فیصل آباد، پنجاب 10 اگست 2025ء:

فیصل آباد، پنجاب میں قائم دعوتِ اسلامی کے دینی تعلیمی ادارےکنزالمدارس بورڈ میں10 اگست 2025ء کو آستانہ عالیہ بصیر پور کے گدی نشین استاذ العلماء، شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم الله نوری صاحب آمد ہوئی۔

اس موقع پر کنٹرولر امتحانات مولانا محمد اسماعیل عطاری مدنی نے انہیں کنزالمدارس بورڈ کے تمام سب ڈیپارٹمنٹس کا تفصیلی وزٹ کروایا۔دورانِ وزٹ مفتی محمد نعیم الله نوری صاحب نے ادارے کے نظامِ تعلیم کا قریب سے جائزہ لیتے ہوئے مختلف ڈیپارٹمنٹس کے متعلق معلومات حاصل کیں۔

اس کے علاوہ مفتی محمد نعیم الله نوری صاحب کی رکنِ شوریٰ و صدر کنزالمدارس بورڈ مولانا جنید عطاری مدنی سے خصوصی ملاقات بھی ہوئی جس میں دعوتِ اسلامی کے نظامِ تعلیم کے حوالے سے اہم امور پر مشاورت ہوئی جبکہ ادارے کی جانب سے مفتی صاحب کو تحائف بھی پیش کئے گئے۔ آخر میں مفتی صاحب نے اپنے تاثرات دیئے جس میں انہوں نے ادارے کے تعلیمی معیار و نظام کو سراہا۔(رپورٹ:ابراراحمد کیمرہ مین سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ کنزالمدارس بورڈ فیصل آباد، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)