جھوٹ کی
مذمت پر 5 فرامینِ مصطفیٰ،از بنتِ اللہ
بخش،فیضان اعلیٰ حضرت،بلوچستان

کسی کے بارے میں خلاف حقیقت خبر دینا
قائل گناہ گار اس وقت ہو گا جبکہ بلا ضرورت جان بوجھ کر جھوٹ بولے۔(جھوٹ کی مذمت،ص3)
اے عاشقان رسول!ابھی آپ نے جھوٹ کی تعریف
ملاحظہ فرمائی ابھی ہم جھوٹ کی جائز صورتیں عرض کرتے ہیں کہ کہاں جھوٹ بولنا جائز ہے یعنی ان تین
صورتوں میں گناہ نہیں؛1۔جنگ کی صورت میں
کہ یہاں اپنے مقابل کو دھوکہ دینا جائز ہے اس طرح جب ظالم ظلم کرتا ہو تو اس کے ظلم سے بچنے کے لئے بھی جھوٹ بولنا جائز
ہے۔2۔دو مسلمانوں میں اختلاف ہے اور ان میں صلح کروانا چاہتا ہے اس صورت میں جائز
ہے۔3۔بیوی کو خوش کرنے کے لیے کوئی بات خلافِ واقع کہہ دے تو بھی جائز ہے۔
مفتی امجد علی اعظمی فرماتے ہیں: جس
اچھے مقصد کو سچ بول کر بھی حاصل کیا جا سکتا ہو اور جھوٹ بول کر بھی تو اس کو حاصل
کرنے کے لیے جھوٹ بولنا حرام ہے۔( بہار شریعت)
برائی کے دروازے کو
سیراب کرنے والا: یزید بن
میسرہ علیہ الرحمہ فرماتے ہیں:جس طرح پانی درخت کی جڑوں کو سیراب کرتا ہے اسی طرح جھوٹ برائی کے ہر دروازے کو سیراب کرتا ہے۔
جھوٹ کی مذمت پر پانچ فرامینِ مصطفیٰ
ﷺ:
1۔ منافق کی
تین نشانیاں ہیں؛ (1)جب بات کرے تو جھوٹ بولے( 2) جب وعدہ کرے تو پورا نہ کرے (3) اور جب امانت رکھوائی جائے تو خیا نت کرے۔(بخاری،حدیث 33)
2۔ تین لوگوں
کی طرف اللہ پاک قیامت کے دن نظر رحمت نہیں فرمائے گا (1) بوڑھا زانی (2) جھوٹا بادشاہ (3) متکبر فقیر۔(مسند
امام احمد،حدیث: 9594)
3۔ تمام عادتیں مومن کی فطرت میں ہو سکتی ہیں سوائے خیانت اور جھوٹ کے۔(مسند اما م احمد،حدیث: 9594)
4۔ جس نے
اپنے بیٹے سے کہا آؤ میں تمھیں کچھ دیتا ہوں پھر اسے کوئی چیز نہ دی تو اس کے لیے جھوٹ لکھ دیا جاتا ہے۔(مکارم الاخلاق،ص
122)
5۔جس نے میری
طرف منسوب کرکےکوئی بات بیان کی حالانکہ وہ جانتا ہے کہ وہ جھوٹ ہے تو وہ جھوٹوں میں سے ہے۔(جھوٹ کی مذمت،ص
26)

