دعوت اسلامى کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  یوکے اسکاٹ لینڈ گلاسگو(Scotland Glasgow) میں بذریعہ اسکائپ مدنی حلقوں کا انعقاد کیا گیا جن میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے”علمِ دین سیکھنے کی فضیلت“ کے موضوع پر بیانات کئے اور مدنی حلقوں میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، اجتماعات میں شرکت کے ذریعے علم دین حاصل کرنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  یوکے کے شہر مانچسٹر( Manchester)میں 4 مقامات پر محافلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریباً 63 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نے ”حضور ﷺ کی سیرتِ مبارکہ“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور محافلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو "سیرتِ مصطفی" کتاب پڑھنے، سنتوں پر عمل کرنے اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ و شعبۂ تعلیم کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے مانچسٹر( Manchester) ریجن میں نیٹ کے ذریعے شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے،ٹیلی تھون میں اپناحصہ شامل کرنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ اس موقع پر شخصیات خواتین نے ٹیلی تھون کےلئے 14 یونٹس جمع کروائے جبکہ مزید یونٹس جمع کروانے کی نیت کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام یوکے راچڈیل(Rochdale)میں نیٹ کے ذریعے کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن کفن دفن ذمہ دار اسلامی نے میت کو غسل و کفن دینے کے متعلق اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور اس کے ساتھ ساتھ مستعمل پانی اور اسراف کے مسائل بھی سکھائے۔


   اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیراہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے شہر واٹفورڈ(Watford)میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال سے متعلق تفصیلات بریف کرتے ہوئے نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیراہتمام پچھلے دنوں  یوکے کے شہر ایلفورڈ(Ilford)میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال سے متعلق تفصیلات بریف کرتے ہوئے نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام پچھلے  دنوں یوکے کے علاقے لیسٹر (Leicester) میں بذریعہ اسکائپ کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 15اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کا طریقہ،کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز مستعمل پانی کے مسائل اور اسراف کے متعلق احکام بیان کئے۔تربیت کے بعد اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے کی نیتیں کیں اور اچھے تاثرات کا بھی اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا میں بھی دوسرے تمام ممالک کی طرح ٹیلی تھون میں اسلامی بہنوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

ذمہ دار اسلامی بہنوں نے بھرپور ترغیب دلائی اوراپنےمدنی عطیات دعوت اسلامی کو پیش کئے تقریبا3 اسلامی بہنوں نے اپنے زیورات بھی مدنی عطیات میں پیش کئے ۔

دعوت اسلامى کے زیر اہتمام اکتوبر 2020ء کے آخر سے لےکر26 نومبر 2020ء تک یوکے ویسٹ یارکشائر کابینہ اور ساؤتھ اور ویسٹ یارکشائر میں تقریباً 99 محافل   نعت منعقد كى گئی جن میں 2ہزار513 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ان محافلوں میں مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور محافلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامى کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  یوکےویسٹ یارکشائر کابینہ کے علاقے لیڈز(Leeds) میں بذریعہ اسکائپ مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے نیک اعمال کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنے اعمال کاجائزہ لینے کا ذہن دیا نیز آخر میں مدنی کاموں کی مدنی تحريک پر توجہ دینے اور عمل بڑھانے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں حیدرآباد کے علاقہ لطیف آباد نمبر 4 میں اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں کل 41 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں ہر ماہ اپنا نیک اعمال کا کارڈ جمع کروانے کی ترغیب دلائی ۔


دعوت اسلامى کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے ویسٹ یارکشائر کابینہ کے علاقے نیوکاسل(Newcastle) میں بذریعہ اسکائپ مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نےفقہ اور رسالہ نیک اعمال پر عمل بڑھانے کے نکات سمجھائے نیزانفرادی کوشش کر کے ہم کس طریقے سے اپنے گھر والوں کو اور اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رکھ سکتے ہیں اس پر بھی کلام ہوا۔