
Under the supervision of
Majlis Madrasatul Madina Baalighaat, another Madrasatul Madina Baalighaat has
begun in Rochdale (UK). Eight Islamic sisters
have enrolled in it, whereas Islamic sisters are visiting for admissions.
Students (Islamic sisters) are being taught Madani
Qaida (with
correct elocution), Fard Uloom, Islamic rulings regarding different
matters and basic fundamentals of Islam.
Interested candidates (Islamic sisters) can contact respective responsible Islamic sisters of
their areas.
Madani Mashwarah of responsible
Islamic sisters (Greater Manchester Kabina)

Under the supervision of
Dawat-e-Islami, a Madani Mashwarah of responsible Islamic sisters was conducted
in Greater Manchester Kabina. Division Nigran Islamic sisters had the privilege
of attending this important Mashwara. Kabina Nigran Islamic sister
(Greater Manchester) analyzed the Kaarkardagi of the attendees
(Islamic
sisters),
did their Tarbiyyah and shared constructive points regarding ‘safeguard your
tongue’. Moreover, she also assigned them some Ahdaaf (targets)
for
improving and increasing Madani activities.

With great yearning for refraining
Muslims from sins, making them pious and instilling in them fear of Allah and
love for the Holy Prophet ﷺ,
Ameer-e-Ahl-e-Sunnat دَامَـتْ بَـرَكَـاتُـهُـمُ الْـعَـالِـيَـهْ
has introduced ‘63 Nay’k Aa’mal’. Under the supervision of Majlis
‘Islah-e-A’maal’, an online Sunnah-inspiring ‘Islah-e-A’maal
Ijtima’ was held in Chesham (UK)
on 3rd December 2020. 24 Islamic sisters had the privilege of
attending this great Ijtima.
Female preacher of Dawateislami delivered a Sunnah-inspiring Bayan via
Skype, gave the attendees (Islamic sisters)
briefing about ‘Nay’k Am’aal’ and gave them the mind-set of acting upon Nay’k
Amaal regularly and becoming the practicing of ‘Nay’k Am’aal’ booklet.

Under the supervision of
Dawat-e-Islami, a Madani Mashwarah of responsible Islamic sisters was conducted
in Manchester Region on 3rd December 2020. Kabina Nigran slamic
sisters had the privilege of attending this important Mashwara. Nigran Islamic
sister
(Manchester Region) analyzed the Kaarkardagi of the attendees
(Islamic
sisters),
did their Tarbiyyah and shared constructive points regarding ‘safeguard your
tongue’. Moreover, she also gave them some points for improving and increasing
Madani activities.
عالمی مدنی مرکز میں نگران شوریٰ کی خالہ کا سوئم ،
مولانا عمران عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا

5 دسمبر 2020ء کی شب عالمی مدنی مرکز فیضان
مدینہ کراچی میں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی کی خالہ
(اماں) کے ایصالِ ثواب کے لئے سوئم کا سلسلہ ہوا۔
سوئم کا آغاز قرآن خوانی سے ہوا ، قرآن خوانی کے
بعد نگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔
بعد ازاں ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوا جس
میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔
امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے عاشقان رسول کی
جانب سے کئے گئے سوالات کے جوابات دیئے۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 5 دسمبر 2020ء کو
مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان میں مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکین شوریٰ حاجی محمد
علی عطاری، حاجی محمد اسلم عطاری، نگران مجلس ویلفیئر شفاعت علی عطاری اور دیگر
شعبے کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ
لیا گیا اور اپنے شعبے کی کارکردگی کو
مزید بہتر کرنے کے حوالے سے کلام کیا۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 5دسمبر 2020ء کو ایڈن
ویو سوسائٹی لاہور میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں لاہور چیمبر آف
کامرس کے تاجران نے شرکت کی۔
نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے سنتوں
بھرا بیان کیا اور شرکا کو تجارت کے مسائل سیکھنے کے ساتھ ساتھ دینی کاموں میں
شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 5 دسمبر 2020ء کو
پولیس ڈیپارٹمنٹ S.S.Pسینٹرل آفس کراچی میں سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں پولیس کے عہدیداران اور دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب
عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو خدمت انسانیت میں پیش پیش رہنے اور اس
معاملےمیں ذات مصطفی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو اپنا آئیڈیل بنانے کا ذہن دیا۔
فیضان مدینہ
بدین سندھ میں جاری مدنی کورسز کے
شرکا کا مولانا حا جی عمران عطاری کی مرحومہ خالہ کو ایصال ثواب

