26 جولائی 2025ء کو بنگلہ دیش میں موجود جامعۃالمدینہ ، مدرسۃالمدینہ و دارالمدینہ  (گرلز)کی ذمہ داران اور بنگلہ دیش کی ملک و سب کاؤنٹننٹ نگران اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس کا مقصد بنگلہ دیش میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کا فالو اپ لینا اور اُن میں مزید بہتری لانا تھا۔

دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ اسلامی بہنوں سے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا اور دینی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے بنگلہ دیش میں موجود دعوتِ اسلامی کی عمارتوں میں مدرسۃالمدینہ و جامعۃالمدینہ گرلز قائم کرنے کے حوالے سے مشاورت کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


لوگوں کو غسلِ میت کے مسائل سکھانے کے لئے 12 اگست 2025ء کوکراچی کے علاقے  ناظم آباد ٹاؤن کی جامع مسجد فیضانِ مکہ اور جامع مسجد حنفیہ میں سیکھنے سکھانے کے حلقے لگائے گئے جن میں امام صاحب، نمازی حضرات اور ذمہ داران شریک ہوئے۔

شرکا کو غسلِ میت کی اہمیت و فضیلت بتاتے ہوئے ڈسٹرکٹ ذمہ دار عزیر عطاری نے میت کو غسل دینے اور کفن کاٹنے / پہنانے کا طریقہ بتایا نیز مسلم فیونرل ایپلیکیشن کا تعارف بھی کروایا۔اس موقع پر شعبے کے ٹاؤن ذمہ دار نعیم عطاری اور یوسی نگران سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائی موجود تھے۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 

13 اگست 2025ء کو بہاولپور میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں نگرانِ ڈویژن مشاورت ڈاکٹر حافظ عبدالرؤف عطاری نے شعبہ مدنی کورسز کے حوالے سے مدنی مشورہ لیا جس میں انہوں نے خصوصی طور پر شارٹ ٹائم کورسز شروع کروانے پر زور دیا ۔

اس موقع پر نگرانِ ڈویژن مشاورت نے رہائشی کورسز کو مزید مضبوط بنانے اور اختتامی نشست میں تحصیل نگران اسلامی بھائیوں کی حاضری کو یقینی بنانے پر توجہ دلائی جبکہ معلم کورسز کے شرکا کے لئے کورسز شروع کروانے کا طے کیا گیا۔

مدنی مشورے میں یہ بھی طے کیا گیا کہ ہفتہ وار اجتماعات و مدنی مذاکرے میں شرکت کو یقینی بنایا جائے تاکہ شرکا میں علمِ دین حاصل کرنے کا سلسلہ جاری رہے۔ (رپورٹ: احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


12 اگست 2025ء کو  دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اسلم عطاری نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر چنڑ کے ڈیرے پر شجرکاری مہم میں حصہ لیتے ہوئے پودا لگایا جس میں نگران ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبدالرؤف عطاری، بہاولپور سٹی کے ٹاؤن نگران اور FGRF کے ذمہ داران شریک ہوئے۔

ڈپٹی اسپیکر ملک ظہیر چنڑ نے اس اہم کام کو سراہتے ہوئے دعوت اسلامی کے اس اقدام کو بہت پسند کیا اور مدنی چینل کو اپنے تاثرات بھی دیئے۔

اس دوران نگران پنجاب نے 1500واں جشن ولادت کے متعلق ڈپٹی اسپیکر کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے بہاولپور میں جشنِ ولادت منانے کے حوالے سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ: احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بہاولپور  میں شعبہ مدنی کورسز کے تحت 3 دن کا معلم کورس منعقد ہوا جس میں بہاولپور ڈویژن کے نگران، ذمہ داران، ڈسٹرکٹ نگران اور تحصیل نگران اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

معلم کورس کے دوران 12 اگست 2025ء کو رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری نے نگران و ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو مدنی پھولوں سے نوازا جبکہ معلم مولانا اعجاز عطاری مدنی نے کورس کی اہمیت و افادیت کے حوالے سے شرکا کی رہنمائی کی۔

معلم کورس میں شریک نگران و ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ہر ماہ کورس کروانے کے اہداف لئے اور رکنِ شوریٰ نے اُن کے درمیان تحائف تقسیم کئے۔(رپورٹ: احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


فیصل آباد ڈویژن، پنجاب پاکستان میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں  دعوتِ اسلامی کے تحت سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں مدرسۃالمدینہ بوائز کے قاری صاحبان، ناظمین اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے قاری صاحبان، ناظمین اور ذمہ داران کو مختلف مدنی پھولوں سے نوازا جن میں 1500 واں جشنِ ولادت کی تیاری نیز 12 ویں شریف کے اجتماعات میں زیادہ سے زیادہ عاشقانِ رسول کو شرکت کروانا شامل تھا۔آخر میں رکنِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت نے حاضرین کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


9 اگست 2025ء کو کراچی یونیورسٹی کے غیر ملکی اسٹوڈنٹس نے  دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کیا جہاں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے انہیں خوش آمدید کہا ۔

اس دوران ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے کراچی سٹی ذمہ دار غلام نبی عطاری نے غیر ملکی اسٹوڈنٹس کو فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم مختلف ڈیپارٹمنٹس کے بارے میں بتایا اور انہیں عالمی سطح پر ہونے والی خدماتِ دعوتِ اسلامی کے بارے میں بریفنگ دی۔

