
سنتوں کی تربیت کے لئے انڈونیشیا کے شہر آچے بسار کی مسجد موباجو میں
دعوتِ اسلامی کے تحت تین دن کا مدنی قافلے سفر پر روانہ ہوا۔جہاں مقامی انڈونیشین اسلامی بھائیوں نے بھی تین دن مدنی قافلہ کرنے کی سعادت
حاصل کی۔
مدنی
قافلے میں مبلغ دعوت اسلامی غلام شفیق عطاری نے شرکاکو نماز کی شرائط،فرائض اور واجبات سکھائے نیز روز مرہ زندگی میں کئے جانے والے کاموں سے متعلق سنتیں اور آداب بھی یاد کروائی۔
اس موقع
پر نگرانِ انڈونیشیا مولانا غلام یاسین
عطاری کی آمد بھی ہوئی ، انہوں نے اسلامی بھائیوں کی
حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں تربیتی مدنی پھول دیئے۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )

پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے تحت ترکی میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں ترکش اسلامی بھائیوں کو رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے فیضانِ مدینہ ترکی میں ہونے والے ہفتہ و ار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ (کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری مدنی )

عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے تحت مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی محمد امین عطاری نے ترکی میں عالم دین شیخ یعقوب صاحب سے ملاقات کی۔
دورانِ
ملاقات حاجی امین عطاری نے شیخ یعقوب صاحب کو دعوت اسلامی کے تحت ترکی سمیت دنیا بھر میں جاری دینی و اصلاحی کاموں کے بارے میں بتایا جس پر انہوں نے خدمات ِ دعوت اسلامی کو سراہتے ہوئے خوشی کااظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری مدنی )

لوگوں کو دینی باتیں سکھانے والی عاشقانِ رسول
کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 27 دسمبر 2023ء کو گارڈن ٹاؤن، گجرانوالہ ،
پنجاب میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ داران،
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی اور مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
معمول کے مطابق اجتماع کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک
سے ہوا اور حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیاگیا جس کے بعد
عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے ”خوفِ خدا میں رونے کی فضیلت“ کے
موضوع پر بیان کیا۔
اجتماعِ کے آخر میں صوبائی ذمہ دار اسلامی بہن
نے دعا کروائی جبکہ وہاں موجود اسلامی بہنوں نے عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن سے ملاقات بھی کی۔

لاہور مزنگ، پنجاب میں عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 26 دسمبر 2023ء کو شعبہ جامعۃ المدینہ گرلز، شعبہ مدرسۃ
المدینہ گرلز اور شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کی ذمہ داران و ناظمات کی میٹنگ
منعقد ہوئی۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 26 دسمبر 2023ء کو لاہور
دارالسنہ فیضانِ صحابیات میں موجود فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کی برانچ میں نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت کی دیگر ذمہ داران کے ہمراہ آمد ہوئی۔
جامعۃ المدینہ گرلز مزنگ، لاہور میں تخصص فی الدعوہ کی طالبات کے لئے نشست کا انعقاد

لاہور مزنگ میں قائم دعوتِ اسلامی کے جامعۃ
المدینہ گرلز میں 26 دسمبر 2023ء کو ایک نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں تخصص فی
الدعوہ کی طالبات سمیت اسٹاف کی دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
نشست میں موجود دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور طالبات کو دعوتِ اسلامی و
امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی خدماتِ
دینیہ کے بارے میں بتایا۔
لاہور مزنگ، پنجاب میں ڈویژن تا یوسی سطح کی ذمہ داران
کا اجتماع و مدنی مشورہ

لوگوں تک علمِ دین کا فیضانِ پہنچانے والی عالمی تحریک دعوتِ
اسلامی کے تحت 25 دسمبر 2023ء کو لاہور مزنگ، پنجاب میں قائم اسلامی بہنوں کے
دارالسنہ فیضانِ صحابیات میں اجتماع و مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن
تا یوسی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس دوران
عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے ذمہ داران کے اوصاف بیان کرتے ہوئے صبر
و تحمل اور خوفِ خدا اپنانے نیز گناہوں سے بچتے ہوئے دینی کام کرنے کے متعلق مدنی
پھول دیئے ۔
لاہور ڈی ایچ اے کے ای ایم ای سوسائٹی میں
اسلامی بہنوں کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ

شعبہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے تحت 25 دسمبر
2023ء کو لاہور DHA کے EME Society میں
سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں شخصیات اور ذمہ داران سمیت مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے بھی
شرکت کی۔
حلقے کی ابتدا میں تلاوتِ قراٰن اور نعت شریف
پڑھی گئی جبکہ عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے دنیا کی مذمت بیان کرتے
ہوئے شخصیات اسلامی بہنوں کو فکرِ آخرت کا ذہن دیا۔
فیصل آباد پنجاب میں ڈویژن تا یوسی سطح کی ذمہ داران کے لئے اجتماع و
مدنی مشورہ

24 دسمبر 2023ء کو عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت فیصل آباد پنجاب میں اسلامی بہنوں کے لئے اجتماع و مدنی
مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن تا یوسی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
اس موقع
پر دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ داران کے اوصاف
بیان کرتے ہوئے صبر و تحمل اور خوفِ خدا اپنانے نیز گناہوں سے بچتے ہوئے دینی کام
کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے ۔

فیصل آباد میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہونے
والے”8 دینی کام کورس“ کی طالبات کے لئے 24 دسمبر 2023ء کو ایک سیشن منعقد
ہوا جس میں دیگر اسلامی بہنوں کی بھی شرکت رہی۔
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے کورس
میں شریک طالبات کی دینی کاموں کے حوالے سے ذہن سازی کی اور انہیں دینی کاموں میں
بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔کورس کے آخر میں طالبات نے نگرانِ عالمی مجلسِ
مشاورت سے ملاقات کی۔

فیصل آباد پنجاب کے علاقے مدینہ ٹاؤن میں قائم دعوتِ اسلامی کے دارالمدینہ گرلز (نزد جامع مسجد زینب) میں 23 دسمبر 2023ء کو ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے
تحت ایک سیشن منعقد کیا گیا۔
سیشن کے ابتدا میں تلاوتِ قراٰن کی گئی اور نعت
شریف پڑھی گئی جس کے بعد نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے علمِ دین سیکھنے
کے حوالے سے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے کون سا علمِ دین سیکھنا فرض ہے؟اور اس کی اہمیت و ضرورت کو بیان کیا۔