنا ،بہرحال صرف میسج/واٹس ایپ کرنے سےمعافی ہوجائے ایسانہیں ہے ۔
سوال: کیاکولڈڈرنک اور فاسٹ فوڈ استعمال کرنے سے بچناچاہئے ؟
جواب: جی ہاں! کولڈ ڈرنک
اورفاسٹ فوڈ صحت کو نقصان دیتے ہیں ،اس میں طرح طرح کی چکناہٹ اورکیمیکل ڈالے
جاتے ہیں ،یہ کھانے سے کولیسٹرول،شوگروغیرہ طرح طرح کی بیماریاں پیداہوتی ہیں ،کہاجاتاہے کہ ایک
بوتل میں 7چمچ سفیدشوگر(چینی) ہوتی ہے،اس لیے گھرکی نارمل غذاکھانی چاہئے ۔کھانابھی
کم کھائیں ،ماہِ رمضان میں کہتے ہیں ہم کم کھارہے ہیں ،جبکہ عام معمول سےزیادہ کھا
رہے ہوتے ہیں ۔احتیاطیں کریں گے تو صحت مندرہیں گے ، پہاڑی نمک(Pink
Salt) استعمال کریں،صحت اچھی ہوگی تو عبادت کرسکیں گے ۔
سوال : اچھا سوال کس طرح کیا
جائے ؟
جواب: سوال معلومات کی چابی ہے ،اس لیے سوال اچھے
اندازمیں ہونا چاہئے،بعض معاملات میں زیادہ سوالات کرنا منع ہے ،مجھے فقہی سوالات(مثلاً نماز،روزے
وغیر ہ سے متعلق )بہت اچھے لگتے ہیں،میری زندگی کا ایک حصہ فقہی سوالات کے جوابات لینے(یعنی علمِ دین کے
حصول)میں
گزراہے۔
سوال: بچے
بہت سوال کرتےہیں تو کیا کریں ؟
جواب: سوالات کےجوابات دینے چاہئیں ،بچوں کو جھاڑیں
نہیں ،ڈانٹیں نہیں ،غلط جواب نہ دیں ،بعض سوالات کا جواب دینا ان کی عمرکے
مطابق مناسب نہیں ہوتا ،ایسی صورت میں ان کے ذہن کو کسی اورطرف پھیر دیں ۔
سوال: اِس ہفتے کارِسالہ” قبرکی پہلی رات “ پڑھنے یاسُننے والوں
کو امیرِاہلِ ِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے کیا دُعا دی ؟
جواب: یارَبَّ المصطفٰی! جو کوئی 36صفحات کا رسالہ” قبرکی
پہلی رات “ پڑھ یا سُن لے،نورِمصطفی(صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم )کے
صدقےاُس کی قبرروشن فرما ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ
الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

دعوتِ اسلامی کےتحت
گزشتہ دنوں سری لنکا کی کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں سری لنکا کی ذمہ
داراسلامی بہنوں نےشرکت کی۔
ہجویری ریجن نگران اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو دینی
کام بڑھانے کےحوالےسےنکات فراہم کئے نیزاسلامی بہنوں کو تقرر ی کرنے کےاہداف
دیئےجس اسلامی بہنوں نےاپنی نیک نیتوں کااظہارکیا۔
.jpg)
دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شوبز کے زیر
اہتمام 28 مارچ 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی حلقہ ہوا
جس میں Tiktoker نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری
نے شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں دینی کاموں میں شرکت کرنے،اپنے عزیز و اقارب کو بھی نیکی کی دعوت دینے اور نمازوں کی
پابندی کرنے کی ترغیب دلائی۔
مدنی حلقے کے اختتام پر ان شوبز سے وابستہ افراد
کو مکتبۃ المدینہ کی کتاب ”فیضان رمضان“ تحفے میں دی گئی۔