دین
اسلام نے زندگی کے ہر قدم قدم پر مسلمانوں کی رہنمائی کی ہے اور زندگی گزارنے کے
بہترین اصول مہیا کر رکھے ہیں۔ مختلف اصولوں کے ساتھ ساتھ دین اسلام نے رزق کی
اہمیت بھی بیان کی ہے ۔ اسلام میں نہ صرف
حلال لقمہ کھانے پر زور دیا ہے بلکہ کھانے
کے برتن کو صاف کرکے اور دستر خوان پر گرے
ہوئے دانے کو اٹھاکر کھانے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔
اسی
سلسلے میں شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے 17
صفحات کا رسالہ ”روٹی کا احترام“ پڑھنے/ سننے
کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعوتِ
اسلامی کی مجلس تراجم کی جانب سے اس رسالے کادو زبانوں(اردو ، ہندی) میں ترجمہ بھی کیا گیا ہے،
دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ پر ان زبانوں میں رسائل موجود ہیں، مذکورہ زبانوں کے
جاننے والے درج ذیل لنک پر کلک کرکے رسائل کا مطالعہ کرسکتے ہیں۔
دعائے
عطار
یارب
المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”روٹی کا احترام“ پڑھ یا سُن لے اُسے حلال و
آسان برکت والی روزی عطا فرما اور ہمیشہ ہمیشہ کیلئے اُس سے راضی ہوجا۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ
النّبیِّین صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
رسالہ
آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ
برائے ہومیوپیتھک کے زیرِ اہتمام 16 نومبر
2022ء کو کیماڑی ڈسٹرکٹ کراچی میں واقع
دواخانہ میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں ہومیوپیتھک ڈاکٹرز نے شرکت کی۔
سیکھنے
سکھانے کے حلقے میں نگرانِ مجلس ڈاکٹر آصف
عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور فکرِ آخرت
کا ذہن دیتے ہوئے ڈاکٹرز کو دعوتِ اسلامی
کے تحت ہونے والے 12دینی کاموں میں حصہ
لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کے بارے میں نیک خواہش کا اظہار کرتے ہوئے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں ۔(رپورٹ : محسن
مدنی صوبائی ذمہ دار ہومیوپیتھک
ڈاکٹرز، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
.jpeg)
16
نومبر2022ء بروز بدھ نیکی کی دعوت دینے کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ کیماڑی
کے نگران عبد الرحیم عطاری اور سٹی ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے ٹرانسپورٹ محمد ذیشان عطاری مدنی نے ماڑی پور ٹرک اڈہ اونر سے ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات ذمہ داران نے انہیں دعوت ِاسلامی کا تعارف
پیش کیا اور ٹیلی تھون مہم میں حصہ ملانے کا ذہن دیا
جس پر ٹرک اڈہ اونر نے خدماتِ دعوت اسلامی کو سراہتے
ہوئے اس سلسلے میں تعاون کرنے کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ سینٹرل
رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ذمہ دار عبد الوہاب عطاری بھی موجود تھے۔(
کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
.jpeg)
16
نومبر 2022ء کو رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین
عطاری نے کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں محمد ابراہیم عطاری کے
بیٹے محمد زیاد عطاری کی شادی کی محفلِ نعت میں شرکت فرمائی ۔
اس
موقع پر رکنِ شوریٰ نے سنتوں بھرا بیان کیا اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع
میں شرکت کرنے، مدنی قافلے میں سفر کرنے کی دعوت دی جس پر محمد
زیاد عطاری اور وہاں موجود عاشقانِ رسول نے مدنی
قافلے میں سفر کرنے کی نیک خواہش کا اظہار کیا۔
دوسری
جانب نیو کراچی کے سینئر اسلامی بھائی
محمد صابر عطاری کے بیٹے کی شادی کے سلسلے میں محفلِ نعت کا اہتمام ہوا جس میں رکنِ شوریٰ
حاجی محمد امین عطاری کی خصوصی شرکت ہوئی ۔ رکنِ شوریٰ نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے مدنی مذاکرہ دیکھنے اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر
محمد صابر عطاری کے بیٹے اور وہاں موجود مہمانوں نے مدنی قافلے میں سفر کی اچھی نیت
کا اظہار کیا۔(
کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
.jpeg)
4سال
4 ماہ 4 دن پر بچوں کی رسمِ بسمِ اللہ کروانا بزرگوں کا طریقہ رہا ہے جس میں بچوں کو قرآنِ پاک پڑھانے کی ابتدا ہوتی ہے۔
اس
سلسلے میں 16 نومبر 2022ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں رسمِ بسم اللہ ہوئی جس میں نگرانِ پاکستان مشاورت و رکنِ
شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری نے امتیاز عطاری ( معاون رکنِ شوریٰ حاجی اسلم عطاری ) کے بچوں کی رسمِ بسم اللہ کی۔
اس
موقع پر نگرانِ پاکستان مشاورت نے بچوں کو بسم
اللہ شریف پڑھانے کے بعد مدنی قاعدےسے آغاز کروایا اور دعاؤں سے نوازا۔(
کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)

کنز
المدارس بورڈ پاکستان (دعوت
اسلامی)
کے زیر اہتمام 15 نومبر 2022ء بروز منگل تحقیقی مقالہ جات (Research paper) کے حوالے سے
مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان کے مرکزی جامعۃالمدینہ بوائز میں تربیتی نشست کا
انعقاد کیا گیا جس میں تخصصات اور دورۃ الحدیث شریف کے طلبۂ کرام نے شرکت کی۔
R&Dڈیپارٹمنٹ
کے نگران مولانا ڈاکٹر فرحان اختر عطاری مدنی اور سینئر ذمہ دار مولانا خرم عطاری
مدنی نے تحقیق مقالہ کے حوالے سے طلبۂ کرام کی رہنمائی کی۔
تربیتی
نشست میں تحقیقی مقالہ کی ہدایات، اصول و ضوابط کے ساتھ ساتھ درج ذیل چیزوں پر
طلبۂ کرام کی رہنمائی کی گئی:
٭مقاصد تحقیق ٭تحقیق
کے اقسام ٭طریقۂ تحقیق کے مراحل ٭انتخاب موضوع، طریقہ ٔکار اور خاکہ کی تیاری ٭حصول مواد کے ذرائع، اس کا مطالعہ اور درست طریقۂ استعمال ٭فرضیہ تحقیق کی اہمیت ٭محقق کی خصوصیات ٭اقتباسات
اور حوالہ جات پیش کرنے کے مقاصد ٭اس
کے علاوہ المدینہ لائبریری اور مکتبہ الشاملہ سافٹ ویئر کے حوالے سے طلبۂ کرام کی
رہنمائی کی گئی۔
سیاسی شخصیت جہانگیر بدر
کے ایصالِ ثواب کے لئے علی ٹاؤن لاہور میں محفلِ نعت کا انعقاد

