پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں قائم صدر بازار میں دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے تاجران کے تحت نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں دیگر تاجر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران اوکاڑہ زون حاجی منیر عطاری نے شرکا کو دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات بالخصوص فیضان آن لائن اکیڈمی اور جامعۃ المدینہ کے حوالے سے بریفنگ دی جس پر انہوں نے اپنے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ دار المدینہ انٹر نیشنل اسلامک سسٹم میں بڑی گیارہویں شریف 1442 ھ نہایت جوش و جذبے اور مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔

دار المدینہ میں گیاہویں شریف کے موقع پر ہونے والے پروگرام میں اسٹوڈنٹس نے نعتِ رسول، منقبت اور بیانات میں حصہ لیاجبکہ کلاسز میں کوئیزکا بھی سلسلہ ہوا۔


دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبے کے اراکین، فیس ڈیپارٹ اور ایڈمیشن ڈیپارٹ کے اسلامی بھائی موجود تھے۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے ان اسلامی بھائیوں کو شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کو مزید بہتر بنانے اور دینی تعلیمات کو جدید تقاضوں کے مطابق بنانے کے حوالے سے رہنمائی فرمائی۔ نگران شوریٰ نے ان اسلامی بھائیوں کو نئے آئیڈیاز پر کام کرنے کا ذہن بھی دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال  کے زیراہتمام پچھلے دنوں لاڑکانہ زو ن ، لاڑکانہ کابینہ، ڈویژن نصیرآباد میں پاک سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے اصلاح اعمال اجتماع منعقد ہوا جس میں عوام وذمہ داران نے شرکت کی ۔

پاک سطح اصلاح اعمال ذمہ دار نے 63 نیک اعمال کے بارے مییں تفصیلی سمجھایا ۔ روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے اور ہر ماہ کی پہلی تاریخ تک اپنے ذیلی حلقہ میں رسالہ جمع کروانے کی بھرپور ترغیب دلائی تمام اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


محمد ارشد کے بھائی جان غلام علی عطاری ہارٹ اٹیک کے سبب 11 ربیع الاٰخر 1442ھ کو 50سال کی عمر میں لاہور میں انتقال کرگئے۔

وفات کی خبر ملنے پر شیخ طریقت امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےغلام علی عطاری بھائی محمد ارشد اور دیگر لواحقین سے تعزیت کی۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےمرحوم کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے لواحقین کو اپنے مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لئے ٹیلی تھون میں یونٹس جمع کروانے، گناہوں سے پاک زندگی گزارنے اور دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔


اللہ عَزَّوَجَلَّ کے فضل وکرم سےمحمد عادل عطاری کو بیٹی کی نعمت عطا ہوئی۔ ولادت کی خبر ملنے پر شیخ طریقت امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنے آڈیو پیغام کے ذریعے محمد عادل عطاری سمیت سارے خاندان والوں کو مبارکباد دی۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مدنی منی کا نام صحابیہ کی نسبت سے صائبہ رکھا۔ امیر اہل سنت نے مدنی منی کے لئے صحت و عافیت اور نیکیوں سے بھری طویل زندگی کے لئے دعائیں کیں۔


ظہور احمد صاحب کافی دنوں سے علیل ہیں۔ بیماری کی خبر ملنے پر امیر علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےاپنے آڈیو پیغام کے ذریعے ان کی عیادت کی اور جلد صحت یابی کے لئے دعائیں کیں۔ امیر اہل سنت نے انہیں رب عَزَّوَجَلَّ کی رضا پر راضی رہتے ہوئے صبر کرنے کی ترغیب دلائی اور نیکیوں سے بھری زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔


امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے شعیب عطاری اور جمشید کے والد محترم جعفر صاحب کے انتقال پر لواحقین سے تعزیت اور صبر کی تلقین کی فرمائی۔امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مرحوم کو ایصالِ ثواب کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی اور لواحقین کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے، مدنی قافلے میں سفر کرنےاور ہفتہ وار رسالہ پڑھنے کی ترغیب دلائی۔

واضح رہے کہ جعفر صاحب سانس کی بیماری کے سبب 11 ربیع الاٰخر 1442ھ کو 55سال کی عمر میں لاہور میں انتقال کرگئے تھے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں فیصل آباد ریجن کی جھنگ زون علاقائی دورہ سطح اسلامی بہن نے کابینہ 18 ہزاری میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ اور ڈویژن سطح کی علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ 

اسلامی بہنوں کو وقت پر کارکردگی دینے اور کارکردگی شیڈول جمع کروانے کا ذہن بھی دیا گیا اور اپنے شعبہ کے مدنی کام بڑھانے کے لیے مدنی پھول عطا فرمائے اسلامی بہنوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بہت سی نیتیں پیش کیں۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ڈیرہ اسماعیل خان میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں  سمیت زون نگران نے شخصیات اجتماع میں شرکت کی۔

زون نگران نے صورت مصطفی ﷺ اور فضائل صدقات کے موضوع پر بیان کیا نیز دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا گیا جس پر اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ ڈونیشن جمع کروائے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس ڈونیشن بکس کے زیر اہتمام  حافظ آباد زون کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ذیلی سطح تک تقرر کے اہداف دئیے گئے نیز گھریلو صدقہ بکسز کے آرڈر بڑھانے کا ذہن دیا گیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


پچھلے دنوں نگران مجلس اسپیشل پرسن ڈیپارٹمنٹ محمد حنیف عطاری  اور محمد عمیر عطاری نگران ذیلی شعبہ اسپیشل ایجوکیشن نے پنڈی گھیپ کا دورہ کیا جہاں اسپیشل پرسن سینٹر برائے ذہنی اطفال کا وزٹ کیا ۔

وزٹ میں ذمہ داران دعوت اسلامی نے اسکول کے پرنسپل اور اسٹاف سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے شعبے اسپیشل پرسن ڈیپارٹمنٹ کا تعارف پیش کیا جس پرپرنسپل صاحب نے شعبے کی کاوشوں کو سراہا۔

واضح رہے ! اس موقع پر اسپیشل پرسن سینٹر برائے ذہنی اطفال میں بچوں کو غلام رسول کے مدنی پھول دیکھائے گئے جس کے ساتھ اشاروں کی زبان میں ترجمانی بھی کی گی۔(رپورٹ: محمد سمیر عطاری اسلام آباد میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسن دعوت اسلامی)