افریقی ملک موزمبیق کے شہر Beira میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ داران و عاشقانِ رسول کا سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں مختلف علاقوں سے ائمۂ کرام، مبلغین اور مقامی اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔

تلاوت و نعت کےبعد اس سنتوں بھرے اجتماع میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اطہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بھائیوں کو نیکی کے کام کرنے، گناہوں سے بچنے، نیکی کی دعوت عام کرنے اور دعوتِ اسلامی کا ساتھ دینے کے لئے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

معلومات کے مطابق سنتوں بھرے اجتماع میں سیکھنے سکھانے کے حلقے لگائے گئے جن میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کو دعائیں یاد کروائیں اور مختلف سنتیں و آداب سکھائے۔سنتوں بھرے اجتماع کے اختتام پر رکنِ شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری نے اسلامی بھائیوں کے درمیان تحائف تقسیم کئے اور دعا کروائی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

اٹلی کے شہر Legnano میں نیکی کی دعوت عام کرنے کا جذبہ لئےہوئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت بزنس کمیونٹی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول کے لئے ایک میٹ اپ ہوا ۔

اس میٹ اپ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے شرکا اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے اسلامی بھائیوں کو گناہوں سے بچتے ہوئے نیک اعمال کرنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔میٹ اپ کے اختتام پر اسلامی بھائیوں کی رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری سے ملاقات بھی ہوئی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

جرمنی کے شہر  Frankfurt میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں یورپ کے مختلف ممالک (Spain ، Netherlands ، Belgium ، France ، Denmark ، Sweden ، Norway ، Italy ، Portugal ، Germany) کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں اراکینِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری، حاجی یعفور رضا عطاری اور یورپین یونین ریجن کے نگران و اراکین بھی موجود تھے۔

دورانِ مدنی مشورہ ذمہ داران کی جانب سے مختلف ممالک میں ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کی پریزنٹیشنز پیش کی گئیں جبکہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ذمہ داران کو یورپ بھر میں دینی کاموں کو مضبوط اور بہتر سے بہتر بنانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔

علاوہ ازیں Frankfurt ہی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے احاطے میں مرحوم ہاشم نورانی کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی نیز نگرانِ شوریٰ نے نمازِ جنازہ سے قبل اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

Frankfurt, Garmany کے مقامی کمیونٹی سینٹر میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں بزنس کمیونٹی سمیت یورپ کے مختلف ممالک سے آئے ہوئے ذمہ داران اور مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق سنتوں بھرے اجتماع میں تلاوتِ قراٰنِ پاک کے بعد رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے نعت شریف پڑھی اور مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

بیان کے دوران نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے شرکا کو گناہوں سے بچتے ہوئے نیک اعمال کرنےاور دینِ متین کی خدمت کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔

بعدازاں نگرانِ شوریٰ نے وہاں موجود تمام عاشقانِ رسول کو سلسلۂ قادریہ رضویہ عطاریہ میں داخل کر کے امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا مرید بھی بنایااور اختتامی دعا کروائی۔

اس موقع پر نگرانِ شوریٰ کے ہمراہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری، حاجی یعفور رضا عطاری اور دیگر مبلغین بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


لوگوں کو گناہوں سے بچا کر نیکیوں میں لگانے والی عالمی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت یورپی ملک جرمنی کے شہر  Frankfurt میں تاجر اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں Frankfurt انٹرنیشنل ہیم ٹیکس ایگزی ویشن میں مختلف ممالک سے آئے ہوئے بزنس کمیونٹی سے وابستہ افراد سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

تاجر اجتماع کے آغاز میں تلاوتِ قراٰن کے بعد نعت شریف پڑھی گئی جبکہ دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے شرکا کو گناہوں سے بچنے، نیک اعمال کرنے اور اپنی قبر و آخرت کی تیاری کرنے کا ذہن دیا۔

نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے دنیا میں رہتے ہوئے اپنی آخرت کے حوالے سے کوشش کرنے اور اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔

