اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں یوکے بلیک کنٹری( Black Country ) میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کا طریقہ،کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز مستعمل پانی کے مسائل اور اسراف کے متعلق احکام بیان کئے۔تربیت کے بعد اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے کی نیتیں کیں اور اچھے تاثرات کا بھی اظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 29 نومبر 2020ء کو یوکے  ڈویژن کوونٹری( Coventry )میں بذریعہ اسکائپ کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کا طریقہ،کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز مستعمل پانی کے مسائل اور اسراف کے متعلق احکام بیان کئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر اہتمام 28نومبر 2020ء کو یوکے ویسٹ لندن( West London) کابینہ میں مدنی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں 24 اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوت اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگا ہی فراہم کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلسِ اِصلاحِ اعمال کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  اسپین( Spain) کی ڈویژن میڈرڈ ( Madrid) کے علاقے کاسپے (Caspe) میں بذریعہ اسکائپ اِصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 7 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ”درود پاک“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ 63 نیک اعمال کے رسالے کے بارے میں بریف کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور نیک اعمال کرنے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام پچھلے دنوں بنگلادیش کے شہر  چٹاگانگ موہانوگر زون میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو غسلِ میت کے طریقے کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کفن دفن کے بارے معلومات فراہم کیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں نگران عالمی مجلسِ مشاورت  کا ہند کی ملک و ریجن نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ مشورہ ہوا جس میں مدنی پھول برائے دعائے حاجات سے متعلق گفتگو کی گئی۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں یورپین یونین ریجن کے ملک اسپین کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں ذیلی تا کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

یوپین یونین ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ٹیلی تھون کار کردگی پر حوصلہ آفزائی کی نیز 8مد نی کاموں میں مزید اضافے کے لئے اہم نکات پیش کئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی D.H.A میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی خصوصیت کے ساتھ نگران عالمی مجلسِ مشاورت شریک ہوئیں۔

نگران عالمی مجلسِ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اجتماعِ پاک میں ’’غوث پاک کا خاندان‘‘ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اولیاء کرام سے محبت کرنے، ان کی سیرت و کردار پر عمل کرنے کا ذہن دیا ۔ آخر میں اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں سے ملاقات بھی کی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  اسپین( Spain) کے ڈویژن بارسلونا( Barcelona) کے مختلف علاقوں میں اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیاجن میں پارالیل (Paralel) ،آرتیگاس (Artigues) ، لا سالوت (La Salut) ، ترینیتات (Trinitat) ، بیسوس (Besós) اور بئیر امات (Virrei Amat) وغیرہ علاقے شامل ہیں۔ ان اجتماعات میں کم و بیش 82 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی بہنوں نے مختلف موضوعات پر سنتوں بھر ے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنو ں کو 63 نیک اعمال کے رسالے کو فِل کرنے نیز ہر ماہ اپنی ذمہ دار کو جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے دنیاوی تعلیم کے ادارے دار المدینہ کے زیر اہتمام بنگلادیش کے شہر سیدپور دارالمدینہ میں تین دن کے مدنی کام کورس کا آغاز ہوا جس میں  48 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس کورس میں مدنی کام کیسے کرنا ہوتا ہے؟ یہ سیکھا یا جائے گا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام   29 نومبر 2020ء کو ڈنمارک میں بذریعہ اسکائپ اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 10اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ”خوداری“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور ہر مہینے اپنی ذمہ دار کو جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی  بہنوں کی مجلس جامعۃ المدینہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں جامعۃ المدینہ لنگر پور جہلم میں شب و روز ذمہ دار مجلس بیرون ملک کی رکن کا بیان ہوا جس میں تمام فارغ التحصیل طالبات نے شرکت کی۔

بیان میں شرکا کو تحریر کرنے کے بارے میں نکات دئیے نیز ماہنامہ فیضان مدینہ کے تحریری مقابلے میں حصہ لینے پڑھنے اور بکنگ کروانے کی ترغیب دلائی جس پر طالبات اور اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ نیتیں پیش کیں۔