علاوہ ازیں نگرانِ کراچی و رکنِ شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری نے غیر ملکی اسٹوڈنٹس کی رہنمائی کے لئے اُن کے درمیان بیان کیا اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا جبکہ اسٹوڈنٹس نے فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والے ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں بھی شرکت کرنے کی سعادت حاصل کی۔(رپورٹ: ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


بزرگانِ دین رحمۃ اللہ علیہم کی باتیں اور اُن کی نصیحتیں ہمارے لئے علمِ دین حاصل کرنے، دینی مسائل سیکھنے اور اپنے دل میں عشقِ مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم بڑھانے کا ایک بہترین ذریعہ ہے ۔

انہیں بزرگانِ دین رحمۃ اللہ علیہم میں سے اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان فاضلِ بریلوی رحمۃ اللہ علیہ کی ذاتِ پاک بھی ہے جنہوں نے اپنے قلم کے ذریعے جہاں لوگوں کے عقائد و نظریات کی حفاظت کی وہیں اپنے اشعار کے ذریعے حضور خاتم النبیین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بےمثال نعتیں لکھیں ہیں۔

لوگوں کو اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان فاضلِ بریلوی رحمۃ اللہ علیہ کی باتیں بتانے کے لئے اس ہفتے خلیفۂ امیرِ اہلِ سنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ العالی نے 28 صفحات کا رسالہ ”امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ کی 25 باتیں ایک عاشق کے قلم سے“ پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے / سننے والوں کو اپنے دعاؤں سے نوازا ہے۔

دُعائےخلیفۂ امیر اہل سنت

یااللہ پاک! جو کوئی 28 صفحات کا رسالہ ”امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ کی 25 باتیں ایک عاشق کے قلم سے“ پڑھ یا سُن لے اُسے مسلکِ اعلیٰ حضرت پر استقامت عطا فرما کر اُس کا خاتمہ بِالخیر فرما اور اُسے ماں باپ سمیت بےحساب بخش دے۔ اٰمین بجاہِ خاتَم النبیّن صلی اللہ علیہ و سلم

یہ رسالہ آڈیو میں سننے اور اردو سمیت کئی زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:

Download


بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کو قراٰنِ کریم کی تعلیم دینے والے دعوتِ اسلامی کے شعبے مدرسۃالمدینہ بالغان کے تحت پنجاب ، پاکستان کے شہر راولپنڈی میں 9 اگست 2025ء کو میٹنگ ہوئی جس میں ڈویژن، ڈسٹرکٹ اور تحصیل و ٹاؤن ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس میٹنگ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو شعبے کے تحت پڑھنے والے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرنے، اُن کی تعداد میں اضافہ کرنے کے لئے انفرادی کوشش کرنے، ملاقات کرنے اور پابندی کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے دیگر دینی کاموں میں شامل ہونے کی ترغیب دلائی۔

بعدازاں میٹنگ میں شریک ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شعبے کے دینی کاموں مزید بہتری لانے اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: مولانا محمد عابد عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

مقدس اوراق کی حفاظت کرنے والے دعوتِ اسلامی کے شعبے تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے تحت 10 اگست 2025ء کو لاہور سٹی کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں سٹی و ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔

نگرانِ شعبہ مولانا افضل عطاری مدنی نے شعبے کی ترقی کے حوالے سے مشاورت کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف پر کلام کیا۔

نگرانِ شعبہ نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کی اور انہیں شعبے کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد رضا عطاری شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

ساہیوال ڈویژن، پنجاب کی ڈسٹرکٹ پاکپتن میں شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ دعوتِ اسلامی کے تحت 11اگست 2025ء کو مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ساہیوال ڈویژن کے تمام ذمہ دار اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

شعبے کے متعلق گفتگو کرتےہوئے صوبائی ذمہ دار محمد فہیم عطاری اور مولانا عابد حسین عطاری مدنی نے سابقہ اہداف کا جائز لیا نیز آئندہ کے اہداف طے کئے جبکہ شعبے کے دینی کاموں میں نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کو تحائف دیئے گئے۔

اس کے علاوہ صوبائی ذمہ دار نے دیگر امور پر بھی ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭12 دینی کاموں میں شمولیت٭ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنا٭شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانا٭ اوراقِ مقدسہ کی حفاظت کے لئے نیو باکسز لگانا٭13، 14 اور 15 اگست 2025ء کو راہِ خدا عزوجل کے قافلوں میں سفر کرنا۔(رپورٹ: راؤ نسیم عطاری سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف پاکستان شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


سکھر، سندھ:

دعوتِ اسلامی کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت گزشتہ روز سکھر ، سندھ میں قائم سکھر ساقی اکیڈمی میں اسٹوڈنٹس کے لئے ایک سیشن کا انعقاد ہوا جس میں اصلاحی موضوع پر بیان کیا گیا۔

اس تقریب میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے پاکستان سطح کے ذمہ دار راؤ جنید عطاری نے اسٹوڈنٹس کو آخرت کی تیاری کی اہمیت بتائی کیوں کہ ہر مسلمان کے لئے آخرت کی تیاری کرنا بہت ضروری ہے تاکہ وہ دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکے۔ اس دوران ذمہ دار راؤ جنید عطاری نے اسٹوڈنٹس کو تعلیم و کردار سازی کے حوالے سے بھی مفید مشورے دیئے۔(رپورٹ: جنید عطاری ریجن ذمہ دار ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حیدرآباد ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)