دورانِ اجتماع حاضرین کو عالمی سطح پر ہونے والی دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی سرگرمیوں پر ویڈیو ڈاکومنٹری دکھائی گئی اور انہیں خدماتِ دین میں دعوتِ اسلامی کا ساتھ دینے کی ترغیب دلائی گئی۔

اجتماع کے آخر میں نگرانِ شوریٰ نے دعا کروائی اور صلوٰۃ و سلام پڑھا۔اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری، حاجی یعفور رضا عطاری اور دیگر مبلغین بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

ترقی کی راہ پر گامزن عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت کانفرنس روم میں دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے عربی  ڈیپارٹمنٹ کے بورڈ آف سٹڈیز کی پہلی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں خصوصی طور پر رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ مولانا حاجی محمد جنید عطاری مدنی بھی موجود تھے۔

اس موقع پر رجسٹرار دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی پروفیسر جاوید اسلم باجوہ ، ڈاکٹر افتخار احمد خان (ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ شعبہ عربی جی سی یونیورسٹی فیصل آباد)، ڈاکٹر ثناء اللہ ،ڈاکٹر جعفر قمر قریشی ، ڈاکٹر آصف رضا ، ڈاکٹر حافظ احمد سعید رانا اور ڈاکٹر فرحان اختر  عطاری میٹنگ میں شریک تھے جبکہ میٹنگ میں مختلف امور پر کلام کیا گیا۔

شعبہ  کفن دفن دعوت اسلامی کے تحت جنوری 2024ء کی 12 تاریخ کو سبحانی مسجد نارتھ ناظم آباد میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں ا ہل ِ علاقہ اور مسجد کے نمازی حضرات نے حاضری دی ۔

حلقے کے آغاز میں ٹاؤن ذمہ دار عبدالغفار عطاری نے شرکا کو شعبے کے تعارف پر مشتمل مسلم فیونرل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کروائی پھر عزیر عطاری (شعبہ کفن دفن ایسٹ ڈسٹرکٹ ذمہ دار) نے شرکائے حلقہ کو غسلِ میت دینے،کفن کاٹنے اور کفن پہنانے کا پریکٹیکل طریقہ بتایا ۔ساتھ ہی اس حوالے سے عوام میں پائی جانے والی عمومی غلطیوں کے بارے میں رہنمائی کی ۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری) 


پچھلے دنوں   دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام نارتھ ناظم آباد کی مدینہ مسجد میں غسلِ میت کو رس ہوا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

ٹاؤن ذمہ دار عبدالغفار عطاری نے شرکا کو شعبے کے تعارف پر مشتمل مسلم فیونرل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرائی۔بعدازاں کفن دفن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ذمہ دار عزیر عطاری نے شرکا کو غسلِ میت دینے کا طریقہ بتایا اور کفن کاٹنے و پہنانے کے حوالے سے تربیت کی۔( رپورٹ:رمضان رضا عطاری)


نارتھ ناظم آباد ٹاؤن فیضان عطار مسجد  میں 12 جنوری 2024ء کو دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت کفن دفن کورس کا انعقاد ہوا جس میں مسجد کے عاشقان رسول نے شرکت کی ۔

ابتداءً ٹاؤن ذمہ دار عبدالغفار عطاری نے شرکا کو شعبے کے تعارف پر مشتمل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرائی۔بعدازاں شعبہ کفن دفن ایسٹ ڈسٹرکٹ ذمہ دار عزیر عطاری نے ”مسلمان کو غسلِ میت دینے کی فضیلت “ کے موضوع پر بیان کیا نیز غسل میت دینے کا طریقہ بتایا اور کفن کاٹنے / پہنانے کا طریقہ سمجھایا ۔( رپورٹ:رمضان رضا عطاری)


13جنوری 2024ء   کو دعوت اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت ساہیوال میں میٹنگ کا سلسلہ ہوا جس میں ڈویژن نگران حاجی منیر عطاری نے شعبے کا دینی کام کرنے کے متعلق ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تربیت کی۔ سابقہ شعبے کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور نیو اہداف دیئے ۔