دعوت اسلامی
کی مجلس مدنی کورسز کے تحت فیضان مدینہ بدین
سندھ میں جاری مدنی کورسز کے شرکا نے 05
دسمبر 2020ء بروز ہفتہ مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حا جی عمران عطاری کی مرحومہ خالہ کے لئےایصال ثواب کا اہتمام کیا ۔
واضح رہے کہ
3دسمبر 2020ء کو دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران
عطاری کی خالہ کا رضائے الٰہی سے انتقال ہوگیا تھا۔ مرحومہ کی نماز جنازہ جانشین
امیر اہل سنت مولانا عبید رضا عطاری کی امامت میں بروز جمعہ عالمی مدنی مرکز
فیضان مدینہ کراچی میں ادا کی گئی۔
تفصیلات کے
مطابق صرف فیضان مدینہ بدین سندھ میں جاری مدنی کورسز کے شرکا نے01 قرآن پاک
،95 مرتبہ آیۃالکرسی،374مرتبہ قل شریف،8 مرتبہ یٰسین شریف،15 مرتبہ سورہ
ملک،99715مرتبہ دورود پاک اور 66 مرتبہ سورہ فاتحہ سمیت مختلف پارے اور مختلف سورتوں کا ثواب مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حا جی عمران عطاری کی مرحومہ خالہ کو ایصال کیا ۔
مولانا
صاحبزادہ پیر سید فیاض حسین شاہ صاحب کی فیضانِ مدینہ پاکپتن شریف تشریف آوری

پچھلے دنوں مولانا صاحبزادہ پیر سید فیاض حسین شاہ صاحب آستانہ عالیہ
جسوکی دھون دیپالپور شریف کی فیضانِ مدینہ پاکپتن شریف تشریف آوری ہوئی۔ ذمہ داران دعوت اسلامی نے ان
کا استقبال کرتے ہوئے خوش آمدید کہا ۔
پیر سید فیاض
حسین شاہ صاحب نے فیضانِ مدینہ پاکپتن
شریف میں قائم جامعہ المدینہ فیضان آن لائن
اکیڈمی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر حضرت کو دعوت اسلامی کے 80 سے زائد شعبہ جات کا
تعارف کروایا گیا اور دنیا بھر میں جاری دعوت اسلامی کی دینی، سماجی، اور فلاحی
خدمات کا خاکہ پیش کیا گیا جس پر پیر سید فیاض حسین شاہ صاحب نے خوشی کا اظہار کیا اور دعوت اسلامی کی دینی خدمات
کو سراہتے ہوئے اپنے نیک دعاؤں سے نوازا۔
مزارات اولیاء
پر اعراس کے مواقع پر مدنی کام کی تیاری
کے حوالے سے مشاورت

دعوت اسلامی
کی مجلس مزارات اولیاء کے تحت پچھلے دنوں
ذمہ داران دعوت اسلامی نے رکن ریجن دانیال
عطاری کے ہمراہ بچیکی چوچک شریف میں مختلف
مزارات اولیاء پر حاضری دی جہاں گدی نشین اور ان کے صاحبزاد گان سے ملاقات کرتے ہوئے نیکی کی دعوت دی اور طالب علم دین کے
متعلق مدنی پھول دیتے ہوئے عالم کورس میں داخلہ لینےکی دعوت پیش کی ۔
اس موقع پر مزارات اولیاء کے ذمہ داران نے ڈویژن نگران سے ملاقات بھی کی اور ڈویژن میں موجود مزارات اولیاء پر ہونے والے
مدنی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے آنے والے اعراس کے حوالے سے مدنی مشورہ کیا ۔
مدنی مشورے میں اعراس کے مواقع پر مدنی کام کی تیاری کے حوالے سے
کلام ہوا جبکہ شعبہ میں بہتری لانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔(رپورٹ: عارف عطاری فیصل آباد ریجن مجلس مزارات اولیاء
جڑانوالہ زون)

دعوت اسلامی
کی مجلس کفن دفن کے تحت 04دسمبر 2020ء بروز
جمعۃ المبارک چک موسیاں کوٹ مومن میں مدنی حلقہ ہوا جس میں علاقے کے عاشقانِ
رسول نے شرکت کی۔
مدنی حلقے میں رکن کوٹ مومن کابینہ نے وضو اور
غسل کے فرائض و سنن اور دیگر اہم امور پر شرکاء کی تربیت کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت
کا ذہن دیا۔(رپورٹ: فضیل رضا عطاری رکن زون مجلس مدنی چینل عام کریں)