پچھلے دنوں سیاسی شخصیت
جہانگیر بدر (مرحوم )کے ایصالِ ثواب کے لئے علی ٹاؤن لاہور میں محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا
جس میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران سمیت کثیر تعداد میں پولیٹکل، بیوروکریسی اور بزنس
مینز (افضل
چن، کرنل ارشد ملک، کامران غازی، حافظ علی اکبر عطاری) نے شرکت کی۔
محفلِ نعت کی ابتداء
تلاوتِ قراٰن سے کی گئی جبکہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے
وہاں موجود عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔
اس کے علاوہ مبلغِ دعوتِ
اسلامی نے شرکائے محفل کو نیکی کے کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے
اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)

شعبہ رابطہ برائے شخصیات
دعوتِ اسلامی کے تحت 15 نومبر 2022ء بروز منگل ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ایم پی
اے غلام جیلانی کے ماموں کےا نتقال پر اُن سے تعزیت کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین
کی۔
اس موقع پر ذمہ داران نے
مرحوم کے سوئم میں شرکت کی جہاں اُن کی ملاقات سابق وفاقی وزیر اور نظام مصطفیٰ
پاکستان کے چیئرمین حاجی حنیف طیب اور سابق ایم پی اے عثمان خان نوری سمیت دیگر
سیاسی و سماجی شخصیات سے ہوئی۔
ذمہ داران نے وہاں موجود
اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے جملہ اخراجات کے لئے ہونے ولے ٹیلی تھون کے
بارے میں بتایا جس پر ہاتھوں ہاتھ ایم پی اے غلام جیلانی اور اسسٹنٹ کمشنر کورنگی
فاروق سومرو نے رقم جمع کروائی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)

شعبہ مدنی کورسز دعوتِ
اسلامی کے تحت پچھلے دنوں ضلع اٹک کی تحصیل حضرو میں قائم جامع مسجد جمالِ مصطفیٰ صلی
اللہ علیہ و سلم مانسر میں رہائشی فیضانِ نماز کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں مبلغِ دعوتِ
اسلامی و معلم مولانا عمر فاروق عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں کو نماز کے چند
ضروری مسائل سکھائے۔
16 نومبر 2022ء بروز بدھ
رہائشی فیضانِ نماز کورس کی اختتامی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں کورس کے شرکا
سمیت علما و مشائخ اور علاقے کی
شخصیات نے شرکت کی۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ”علم دین حاصل کرنے کے
فضائل“ کے موضع پر سنتوں بھرا بیان شرکا کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں
استقامت کے ساتھ دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔آخر میں شرکائے کورس کے درمیان اسناد
تقسیم کی گئیں۔(رپورٹ:مدنی کورسز، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے تحت
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار اور ذیلی شعبہ برائے نابینا افراد کے
ذمہ دار جمیل عطاری نے دینی کاموں کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ملیر 1 کے گلزارِ ہجری ٹاؤن
میں واقع مختلف علاقوں، یوسی، میمن نگر اور موسمیات کے علاوہ دیگر مقامات کا دورہ
کیا۔
اس موقع پر ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے مختلف شخصیات سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی
نیز ٹیلی تھون میں بھر پور انداز سےحصہ ملانے اور 25 نومبر 2022ء کو مدنی قافلے
میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:فہد عطاری
ڈسکٹرکٹ ملیر 1 ذمہ دار، اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
گزشتہ روز اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی
کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے جامعۃالمدینہ بوائز حیدر ٹاؤن اوکاڑہ کا دورہ کیا
جہاں انہوں نے طلبۂ کرام کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا۔
دورانِ حلقہ ڈویژن ذمہ ساہیوال محمد زبیر عطاری
نے سنتون بھرا بیان کرتے ہوئےانہیں اسپیشل
پرسنز کا تعارف کروایا نیز ڈویژن ذمہ دار
نے جاری جزوقتی اشاروں کی زبان کورس کے شرکاکی تربیت بھی کی۔
اس موقع پرڈویژن ذمہ دار کے ہمراہ ڈسڑکٹ ذمہ دار محمد ندیم عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد سمیر
ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)