اسلامی بہنوں
کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں فیصل آباد ریجن کی جھنگ زون علاقائی
دورہ سطح اسلامی بہن نے کابینہ 18 ہزاری میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ اور ڈویژن
سطح کی علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ڈیرہ اسماعیل خان میں شخصیات اجتماع کا انعقاد
کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں سمیت زون
نگران نے شخصیات اجتماع میں شرکت کی۔
زون نگران
نے صورت مصطفی ﷺ اور فضائل صدقات کے موضوع پر بیان کیا نیز دعوتِ اسلامی کا تعارف
پیش کیا گیا جس پر اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ ڈونیشن جمع کروائے۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس ڈونیشن بکس کے زیر اہتمام حافظ آباد زون کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ذیلی
سطح تک تقرر کے اہداف دئیے گئے نیز گھریلو صدقہ بکسز کے آرڈر بڑھانے کا ذہن دیا گیا
جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
پچھلے دنوں نگران
مجلس اسپیشل پرسن ڈیپارٹمنٹ محمد حنیف عطاری اور محمد عمیر عطاری نگران ذیلی شعبہ اسپیشل ایجوکیشن نے پنڈی گھیپ
کا دورہ کیا جہاں اسپیشل پرسن سینٹر برائے
ذہنی اطفال کا وزٹ کیا ۔
وزٹ میں ذمہ داران دعوت اسلامی نے اسکول کے پرنسپل اور
اسٹاف سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی
کے شعبے اسپیشل پرسن ڈیپارٹمنٹ کا تعارف پیش کیا جس پرپرنسپل صاحب نے شعبے کی
کاوشوں کو سراہا۔
واضح رہے ! اس موقع پر اسپیشل پرسن سینٹر برائے ذہنی اطفال میں بچوں کو غلام رسول کے مدنی پھول دیکھائے گئے جس کے ساتھ اشاروں کی
زبان میں ترجمانی بھی کی گی۔(رپورٹ: محمد سمیر عطاری اسلام آباد میڈیا ڈیپارٹمنٹ
اسپیشل پرسن دعوت اسلامی)
لاہور
جنوبی زون نگران اسلامی بہن کا شیخوپورہ کابینہ کے ساتھ مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں لاہور جنوبی
زون نگران نے شیخوپورہ کابینہ کا مدنی
مشورہ لیاجس میں زون مشاورت ، کابینہ مشاورت اور ڈویژن نگران نے شرکت کی۔
جہلم چکوال
زون کے شہر دینہ میں قائم اسپیشل بچوں کے اسکول میں دینی کام
پچھلے دنوں دعوت
اسلامی کے ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسن کے ذیلی شعبے
کے نگران محمد عمیر عطاری نے جہلم
چکوال زون کا دورہ کیا جہاں بدر عطاری رکن زون اسپیشل پرسن ڈیپارٹمنٹ سے ملاقات کی
اور جہلم چکوال زون کے شہر دینہ میں قائم
اسپیشل بچوں کے اسکول کا وزٹ کیا ۔
ذمہ دار دعوت
اسلامی نے پرنسپل اور اسکول کے اسٹاف سے
ملاقات کی اور ا نہیں دعوت اسلامی کے شعبے
اسپیشل پرسن ڈیپارٹمنٹ کا تعارف پیش کرتے
ہوئے دعوت اسلامی کی دینی اور فلاحی خدمات کے متعلق آگاہی فراہم کی جس پر پرنسپل صاحب نے اسپیشل پرسن ڈیپارٹمنٹ
اور دعوت اسلامی کی دینی خدمات کو سراہا ۔
اس موقع پر عمیر عطاری نے اسکول کے پرنسپل اور اسٹاف
کو دعوت اسلامی کے مکتبۃ المدینہ سے شائع