شیخِ
طریقت امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ
نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے
عظیم جذبے کے تحت یومِ قفل مدینہ و ایام ِقفل مدینہ کی مدنی تحریک کا آغاز فرمایا
اسلامی
بہنوں کے شعبہ اصلاحِ اعمال کی انگریزی ماہ مارچ 2021ء کی پہلی پیر شریف کی ملک
بھر کی کارکردگی درج ذیل ہیں :۔
فیصل
آباد ریجن یومِ قفلِ مدینہ و ایام ِقفل
مدینہ
رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 1302
یوم ِقفل
مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:
786
ایام ِقفلِ مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 434
حیدر آباد ریجن یومِ قفل مدینہ و ا یام قفل مدینہ
رسالہ
خاموش شہزادہ کا مطالعہ کرنے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد: 2228
یوم ِقفل مدینہ
منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 1961
ایام قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 342
ریجن اسلام آباد یوم قفل
مدینہ و ا یام قفل مدینہ
رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 869
یوم قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 267
ایام
قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد: 324
کراچی
ریجن یوم قفل
مدینہ و ا یام قفل مدینہ
رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 4119
یوم قفل
مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد: 2438
ایام قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 741
ریجن لاہور یوم ِقفلِ مدینہ و ا یام ِقفلِ مدینہ
رسالہ
خاموش شہزادہ کا مطالعہ کرنے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد: 2824
یومِ قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 2090
ایام ِقفل
مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:
733
ملتان
ریجن یوم قفل مدینہ و ا یام قفل مدینہ
رسالہ
خاموش شہزادہ کا مطالعہ کرنے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد: 1641
یوم قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 869
ایام
قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد: 300
شعبہ
دارالمدینہ یوم قفل مدینہ و ا یام قفل مدینہ
رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 356
یوم ِقفل
مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد: 547
ایام قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 568
شعبہ جامعۃ المدینہ گرلزیوم ِقفل مدینہ و ا یامِ قفل ِمدینہ
رسالہ
خاموش شہزادہ کا مطالعہ کرنے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد: 11907
یوم قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 10089
ایام
قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد: 3903

اسلامی بہنوں کےشعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں کراچی
ریجن میں ون ڈے سیشن کا انعقاد ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اور دیگر شخصیات اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے role of women کے موضوع پر بیان کیا عالمی سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے عورتوں کے معاشرے میں
کردار کے حوالے سے تربیت کی اور مزید ہر رشتے کو نرم مزاجی سے نبھانے کا ذہن دیا جس
پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتیں پیش
کی۔

دعوتِ اسلامی کےزیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی
کے علاقے اورنگی کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں کابینہ تا علاقہ 25
ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے تربیتی بیان کیا اور دینی کاموں کی اہمیت کے حوالے سے ذمہ داراسلامی
بہنوں کونکات بتائے مزید مل جل کر دینی کام کرنے کا ذہن دیا جس پراسلامی بہنوں
نےاپنی نیک نیتوں کااظہارکیا۔

اسلامی بہنوں کے شعبہ
رابطہ برائے شخصیات کے تحت گزشتہ دنوں صدر اور کلفٹن کابینہ میں شخصیات اجتماع
کانعقاد ہوا جس میں وکیل،ہیلتھ ورکرز، اہل ثروت سمیت کم و بیش 37 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مجلس
رابطہ ذمہ دار کابینہ سطح اسلامی بہن نے نیکی
دعوت کی اہمیت اور فرض علوم سیکھنے کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا ساتھ ہی
راہ ِخدا عزوجل میں خرچ کرنے کے دینی و دنیاوی فوائد بتائے جس
پر اسلامی بہنوں نے مختلف اچھی اچھی نیتوں
کے ساتھ اپنےڈونیشن دعوت ِاسلامی کو دینے
کی نیک نیتوں کاظہار کیا۔

اسلامی بہنوں کےشعبہ رابطہ
برائے شخصیات کے زیر اہتمام 22 فروری سے 3 مارچ تک آن لائن نماز کورس کا انعقاد ہوا جس میں کم
و بیش 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسلامی بہنوں کو نماز کی
شرائط ،فرائض و واجبات کے ساتھ ساتھ نماز توڑنے والی چیزوں کے بارے میں معلومات
فراہم کیں اورنماز کےفضائل بتاتےہوئےوقت
پر نماز ادا کرنےکاذہن دیا اس کورس کے بعد اسلامی بہنوں نے اپنی نماز درست طریقے
سے ادا کرنے ، تجوید کے ساتھ قراٰن پاک پڑھنے اور اسی طرح کے مزید کورسز کرنے کی
نیتوں کااظہار کیا۔