مجلس فیضان آن
لائن اکیڈمی ملتان ریجن کے تعلیمی ذمہ دار محمد شفیق عطاری مدنی نےپچھلے دنوں برانچ
فیضان مدینہ خان پور کے اسٹاف کا مدنی مشورہ کیا جس میں مدرسین اسلامی بھائیوں کو تعلیمی
نظام میں پختگی لانے کے حوالے سے مختلف نکات دیتے ہوئے کمزوریاں دور کرنے کا ذہن دیا۔( محمد فیضان عطاری
مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی آفس ذمہ دار)
مجلس فیضان آن
لائن اکیڈمی ملتان ریجن کے تعلیمی ذمہ دار محمد شفیق عطاری مدنی نےپچھلے دنوں
برانچ اشاعت الاسلام ملتان کےاسٹاف کا مدنی مشورہ کیا جس میں مدرسین اسلامی بھائیوں کو تعلیمی
نظام میں پختگی لانے کے حوالے سے مختلف نکات دیتے ہوئے کمزوریاں دور کرنے کا ذہن دیا۔( محمد فیضان
عطاری مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی آفس ذمہ دار)
دعوت اسلامی
کی مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت20 نو مبر2020ء بروز جمعۃ المبارک برانچ کلاتھ
مارکیٹ حیدرآباد میں مدنی مشورہ کیا جس میں شفٹ بغدادی کے مدرسین نے شرکت کی ۔
مدنی مشورے
میں رکن مجلس محمد جنید عطاری مدنی نے
تمام مدرسین کی تربیت کرتے ہوئے حاضرین کو تعلیمی نظام میں بہتری لانے اور کمزویاں دور
کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔( محمد فیضان عطاری مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی
آفس ذمہ دار)
برانچ فیضان
مدینہ حیدرآباد میں مدنی مشورہ، مفتشین اور معاونین کی شرکت
دعوت اسلامی
کی مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت 20 نو مبر2020ء بروز جمعۃ المبارک حسین عطاری
مدنی و عاصم عطاری مدنی نے برانچ فیضان مدینہ حیدرآباد میں مدنی مشورہ کیا جس میں
حیدرآباد ریجن کے مفتشین و معاونین نے
شرکت کی ۔
مدنی مشورے
میں حیدرآباد ریجن کے تعلیمی ذمہ دار عابد
حسین عطاری مدنی و عاصم عطاری مدنی نے حیدرآباد ریجن کے تمام مفتشین اور معاونین
کو تعلیمی نظام میں بہتری لانے اور کمزویاں دور کرنے کے حوالے سے مفید نکات دیئے۔(محمد فیضان
عطاری مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی آفس ذمہ دار)
پنجاب لالہ
موسی میں زون اورریجن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پنجاب لالہ موسی میں زون اورریجن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں اسلام آباد زون، اسلام آباد ریجن، جہلم چکوال زون اور واہ کینٹ کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مکتبہ المدینہ
کی پاکستان سطح کی ذمہ دارا سلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی مکتبۃالمدینہ کا سا مان آرڈر کروانے کے مدنی
پھول پیش کئے۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں لاڑکانہ زون، لاڑکانہ کابینہ کے جامعۃالمدینہ لاڑکانہ میں تقسیم
اسناد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
مقامی اسلامی بہنوں اور طالبات نے اپنی
سرپرست اسلامی بہنوں کے ہمراہ شرکت کی۔
90 دن کاتجوید القرآن کورس، 26دن کامدنی قاعدہ
کورس ، 41 دن کا معلمہ مدنی قاعدہ کورس سے
فارغ ہونے والی اسلامی بہنوں اور ناظرہ و مدنی قاعدہ میں 15 اسلامی بہنیں کامیاب ہوئیں۔ اسلامی بہنوں کو سند بھی دی گئیں۔
دعوت اسلامی
کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت پچھلے دنوں
ذمہ داران دعوت اسلامی نے سرگودھا
میں قائم سابق پاکستانی کراٹے کوچ محمد ظہور
احمد عطاری کی اکیڈمی کا دورہ کیا جہاں سابق
پاکستانی کراٹے کوچ محمد ظہور احمد عطاری سے ملاقات کی اور اکیڈمی میں مدنی درس کا اہتمام کیا جس میں
عاشقان رسول نے شرکت کی ۔
دوسری جانب سرگودھا
شہر کے سرگودھا اسپورٹس اسٹیڈیم کے اطراف میں موجود فیصل کرکٹ کلب میں بھی مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں فیصل کرکٹ کلب کے کوچ محمد عمران عطاری سمیت دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی مبلغ دعوت اسلامی نے حاضرین کے درمیان فیضان غوث اعظم رسالے سے بیان کرتے ہوئے شرکا کو خدمات دعوت اسلامی سے
آگاہ کیا۔(رپورٹ: محمد حامد رضا عطاری مجلس رابطہ برائے اسپورٹس فیصل آباد ریجن ذمہ
دار)
گزشتہ ہفتے یوکے
میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے مدنی کاموں کی چند جھلکیاں
نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت 2 تا 8 ربیع ُالاٰخر 1442ھ تک گزشتہ ہفتے یوکے میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے
مدنی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:
278اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی
سعادت حاصل کی۔
403اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی
سعادت حاصل کی۔
516اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔
1ہزار102 اسلامی بہنوں نے 313 مرتبہ درودپاک روزانہ پڑھے۔
812 اسلامی بہنوں نے 1200 مرتبہ درودپاک روزانہ
پڑھے۔
521 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔
ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کسی ایک
مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں
کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی
امیر اہل ِسنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”فیضانِ غوثِ اعظم “ پڑھنے یا
سننے کی ترغیب دلائی۔
اسی سلسلے میں یوکے مانچسٹر ریجن سے 2ہزار596 ،
لندن ریجن سے 2ہزار313، بریڈ فورڈ ریجن سے 4ہزار116، برمنگھم ریجن سے 5ہزار516،
آئرلینڈ سے 97 اور اسکاٹ لینڈ ریجن سے 321
اسلامی بہنوں نے پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔
مجموعی
طور پر تقریبًا14ہزار959اسلامی بہنوں نے رسالہ ” فیضانِ غوثِ اعظم“ پڑھنے یا
سننے کی سعادت حاصل کی۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے ایسٹ
مڈلینڈ(East Midlands) کابینہ کی جملہ
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کم و بیش 68 ذمہ دار اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
یوکے ریجن
نگران اسلامی بہن نے ترغیبی بیان کیا اور مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی نیز ہدف بنا کر کام کرنے کا ذہن دیا،انگلش میں مدنی کام بڑھانے اور
مبلغات ومعلمات بنانے کی ترغیب دلائی ۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں لندن( London)ریجن كی سلاؤ لندن(Slough London) کابینہ میں ہونے والے 26 روزہ ”مدنی قاعدہ
کورس“ کا اختتام ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کورس
میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو درست
تجويد كے ساتھ قراٰنِ پاک پڑھنا سکھایا گیا۔ کورس کے اختتام پر امتحانات کا سلسلہ
جاری ہے۔