ہونے والے رسائل تحفے میں پیش کیں جبکہ بدر عطاری نے اسکول میں بچوں کے درمیان استادوں اور داولدین کے ادب و احترم کے حوالے سے بیان کیا ۔(رپورٹ: محمد سمیر عطاری اسلام آباد میڈیا
ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسن دعوت اسلامی)
لاہور ریجن
نگران کا گلگت بلتستان زون نگران اور کابینہ
نگران کے ساتھ بذریعہ کال مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں لاہور ریجن
نگران نےگلگت بلتستان زون نگران اور کابینہ نگران کے ساتھ بذریعہ کال مدنی مشورہ
کیا جس میں مدنی کاموں کا جائزہ لیا گیا
اور مختلف کاموں کا فالو اَپ کیا گیا۔
لینڈز ریکارڈ
سنٹر کوٹ مومن ضلع سرگودھامیں سنتوں بھرا اجتماع بسلسلہ شان رحمۃ للعالمین کا
انعقاد
دعوت اسلامی
کی مجلس رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام 27نومبر 2020ء بروز جمعۃ لینڈز ریکارڈ
سنٹر کوٹ مومن ضلع سرگودھامیں سنتوں بھرا اجتماع بسلسلہ شان رحمۃ للعالمین کا
انعقاد کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر کوٹمومن حافظ عبدالمنان بیگ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ
ریکارڈنصرت علی بوسال سمیت دیگر ذمہ
دارانِ دعوتِ اسلامی اور افسران و عملہ
نے شرکت کی۔
سنتوں بھرا
اجتماع بسلسلہ شان رحمت للعالمین میں مبلغ دعوت اسلامی مولانا انصر مدنی نگران
بھلوال زون نےشان رحمۃ للعالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے موضوع پر بیان کیا اور
حاضرین کو خدمات دعوت اسلامی سے آگاہ کرتے ہوئے بعض شعبہ جات کا تعارف کروایا۔(رپورٹ: فضیل
رضا عطاری رکن زون مجلس مدنی چینل عام کریں)
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں لاہور ریجن
نگران نے حافظ آباد زون کا مدنی مشورہ لیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں اور ذمہ
دارانِ دعوتِ اسلامی نے شرکت کی۔
لاہور ریجن
نگران نے مدنی کاموں میں ترقی کے حوالے سے بیان کرتے ہوئے تقرری کے اہداف دئیے جس
پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
دعوت اسلامی
کی مجلس امامت کورس کے تحت 28 نومبر2020ء بروز ہفتہ فیضان مدینہ ڈیرہ اسماعیل خان میں مدنی حلقہ ہوا جس میں نگران مجلس و رکن مجلس
امامت کورس،طلباء اور معلمین سمیت ا نجم عطاری نگران مجلس مدنی چینل عام کریں نے
شرکت کی ۔
مدنی حلقہ میں
بشیر عطاری نگران زون نے شرکا کے درمیان ایک امام کو کیسا ہونا چاہیے کے موضوع پر
سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کو 12 مدنی کام کے متعلق مدنی پھول دیئے ۔(رپورٹ : محمد
فیضان عطاری نگران مجلس امامت کورس)
دعوت اسلامی
کی مجلس مدنی بستہ کے تحت 25/26/27 نومبر2020ء بدھ،جمعرات، جمعہ عالمی مدنی مرکز
فیضان مدینہ میں تربیتی اجتماع منعقد ہوا جس میں ریجن ذمہ داران،زون ذمہ دران ،مفتشین
اور مدنی بستہ ذمہ دار نے شرکت کی ۔
تربیتی اجتماع
میں مبلغ دعوت اسلامی ڈاکٹر عبدالقیوم
عطاری نے نگران مجلس مدنی بستہ نے شرکا کو
شعبے کے نظام اور اپڈیٹس کے متعلق مدنی پھول دیتے ہوئے دین اسلام کی خدمت کرنے کا
ذہن دیا ۔( رپورٹ: غلام جیلانی عطاری مفتش مدنی بستہ لاہور جنوبی زون)