٭بعدازاں نگران ڈویژن مشاورت کا ڈونیشن بکس کے اسلامی بھائیوں کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں انہوں نے شرکا کو ہر ماہ کی 10تاریخ کو ڈویژن ساہیوال میں ڈونیشن بکس رکھوانے کے لئے تاریخ مقرر کی۔آخر میں اچھی کارکردگی پر اسلامی بھائیوں کو تحفے دیئے۔ (رپورٹ: حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا آف ڈیپارٹمنٹ پاکستان، رپورٹ:رمضان رضا عطاری)


شعبہ مدنی کورسز کے  زیرِ اہتمام جامع مسجد گلزار مصطفیٰ ٹرسٹ کالونی روڈ غریب آباد رحیم یار خان میں 12 جنوری 2024ء کو سات دن کے فیضان نماز کورس کا اختتام ہوگیا۔

کورس کے اختتام پر اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار شعبہ مدنی کورسز اور فیضان نماز کورس کے شرکا نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ نگران اظہر سلیم عطاری نے بیان کیا جس میں نماز کورس کی اہمیت کے متعلق بتایا جبکہ اختتام پر کورس کرنے والے افراد کو اسناد اورتحائف پیش کئے نیز شرکائے کورس نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔( رپورٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے وکلاء کے تحت ڈسٹرکٹ بار میرپورخاص اور ٹیکس بار کے نومنتخب  عہدیداروں اور وکلا نے فیضان مدینہ العطار ٹاؤن کا دورہ کیا ۔

اس موقع پر میرپور خاص ڈویژن نگران حافظ محمد زین عطاری مجلس وکلا کے ذمہ دار محمد نعیم عطاری اور مدنی چینل عام کریں سندھ کے ذمہ دار احمد رضاعطاری نے وکلا کے وفد (ٹیکس بار کے سرپرست احمدسعیدقائم خانی، ڈسٹرکٹ بار کے صدر مسعود لغاری،ٹیکس بار کے صدر محمدامین بھٹی، دونوں بارز کےنومنتخب جنرل سکریٹریز میر سیف اللہ تالپور اور محمدارسلان قائم خانی،سابق صدور شوکت علی راہموں،میرپرویزتالپور،جوائنٹ سکریٹری زوہیب حسن قائم خانی،خازن یارمحمدمنگریو،حسان قیصر،مجتبی ٰ جان سرہندی،نعمان احمد قائم خانی اور امان اللہ خاصخیلی) کو فیضانِ مدینہ میں خوش آمدید کہا۔

ذمہ داران نے آنے والے مہمانوں کو دعوت اسلامی کے مقامی،ملکی اور عالمی سطح کے شعبہ جات کا تعا رف پیش کیا نیز ان کے تحت ہونے والی گرانقدر دینی،تعلیمی وسماجی خدمات کے بارے میں آگاہ کیا۔

مزید دعوت اسلامی کے ڈیپارٹمنٹ مدنی چینل،آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے تحت چلنے والی ایپلی کیشنز،فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن اور دیگر شعبہ جات میں جاری دینی کاموں سے آگاہ کیا۔

وکلا حضرات نے دعوت اسلامی کی بےپناہ خدمات اور نظم وضبط کو سراہا جبکہ حافظ محمد زین عطاری نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع اور دعوت اسلامی کے دیگر فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی دعوت بھی دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کرتے ہوئے نیک کاموں میں اپنا حصہ ملانے کی یقین دہانی کرائی۔

آخر میں حافظ محمد زین عطاری نے مکتبۃالمدینہ کے مطبوعہ ترجمہ والے پاکیزہ قرآن مع کنزالعرفان سندھی و اردو میں پیش کئے نیز اختتامی دعا کروائی اور ان کا شکریہ ادا کیا ۔(رپورٹ:رمضان رضا عطاری)